Mutaliya-e-Quran - Aal-i-Imraan : 54
وَ مَكَرُوْا وَ مَكَرَ اللّٰهُ١ؕ وَ اللّٰهُ خَیْرُ الْمٰكِرِیْنَ۠   ۧ
وَمَكَرُوْا : اور انہوں نے مکر کیا وَ : اور مَكَرَ : خفیہ تدبیر کی اللّٰهُ : اللہ وَاللّٰهُ : اور اللہ خَيْرُ : بہتر الْمٰكِرِيْنَ : تدبیر کرنیوالے ہیں
پھر بنی اسرائیل (مسیح کے خلاف) خفیہ تدبیریں کرنے لگے جواب میں اللہ نے بھی اپنی خفیہ تدبیر کی اور ایسی تدبیروں میں اللہ سب سے بڑھ کر ہے
[وَمَکَرُوْا : اور ان لوگوں نے چال چلی ] [وَمَکَرَ : اور تدبیر کی ] [اللّٰہُ : اللہ نے ] [وَاللّٰہُ : اور اللہ ] [خَیْرُ الْمٰکِرِیْنَ : بہترین تدبیر کرنے والا ہے ] م ک ر مَکَرَ (ن) مَکْرًا : خفیہ تدبیر کرنا ‘ چال چلنا (اچھے اور برے ‘ دونوں مقصد کے لیے آتا ہے) ۔ آیت زیر مطالعہ۔ مَکْرٌ (اسم ذات بھی ہے) : تدبیر ‘ چال۔ { وَلَا یَحِیْقُ الْمَکْرُ السَّیِّیُٔ اِلاَّ بِاَھْلِہٖط } (فاطر :43) ” اور نہیں پڑتی بری چال مگر اپنے اہل پر (یعنی چال چلنے والے پر) ۔ “ مَاکِرٌ (اسم الفاعل) : تدبیر کرنے والا ‘ چال چلنے والا۔ آیت زیر مطالعہ۔
Top