Tafseer-e-Baghwi - Saad : 61
قَالُوْا رَبَّنَا مَنْ قَدَّمَ لَنَا هٰذَا فَزِدْهُ عَذَابًا ضِعْفًا فِی النَّارِ
قَالُوْا : وہ کہیں گے رَبَّنَا : اے ہمارے رب مَنْ قَدَّمَ : جو آگے لایا لَنَا : ہمارے لیے ھٰذَا : یہ فَزِدْهُ : تو زیادہ کردے عَذَابًا : عذاب ضِعْفًا : دوچند فِي النَّارِ : جہنم میں
وہ کہیں گے اے پروردگار جو اس کو ہمارے سامنے لایا ہے اس کو دوزخ میں دونا عذاب دے
تفسیر 61۔ ، قالوا، ان کے متبعین کہیں گے، ربنا من قدم لنا ھذا، یہ شریعت اور طریقہ۔ ، فزدہ عذابا ضعفا فی النار، ان پر دوزخ میں عذاب دگنا کردیا جائے گا۔ ابن مسعودؓ نے اس کی تفسیر بیان کی کہ ان پر سانپ اور بچھو چھوڑے جائیں گے۔
Top