Urwatul-Wusqaa - Saad : 53
هٰذَا مَا تُوْعَدُوْنَ لِیَوْمِ الْحِسَابِ
ھٰذَا : یہ مَا : جو ۔ جس تُوْعَدُوْنَ : وعدہ کیا جاتا ہے تم سے لِيَوْمِ الْحِسَابِ : روز حساب کے لیے
(دیکھ لو) یہ وہی انعامات ہیں جن کا تم سے روز حساب آنے پر وعدہ کیا گیا تھا
یہ وہی چیزیں ہیں جن کا تم سے وعدہ کیا گیا تھا کہ حساب کے روز تم کو ملیں گے 53۔ اہل جنت کو جنت میں یہ سارے انعامات ان کی خواہشات کے مطابق دینے کے بعد ان کو باور کرایا جا رہا ہے کہ یہ سب کچھ تم کو جو دیا گیا ہے اس وعدہ کے مطابق ہے جو وعدہ تم سے دنیوی زندگی میں دینے کا کیا گیا تھا مطلب یہ ہے کہ جو وعدہ ہم نے تم سے کیا تھا وہ پورا ہوا یا نہیں ہوا ؟ یقینا پورا ہوا اور اس وعدہ کے مطابق یہ سارے انعامات تم پر کیے گئے اور اس وعدہ کے پورا کیے جانے کی خبر بھی تم کو اس زندگی میں دی گئی۔
Top