33. Al-Ahzaabالأحزاب

The Clans · Medinan · 73 ayahs · 9 rukus

Farhat Hashmi

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ اتَّقِ اللّٰهَ وَ لَا تُطِعِ الْكٰفِرِیْنَ وَ الْمُنٰفِقِیْنَ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلِیْمًا حَكِیْمًاۙ﴿1﴾

    1. يٰٓاَيُّهَا النَّبِيُّاے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
    2. اتَّقِ اللّٰهَاللہ کا تقوی اختیار کیجیے
    3. وَلَا تُطِعِ الْكٰفِرِيْنَاور نہ اطاعت کیجیے کافروں کی
    4. وَالْمُنٰفِقِيْنَ ۭاور منافقوں کی
    5. اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
    6. كَانَہے
    7. عَلِيْمًاعلم والا
    8. حَكِيْمًاحکمت والا
    اے نبیؐ! اللہ سے ڈرو اور کفار و منافقین کی اطاعت نہ کرو، حقیقت میں علیم اور حکیم تو اللہ ہی ہے
  2. وَّ اتَّبِعْ مَا یُوْحٰۤى اِلَیْكَ مِنْ رَّبِّكَ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرًاۙ﴿2﴾

    1. وَّاتَّبِعْاور پیروی کیجیے
    2. مَا يُوْحٰٓىاس کی جو وحی کی جاتی ہے
    3. اِلَيْكَآپ کی طرف
    4. مِنْ رَّبِّكَ ۭآپ کے رب کی طرف سے
    5. اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
    6. كَانَہے
    7. بِمَا تَعْمَلُوْنَساتھ اس کے جو تم عمل کرتے ہو
    8. خَبِيْرًاخبر رکھنے والا
    پیروی کرو اُس بات کی جس کا اشارہ تمہارے رب کی طرف سے تمہیں کیا جا رہا ہے، اللہ ہر اُس بات سے باخبر ہے جو تم لوگ کرتے ہو
  3. وَّ تَوَكَّلْ عَلَى اللّٰهِ١ؕ وَ كَفٰى بِاللّٰهِ وَكِیْلًا﴿3﴾

    1. وَّتَوَكَّلْاور توکل کیجیے
    2. عَلَي اللّٰهِ ۭاللہ پر
    3. وَكَفٰي باللّٰهِاور کافی ہے اللہ تعالیٰ
    4. وَكِيْلًاکارساز
    اللہ پر توکل کرو، اللہ ہی وکیل ہونے کے لیے کافی ہے
  4. مَا جَعَلَ اللّٰهُ لِرَجُلٍ مِّنْ قَلْبَیْنِ فِیْ جَوْفِهٖ١ۚ وَ مَا جَعَلَ اَزْوَاجَكُمُ الّٰٓئِیْ تُظٰهِرُوْنَ مِنْهُنَّ اُمَّهٰتِكُمْ١ۚ وَ مَا جَعَلَ اَدْعِیَآءَكُمْ اَبْنَآءَكُمْ١ؕ ذٰلِكُمْ قَوْلُكُمْ بِاَفْوَاهِكُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ یَقُوْلُ الْحَقَّ وَ هُوَ یَهْدِی السَّبِیْلَ﴿4﴾

