Anwar-ul-Bayan - Saad : 52
وَ عِنْدَهُمْ قٰصِرٰتُ الطَّرْفِ اَتْرَابٌ
وَعِنْدَهُمْ : اور ان کے پاس قٰصِرٰتُ : نیچے رکھنے والیاں الطَّرْفِ : نگاہ اَتْرَابٌ : ہم عمر
اور ان کے پاس نیچی نگاہ رکھنے والی (اور) ہم عمر (عورتیں) ہوں گی
(38:52) قصرت الطرف۔ نگاہ کو نیچی رکھنے والیاں۔ بکز اپنے مرودوں کے اور کسی پر نظر نہ ڈالنے والیاں حوران جنت کی غایت عفت کی صفت ہے۔ قصرت الطرف مضاف مضاف الیہ۔ قصرت اسم فاعل جمع مؤنث۔ قصرۃ واحد نظر کو روکنے والیاں۔ الطرف۔ نگاہ ۔ نظر ۔ طرف العین کہتے ہیں آنکھ کی پلک کو اور طرف کے معنی ہیں پلک چھپکانے کے۔ پلک جھپکانے کو لازم ہے نگاہ۔ اس لئے خود نگاہ اور نظر کے لئے بھی طرف استعمال ہوتا ہے۔ اتراب۔ ترب کی جمع ہے ہم سن عورتیں۔ التراب مٹی کو کہتے ہیں۔ جیسے ارشاد باری تعالیٰ ہے۔ ان خلقکم من تراب۔ اس نے تمہیں مٹی سے پیدا کیا۔ اسی مادہ ترب سے تربیۃ (جمع ترائب) سینہ کی پسلی کو کہتے ہیں قرآن مجید میں ہے یخرج من بین الصلب والترائب۔ (86:7) جو پیٹھ اور سینے کی ہڈیوں سے نکلتا ہے۔ اتراب کے معنی ہم عمر کہ انہوں نے اکٹھی تربیت پائی ہوگی۔ گویا کہ وہ عورتیں اپنے خاوندوں کی اس طرح مساوی اور مماثل یعنی ہم مزاج ہوں گی جیسے سینے کی ہڈیوں میں یکسانیت پائی جاتی ہے۔ بعض نے اتراب بمعنی ہم سن کی وجہ سے یہ بتائی ہے کہ وہ اکٹھی ایک ساتھ مٹی میں کھیلتی رہی ہیں۔ اثراب سے محض ہم عمری یا سن و سال میں مطابقت مقصود نہیں بلکہ شوق و پسند میں ہم آہنگی، عادات و جذبات میں یکسانیت۔ غرض ہر ایسی باہمی مناسبت مراد ہے جو کہ ازدیاد لطف وموانست کا باعث بن سکے۔
Top