Madarik-ut-Tanzil - Saad : 61
قَالُوْا رَبَّنَا مَنْ قَدَّمَ لَنَا هٰذَا فَزِدْهُ عَذَابًا ضِعْفًا فِی النَّارِ
قَالُوْا : وہ کہیں گے رَبَّنَا : اے ہمارے رب مَنْ قَدَّمَ : جو آگے لایا لَنَا : ہمارے لیے ھٰذَا : یہ فَزِدْهُ : تو زیادہ کردے عَذَابًا : عذاب ضِعْفًا : دوچند فِي النَّارِ : جہنم میں
وہ کہیں گے اے پروردگار جو اس کو ہمارے سامنے لایا ہے اس کو دوزخ میں دونا عذاب دے
61: قَالُوْا (وہ کہیں گے) پیروکار رَبَّنَا مَنْ قَدَّمَ لَنَا ھٰذَا فَزِدْہُ عَذَابًا ضِعْفًا (اے ہمارے رب جو شخص اس کو ہمارے آگے لایا اس کو دوگنا عذاب دیجیو) ضعف بمعنی مضاعف ہے بڑھا کردیا جائے۔ فِی النَّارِ (دوزخ میں) بڑھائی والا عذاب جیسا دوسرے ارشاد میں فرمایا ربنا ھٰٓؤلائِ اضلونا فٰاتہم عذابا ضعفا ] الاعراف : 38[ ضعفؔ اسی طرح کا اور بڑھانا۔
Top