Madarik-ut-Tanzil - Yaseen : 5
تَنْزِیْلَ الْعَزِیْزِ الرَّحِیْمِۙ
تَنْزِيْلَ : نازل کردہ ہے الْعَزِيْزِ الرَّحِيْم : زبردست ، رحم فرمانے والی ہستی کی طرف
(یہ خدائے) غالب (اور) مہربان نے نازل کیا ہے
5: تَنْزِیْلَ (نازل کیا ہوا ہے) ۔ قراءت : شامی، کوفی سوائے ابوبکر کے اور علی نے لام کا نصب پڑھا ہے۔ اقرأ تنزیل۔ نمبر 2۔ یہ مصدر منصوب ہے ای نزل تنزیل۔ دیگرقراء نے رفع سے پڑھا ہے۔ اس صورت میں یہ مبتدأ محذوف کی خبر ہے۔ ای ھو تنزیل اور مصدر بمعنی مفعول ہے۔ الْعَزِیْزِ (زبردست) وہ اپنی نظم کتاب کی فصاحت کے سبب سرکشوں کے اوہام پر غلبہ والا ہے۔ الرَّحِیْمِ (مہربان کی طرف سے ہے) اپنے خطاب کے معنی کی لطافت سے ہدایت والوں کے فہموں کو کھینچنے والا ہے۔
Top