Tafseer-e-Mazhari - Saad : 53
هٰذَا مَا تُوْعَدُوْنَ لِیَوْمِ الْحِسَابِ
ھٰذَا : یہ مَا : جو ۔ جس تُوْعَدُوْنَ : وعدہ کیا جاتا ہے تم سے لِيَوْمِ الْحِسَابِ : روز حساب کے لیے
یہ وہ چیزیں ہیں جن کا حساب کے دن کے لئے تم سے وعدہ کیا جاتا تھا
ھذا ما تو عدون لیوم الحساب (اے مسلمانو ! ) یہ وہ (نعمت) ہے جس کا روز حساب آنے پر تم سے وعدہ کیا جا رہا ہے۔ قٰصِرٰتُ الطَّرْف یعنی ایسی عورتیں جن کی نگاہیں شوہروں کے سوا دوسروں پر نہ پڑیں گی (یعنی ان کی نگاہ آوارہ نہ ہوگی) ۔ اَتْرَاب یہ ترب کی جمع ہے ‘ ہم عمر ‘ سب کی عمر 33 سال کی ہوگی۔ مجاہد نے کہا : سب آپس میں بہنوں بہنوں کی طرح ہوں گی ‘ یہاں کی سوکنوں کی طرح ان میں جلن نہ ہوگی نہ حسد ہوگا۔ لِیَوْمِ الْحِسَاب لام اجلیہ ہے ‘ حساب کے دن کی وجہ سے ہی تو مذکورہ نعمتوں تک رسائی ہوگی یا لام بمعنی فِیْ ہے یعنی روز حساب میں۔
Top