Tafseer-al-Kitaab - An-Nahl : 101
وَ اِذَا بَدَّلْنَاۤ اٰیَةً مَّكَانَ اٰیَةٍ١ۙ وَّ اللّٰهُ اَعْلَمُ بِمَا یُنَزِّلُ قَالُوْۤا اِنَّمَاۤ اَنْتَ مُفْتَرٍ١ؕ بَلْ اَكْثَرُهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ
وَاِذَا : اور جب بَدَّلْنَآ : ہم بدلتے ہیں اٰيَةً : کوئی حکم مَّكَانَ : جگہ اٰيَةٍ : دوسرا حکم وَّاللّٰهُ : اور اللہ اَعْلَمُ : خوب جانتا ہے بِمَا : اس کو جو يُنَزِّلُ : وہ نازل کرتا ہے قَالُوْٓا : وہ کہتے ہیں اِنَّمَآ : اس کے سوا نہیں اَنْتَ : تو مُفْتَرٍ : تم گھڑ لیتے ہو بَلْ : بلکہ اَكْثَرُهُمْ : ان میں اکثر لَا يَعْلَمُوْنَ : علم نہیں رکھتے
اور (اے پیغمبر، ) جب ہم ایک آیت کو بدل کر اس کی جگہ دوسری آیت نازل کرتے ہیں۔۔ اور اللہ جو کچھ نازل فرماتا ہے اس (کی مصلحتوں) کو وہی خوب جانتا ہے۔۔ تو (کافر تم سے) کہتے ہیں کہ تم تو بس (اپنے جی سے) گھڑ لیا کرتے ہو نہیں بلکہ (اصل بات یہ ہے کہ) ان میں سے اکثر بےعلم ہیں۔
Top