Dure-Mansoor - Yaseen : 37
وَ اٰیَةٌ لَّهُمُ الَّیْلُ١ۖۚ نَسْلَخُ مِنْهُ النَّهَارَ فَاِذَا هُمْ مُّظْلِمُوْنَۙ
وَاٰيَةٌ : اور ایک نشانی لَّهُمُ : ان کے لیے الَّيْلُ ښ : رات نَسْلَخُ : ہم کھینچتے ہیں مِنْهُ : اس سے النَّهَارَ : دن فَاِذَا : تو اچانک هُمْ : وہ مُّظْلِمُوْنَ : اندھیرے میں رہ جاتے ہیں
اور ان کے لئے ایک نشانی رات ہے، ہم اس سے دن کو کھینچ لیتے ہیں سو وہ اچانک اندھیرے میں رہ جاتے ہیں
1:۔ ابن جریر (رح) نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ (آیت) ” وایۃ لھم الیل، نسلخ منہ النھار “ (اور ان کے لئے ایک نشانی رات ہے جس کے اوپر سے ہم دن کی چڑھی ہوئی کھال اتارلیتے ہیں) یعنی ان دونوں میں سے ہر ایک دوسرے میں سے نکالتا ہے۔ 2:۔ عبد بن حمید (رح) وابن جریر (رح) وابن ابی حاتم (رح) نے قتادہ ؓ سے روایت کیا کہ (آیت) ” وایۃ لھم الیل، نسلخ منہ النھار “ (الحج آیت 61) (کہ ہم داخل کرتے ہیں رات کو دن میں، اور داخل کرتے ہیں دن کو رات میں۔
Top