Urwatul-Wusqaa - Yaseen : 54
فَالْیَوْمَ لَا تُظْلَمُ نَفْسٌ شَیْئًا وَّ لَا تُجْزَوْنَ اِلَّا مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ
فَالْيَوْمَ : پس آج لَا تُظْلَمُ : نہ ظلم کیا جائے گا نَفْسٌ : کسی شخص شَيْئًا : کچھ وَّلَا تُجْزَوْنَ : اور نہ تم بدلہ پاؤ گے اِلَّا : مگر ۔ بس مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ : جو تم کرتے تھے
پس آج کے دن کسی پر ذرا بھر بھی ظلم نہ ہوگا اور تم کو تمہارے اعمال کا پورا پورا بدلہ ملے گا
کسی کے ساتھ ایک ذرہ بھر بھی ظلم نہیں ہوگا اور کیے کا پورا پورا بدلہ ملے گا : 54۔ یہ دن تو دنیا میں ایک دوسرے پر کیے گئے مظالم کے بدلہ کا ہوگا اور پھر ظاہر ہے کہ جب کسی ظالم کو اس کے ظلم کا بدلہ ملتا ہے تو دیکھنے والوں کو جن کو معلوم نہیں ہوتا کہ اس کو کس چیز کی سزا مل رہی ہے تو وہی کچھ کہیں گے جو دیکھیں گے اور مال سے تو ہر ایک آگاہ نہیں ہوتا اس لئے عام ضابطے کا اعلان کیا جا رہا ہے کہ وہاں کے مناظر سے یہ نہ سمجھا جائے کہ شاید کسی کے ساتھ کوئی زیادتی ہورہی ہے ‘ نہیں ! ہرگز نہیں جس کے کان پکڑا کر جوتے لگائے جا رہے ہوں یا جس کو الٹا لٹکایا گیا ہو یا جس کے ساتھ جو بھی کیا جا رہا ہوگا وہ اس کے کئے کے بدلہ میں کیا جا رہا ہوگا ۔ اس کو دیکھ کر ہی نمبر ایک کے متعلق یہ فیصلہ کرلیا جائے کہ یہ کسی معاملہ کا مجرم ہے جس کو اس طرح کی سزا دی جا رہی ہے کیونکہ وہاں کسی کے ساتھ زیادتی کئے جانے کا کوئی سوال نہیں ہے کہ وہ دنیا کی پولیس چوکی نہیں ہے اور نہ ہی اس جگہ کا کوئی تھا نہ اور حوالات ہے وہاں عین انصاف کے ساتھ جو کسی نے کیا ہے اسی واردات کے مطابق اس کی ایف آئی آر تو درج ہوگی اور اس کے مطابق اتنی سزا اور اسی قسم کی سزا جس قسم کا جرم ‘ کسی چھوٹے بڑے کے ساتھ نہ زیادتی ہوگی اور نہ ہی کسی کا لحاظ کیا جائے گا اور کوئی نہیں جو وہاں تھا نہ میں حاضر ہو کر کسی کی سفارش کر دے یا تھا نہ دار کو کوئی وزیر اعلی رو در رو دو چار سنا دے پہلے تو کسی کو جرات ہی نہیں ہوگی اور اگر کسی نے جرات کی تو وہ منہ کی کھائے گا اور پہلے ہی کیا ذلیل تھا کہ مزید ہوگا تاکیدا کہا جا رہا ہے کہ سب کو بدلہ ان کے اعمال کے مطابق ہی دیا جائے گا ۔
Top