Tafseer-e-Usmani - An-Noor : 42
وَ لِلّٰهِ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ۚ وَ اِلَى اللّٰهِ الْمَصِیْرُ
وَلِلّٰهِ : اور اللہ کے لیے مُلْكُ : بادشاہت السَّمٰوٰتِ : آسمانوں وَالْاَرْضِ : اور زمین وَ : اور اِلَى اللّٰهِ : اللہ کی طرف الْمَصِيْرُ : لوٹ کر جانا
اور آسمانوں اور زمین کی حکومت اللہ ہی کی ہے اور اللہ ہی کی طرف پھر کر جانا ہے
آسمانوں اور زمین کی حکومت اللہ تعالیٰ ہی کے لئے ہے : 70۔ آسمان و زمین کی حکومت اللہ تعالیٰ ہی کے قبضہ واقتدار میں ہے اس کی طرف سب کو لوٹ کر جانا ہے اور وہی اس امر کا فیصلہ کرے گا کہ اس نور سے کس نے فائدہ اٹھا یا اور کون ہے جو اعراض ہی کرتا رہا بلاشبہ مالک ہرچیز کا اللہ تعالیٰ ہی ہے اور اسی کی حکومت وملکیت ہے اور وہی اس پوری کائنات کا منتظم ومالک ہے ۔ زیر نظر آیت کی وضاحت پیچھے سورة البقرہ کی آیت 107247251258 ‘ سورة آل عمران کی آیت 189 ‘ سورة النساء کی آیت 52 ‘ سورة المائدہ کی آیت 171840120 ‘ سورة الانعام آیت 73 ‘ سورة الاعراف آیت 108 ‘ سورة التوبہ آیت 116 ‘ سورة یوسف آیت 101 ‘ سورة بنی اسرائیل آیت 111 ‘ سورة طہ آیت 120 ‘ سورة الحج آیت 56 میں گزر چکی ہے وہاں سے ملاحظہ کرلیں۔
Top