Mutaliya-e-Quran - Saad : 24
قَالَ لَقَدْ ظَلَمَكَ بِسُؤَالِ نَعْجَتِكَ اِلٰى نِعَاجِهٖ١ؕ وَ اِنَّ كَثِیْرًا مِّنَ الْخُلَطَآءِ لَیَبْغِیْ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ اِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ قَلِیْلٌ مَّا هُمْ١ؕ وَ ظَنَّ دَاوٗدُ اَنَّمَا فَتَنّٰهُ فَاسْتَغْفَرَ رَبَّهٗ وَ خَرَّ رَاكِعًا وَّ اَنَابَ۩  ۞
قَالَ : (داود نے) کہا لَقَدْ ظَلَمَكَ : واقعی اس نے ظلم کیا بِسُؤَالِ : مانگنے سے نَعْجَتِكَ : تیری دنبی اِلٰى : طرف۔ ساتھ نِعَاجِهٖ ۭ : اپنی دنبیاں وَاِنَّ : اور بیشک كَثِيْرًا : اکثر مِّنَ : سے الْخُلَطَآءِ : شرکاء لَيَبْغِيْ : زیادتی کیا کرتے ہیں بَعْضُهُمْ : ان میں سے بعض عَلٰي : پر بَعْضٍ : بعض اِلَّا : سوائے الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا : جو ایمان لائے وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ : اور انہوں نے عمل کیے درست وَقَلِيْلٌ : اور بہت کم مَّا هُمْ ۭ : وہ ۔ ایسے وَظَنَّ : اور خیال کیا دَاوٗدُ : داؤد اَنَّمَا : کہ کچھ فَتَنّٰهُ : ہم نے اسے آزمایا فَاسْتَغْفَرَ : تو اس نے مغفرت طلب کی رَبَّهٗ : اپنا رب وَخَرَّ : اور گرگیا رَاكِعًا : جھک کر وَّاَنَابَ : اور اس نے رجوع کیا
داؤدؑ نے جواب دیا: "اِس شخص نے اپنی دنبیوں کے ساتھ تیری دنبی ملا لینے کا مطالبہ کر کے یقیناً تجھ پر ظلم کیا، اور واقعہ یہ ہے کہ مل جل کر ساتھ رہنے والے لوگ اکثر ایک دوسرے پر زیادتیاں کرتے رہتے ہیں، بس وہی لوگ اس سے بچے ہوئے ہیں جو ایمان رکھتے اور عمل صالح کرتے ہیں، اور ایسے لوگ کم ہی ہیں" (یہ بات کہتے کہتے) داؤدؑ سمجھ گیا کہ یہ تو ہم نے دراصل اس کی آزمائش کی ہے، چنانچہ اس نے اپنے رب سے معافی مانگی اور سجدے میں گر گیا اور رجوع کر لیا
قَالَ [انھوں (علیہ السلام) نے کہا ] لَقَدْ ظَلَمَكَ [بیشک اس نے ظلم کیا ہے تجھ پر ] بِسُؤَالِ نَعْجَتِكَ [تیری بھیڑ کو مانگنے سے ] اِلٰى نِعَاجِهٖ ۭ [اپنی بھیڑوں کی طرف ] وَاِنَّ كَثِيْرًا مِّنَ الْخُلَطَاۗءِ [بیشک شریک کاروں میں سے اکثر ] لَيَبْغِيْ [یقینا زیادتی کرتے ہیں ] بَعْضُهُمْ [ان کا کوئی ] عَلٰي بَعْضٍ [کسی پر ] اِلَّا الَّذِيْنَ [سوائے ان کے جو ] اٰمَنُوْا [ایمان لائے ] وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ [اور عمل کئے نیکیوں کے ] وَقَلِيْلٌ مَّا [اور بہت ہی تھورے ہیں ] هُمْ ۭ [وہ لوگ ] وَظَنَّ دَاوٗدُ [اور گمان کیا داؤد (علیہ السلام) نے ] اَنَّمَا [کہ کچھ نہیں سوائے اس کے کہ ] فَتَنّٰهُ [ہم نے آزمائش میں ڈالا ان (علیہ السلام) کو ] فَاسْتَغْفَرَ رَبَّهٗ [تو انھوں نے مغفرت مانگی اپنے رب سے ] وَخَرَّ [اور وہ گرپڑے ] رَاكِعًا [عاجزی سے جھکنے والے ہوتے ہوئے ] وَّاَنَابَ [اور انھوں نے رجوع کیا ] ۔
Top