Urwatul-Wusqaa - Saad : 67
قُلْ هُوَ نَبَؤٌا عَظِیْمٌۙ
قُلْ : فرمادیں هُوَ : وہ ۔ یہ نَبَؤٌا عَظِيْمٌ : ایک خبر بڑی
( آپ ﷺ کہہ دیجئے کہ وہ بڑی ہی (ہولناک) خبر ہے
اے پیغمبر اسلام ! آپ کہہ دیجئے کہ یہ خبر بہت بڑی خبر ہے 67۔ (ھو) کا مرجع کیا ہے ؟ کہا گیا ہے کہ قرآن کریم ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس سے مراد قیامت ہے لیکن ہمارے خیال میں خدا لگتی بات یہ ہے کہ شروع میں سورت میں کفار نے تعجب کیا تھا کہ ” یہ رسول عجیب رسول ہے جس سارے معبودوں کی جگہ صرف ایک اللہ کو معبود بنا ڈالا ہے یہ تو بڑی عجیب خبر ہے “ اس جگہ مضمون جب پیچھے کی طرف پھیرا گیا ہے اور مضمون کو پیچھے پھیرتے ہی یہ فرما دیا گیا ہے کہ ” اللہ ایک ہے اور وہ سب پر غالب ہے “ تو اس (ھو) کا مرجع بھی وہی ہے (نبوء عظیم) بھی اسی کو کہا گیا ہے یعنی اللہ وحدہ لا شریک لہ ہونے پر تم کو تعجب ہے تو ہوا کرے ہمارے نزدیک تو یہ بہت بڑی خبر ہے جو شرک کے خلاف تم کو دی جا رہی ہے۔
Top