Kashf-ur-Rahman - Yaseen : 37
وَ اٰیَةٌ لَّهُمُ الَّیْلُ١ۖۚ نَسْلَخُ مِنْهُ النَّهَارَ فَاِذَا هُمْ مُّظْلِمُوْنَۙ
وَاٰيَةٌ : اور ایک نشانی لَّهُمُ : ان کے لیے الَّيْلُ ښ : رات نَسْلَخُ : ہم کھینچتے ہیں مِنْهُ : اس سے النَّهَارَ : دن فَاِذَا : تو اچانک هُمْ : وہ مُّظْلِمُوْنَ : اندھیرے میں رہ جاتے ہیں
اور ان لوگوں کے لئے رات بھی قدرت کی ایک نشانی ہے اور رات پر سے ہم دن کو کھینچ کر اتار لیتے ہیں تب ہی یہ لوگ اندھیرے میں رہ جاتے ہیں
(37) اور ان لوگوں کے لئے نشان ہائے قدرت میں سے رات بھی ایک قدرت خداوندی کی نشانی ہے اس رات پر سے ہم دن کو کھینچ کر اتار لیتے ہیں پس یکایک یہ لوگ اندھیرے میں رہ جاتے ہیں۔
Top