Anwar-ul-Bayan - Saad : 53
هٰذَا مَا تُوْعَدُوْنَ لِیَوْمِ الْحِسَابِ
ھٰذَا : یہ مَا : جو ۔ جس تُوْعَدُوْنَ : وعدہ کیا جاتا ہے تم سے لِيَوْمِ الْحِسَابِ : روز حساب کے لیے
یہ وہ چیزیں ہیں جن کا حساب کے دن کے لئے تم سے وعدہ کیا جاتا تھا
(38:53) ھذا۔ اشارہ ہے ان نعمتوں کی طرف جو اوپر بیان ہوئیں۔ توعدون مضارع مجہول جمع مذکر حاضر وعد (باب ضرب) مصدر سے تم سے وعدہ کیا جاتا ہے۔ لیوم الحساب میں لام اجلیہ ہے حساب کے دن کی وجہ سے ہی تو مذکورہ نعمتوں تک رسائی ہوی۔ یا لام بمعنی فی ہے یعنی روز حساب میں۔
Top