Anwar-ul-Bayan - Saad : 57
هٰذَا١ۙ فَلْیَذُوْقُوْهُ حَمِیْمٌ وَّ غَسَّاقٌۙ
ھٰذَا ۙ : یہ فَلْيَذُوْقُوْهُ : پس اس کو چکھو تم حَمِيْمٌ : کھولتا ہوا پانی وَّغَسَّاقٌ : اور پیپ
یہ کھولتا ہوا گرم پانی اور پیپ (ہے) اب اس کے مزے چکھیں
(38:57) ھذا۔ خبر ہے مبتدا محذوف کی۔ ای العذاب ھذا یہ ہے عذاب ۔ فلیذوقوہ۔تعقیب کا ہے۔ لیذوقوا فعل امر جمع مذکر غائب۔ چاہیے کہ وہ چکھیں ہ ضمیر واحد مذکر غائب العذاب محذوف کی طرف راجع ہے۔ حمیم کھولتا ہوا پانی۔ سخت گرم پانی۔ حمیم گہرے دوست کو بھی کہتے ہیں جو اپنے دوست کی حمایت میں گرم ہوجائے۔ غساق بروزن فعال کے معنی مختلف طور پر کئے گئے ہیں :۔ (1) برفیلی ٹھنڈک جو کہ دوزخیوں کو اس طرح جلا دے گی جس طرح آگ اپنی گرمی سے جلائیگی ۔ (ابن عباس ؓ (2) جس چیز کی برودت انتہائی درجہ کی ہو وہ غساق ہے۔ (مجاہد) (3) غساق کے معنی صباب یعنی سیال۔ (بہنے والی چیز) جس طرح کہتے ہیں غسقت وہ چیز بہہ گئی۔ اور یہاں مراد وہ پیپ اور کچ لہو ہے جو دوزخیوں کی کھال اور گوشت اور زانیوں کی شرم گاہوں سے بہے گا۔ (قتادہ) (4) غساق سے مراد سیال کچھ لہو ہے۔ (عطیہ) (5) غساق جہنم کے اندر ایک چشمہ ہے جس میں زہریلے جانوروں کا زہر جمع کردیا جائے گا۔ پھر دوزخیوں کو اس میں غوطہ دیا جائے گا جس سے ان کی کھال اور گوشت ہڈیوں سے الگ ہوکر ٹخنوں میں جاپڑیں گے۔ اور دوزخی اس کو کھینچے پھرے گا۔ (ابن ابی حاتم۔ ابن ابی الدنیا۔ ضیاء بحوالہ کعب) حمیم و غساق خبر ہے مبتداء محزوف کی۔ ای ھو حمیم و غساق وہ عذاب کھولتا ہوا پانی اور پیپ ہوگا ۔
Top