Kashf-ur-Rahman - Saad : 14
اِنْ كُلٌّ اِلَّا كَذَّبَ الرُّسُلَ فَحَقَّ عِقَابِ۠   ۧ
اِنْ : نہیں كُلٌّ : سب اِلَّا : مگر كَذَّبَ : جھٹلایا الرُّسُلَ : رسولوں فَحَقَّ : پس آپڑا عِقَابِ : عذاب
یہ جتنے تھے ان سب نے ہی رسولوں کو جھٹلایا تو ان پر میرا عذاب واقع ہوگیا۔
(14) یہ جتنے تھے ان سب ہی نے رسولوں کو جھٹلایا تو ان پر میرا عذاب ثابت ہوگیا یعنی ان سب لوگوں نے رسولوں کی تکذیب کی اور آخرکار ان پر میرا عذاب واقع ہوگیا اسی طرح یہ کفار مکہ آپ کی تکذیب کررہے ہیں تو ان کو بھی مطمئن نہ ہونا چاہیے۔
Top