Tafseer-e-Baghwi - Saad : 53
هٰذَا مَا تُوْعَدُوْنَ لِیَوْمِ الْحِسَابِ
ھٰذَا : یہ مَا : جو ۔ جس تُوْعَدُوْنَ : وعدہ کیا جاتا ہے تم سے لِيَوْمِ الْحِسَابِ : روز حساب کے لیے
یہ وہ چیزیں ہیں جن کا حساب کے دن کے لئے تم سے وعدہ کیا جاتا تھا
تفسیر 53۔ ، ھذاماتوعدون، ابن کثیر نے یوعدون یاء کے ساتھ پڑھا ہے اور سورة ق میں بھی ۔ ابوعمر ونے اس سورت میں ان کے ساتھ موافقت کی ہے۔ دوسرے قراء نے تاء کے ساتھ پڑھا ہے۔ یعنی آپ کہہ دیجئے مؤ منین سے ، یہ وہ ہے جس کا تم سے وعدہ کیا گیا تھا۔ ، لیوم الحساب ، یعنی حساب کے دن۔
Top