    1. مَا جَعَلَنہیں بنائے
    2. اللّٰهُاللہ نے
    3. لِرَجُلٍکسی شخص کے لیے
    4. مِّنْ قَلْبَيْنِدو دلوں میں سے
    5. فِيْ جَوْفِهٖ ۚاس کے پیٹ میں
    6. وَمَا جَعَلَاور نہیں اس نے بنائیں
    7. اَزْوَاجَكُمُ الّٰٓـئِْتمہاری بیویاں وہ جو
    8. تُظٰهِرُوْنَتم ظہار کرتے ہو
    9. مِنْهُنَّان سے
    10. اُمَّهٰتِكُمْ ۚمائیں تمہاری
    11. وَمَااور نہیں
    12. جَعَلَبنایا
    13. اَدْعِيَآءَكُمْتمہارے منہ بولے بیٹوں کو
    14. اَبْنَآءَكُمْ ۭبیٹے تمہارے
    15. ذٰلِكُمْیہ
    16. قَوْلُكُمْبات ہے تمہاری
    17. بِاَفْوَاهِكُمْ ۭساتھ تمہارے مونہوں کے
    18. وَاللّٰهُاور اللہ تعالیٰ
    19. يَقُوْلُ الْحَقَّفرماتا ہے حق۔ کہتا ہے حق
    20. وَهُوَاور وہی
    21. يَهْدِيرہنمائی کرتا ہے
    22. السَّبِيْلَراستے کی۔ طریقے کی۔ (سیدھا)
    اللہ نے کسی شخص کے دھڑ میں دو دِل نہیں رکھے ہیں، نہ اس نے تم لوگوں کی اُن بیویوں کو جن سے تم ظہار کرتے ہو تمہاری ماں بنا دیا ہے، اور نہ اس نے تمہارے منہ بولے بیٹوں کو تمہارا حقیقی بیٹا بنایا ہے یہ تو وہ باتیں ہیں جو تم لوگ اپنے منہ سے نکال دیتے ہو، مگر اللہ وہ بات کہتا ہے جو مبنی بر حقیقت ہے، اور وہی صحیح طریقے کی طرف رہنمائی کرتا ہے
  5. اُدْعُوْهُمْ لِاٰبَآئِهِمْ هُوَ اَقْسَطُ عِنْدَ اللّٰهِ١ۚ فَاِنْ لَّمْ تَعْلَمُوْۤا اٰبَآءَهُمْ فَاِخْوَانُكُمْ فِی الدِّیْنِ وَ مَوَالِیْكُمْ١ؕ وَ لَیْسَ عَلَیْكُمْ جُنَاحٌ فِیْمَاۤ اَخْطَاْتُمْ بِهٖ١ۙ وَ لٰكِنْ مَّا تَعَمَّدَتْ قُلُوْبُكُمْ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا﴿5﴾

    1. اُدْعُوْهُمْپکارو ان کو
    2. لِاٰبَآئِهِمْان کے باپوں کے لیے
    3. هُوَ اَقْسَطُوہ زیادہ انصاف والا ہے
    4. عِنْدَ اللّٰهِ ۚاللہ کے نزدیک
    5. فَاِنْپھر اگر
    6. لَّمْنہیں
    7. تَعْلَمُوْٓاتم جانو
    8. اٰبَآءَهُمْان کے باپوں کو
    9. فَاِخْوَانُكُمْتو بھائی ہیں تمہارے
    10. فِي الدِّيْنِدین میں
    11. وَمَوَالِيْكُمْ ۭاور دوست تمہارے
    12. وَلَيْسَاور نہیں
    13. عَلَيْكُمْتم پر
    14. جُنَاحٌکوئی گناہ
    15. فِيْمَآاس معاملے میں جو
    16. اَخْطَاْتُمْ بِهٖ ۙخطا کی تم نے ساتھ اس کے
    17. وَلٰكِنْلیکن
    18. مَّاجو
    19. تَعَمَّدَتْجان بوجھ کر ارادہ کریں
    20. قُلُوْبُكُمْ ۭدل تمہارے
    21. وَكَانَ اللّٰهُاور ہے اللہ تعالیٰ
    22. غَفُوْرًاغفور
    23. رَّحِيْمًارحیم
    منہ بولے بیٹوں کو ان کے باپوں کی نسبت سے پکارو، یہ اللہ کے نزدیک زیادہ منصفانہ بات ہے اور اگر تمہیں معلوم نہ ہو کہ ان کے باپ کون ہیں تو وہ تمہارے دینی بھائی اور رفیق ہیں نا دانستہ جو بات تم کہو اس کے لیے تم پر کوئی گرفت نہیں ہے، لیکن اُس بات پر ضرور گرفت ہے جس کا تم دل سے ارادہ کرو اللہ درگزر کرنے والا اور رحیم ہے
  6. اَلنَّبِیُّ اَوْلٰى بِالْمُؤْمِنِیْنَ مِنْ اَنْفُسِهِمْ وَ اَزْوَاجُهٗۤ اُمَّهٰتُهُمْ١ؕ وَ اُولُوا الْاَرْحَامِ بَعْضُهُمْ اَوْلٰى بِبَعْضٍ فِیْ كِتٰبِ اللّٰهِ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُهٰجِرِیْنَ اِلَّاۤ اَنْ تَفْعَلُوْۤا اِلٰۤى اَوْلِیٰٓئِكُمْ مَّعْرُوْفًا١ؕ كَانَ ذٰلِكَ فِی الْكِتٰبِ مَسْطُوْرًا﴿6﴾

    1. اَلنَّبِيُّنبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
    2. اَوْلٰى بالْمُؤْمِنِيْنَقریب تر ہیں مومنوں کے
    3. مِنْ اَنْفُسِهِمْان کے نفسوں سے (بڑھ کر)
    4. وَاَزْوَاجُهٗٓاور آپ کی بیویاں
    5. اُمَّهٰتُهُمْ ۭان کی مائیں ہیں
    6. وَاُولُوا الْاَرْحَامِاور رحم والے (رشتہ دار)
    7. بَعْضُهُمْان میں سے بعض
    8. اَوْلٰىنزدیک تر ہیں
    9. بِبَعْضٍبعض کے
    10. فِيْ كِتٰبِ اللّٰهِاللہ کی کتاب میں
    11. مِنَ الْمُؤْمِنِيْنَمومنوں میں سے
    12. وَالْمُهٰجِرِيْنَاور مہاجرین میں سے
    13. اِلَّآمگر
    14. اَنْ تَفْعَلُوْٓایہ کہ تم کرو
    15. اِلٰٓى اَوْلِيٰٓئِكُمْطرف اپنے دوستوں کے
    16. مَّعْرُوْفًا ۭکوئی بھلائی
    17. كَانَ ذٰلِكَہے یہ بات
    18. فِي الْكِتٰبِکتاب میں
    19. مَسْطُوْرًالکھی ہوئی
    بلاشبہ نبی تو اہل ایمان کے لیے اُن کی اپنی ذات پر مقدم ہے، اور نبی کی بیویاں اُن کی مائیں ہیں، مگر کتاب اللہ کی رو سے عام مومنین و مہاجرین کی بہ نسبت رشتہ دار ایک دوسرے کے زیادہ حقدار ہیں، البتہ اپنے رفیقوں کے ساتھ تم کوئی بھلائی (کرنا چاہو تو) کر سکتے ہو یہ حکم کتاب الٰہی میں لکھا ہوا ہے
  7. وَ اِذْ اَخَذْنَا مِنَ النَّبِیّٖنَ مِیْثَاقَهُمْ وَ مِنْكَ وَ مِنْ نُّوْحٍ وَّ اِبْرٰهِیْمَ وَ مُوْسٰى وَ عِیْسَى ابْنِ مَرْیَمَ١۪ وَ اَخَذْنَا مِنْهُمْ مِّیْثَاقًا غَلِیْظًاۙ﴿7﴾

    1. وَاِذْ اَخَذْنَااور جب لیا ہم نے
    2. مِنَ النَّبِيّٖنَنبیوں سے
    3. مِيْثَاقَهُمْپختہ عہد ان کا
    4. وَمِنْكَاور آپ سے
    5. وَمِنْ نُّوْحٍاور نوح سے
    6. وَّاِبْرٰهِيْمَاور ابراہیم سے
    7. وَمُوْسٰىاور موسیٰ سے
    8. وَعِيْسَى ابْنِ مَرْيَمَ ۠اور عیسیٰ ابن مریم سے
    9. وَاَخَذْنَا مِنْهُمْاور لیا ہم نے ان سے
    10. مِّيْثَاقًا غَلِيْظًاعہد پختہ۔ پکا
    اور (اے نبیؐ) یاد رکھو اُس عہد و پیمان کو جو ہم نے سب پیغمبروں سے لیا ہے، تم سے بھی اور نوحؑ اور ابراہیمؑ اور موسیٰؑ اور عیسیٰؑ ابن مریم سے بھی سب سے ہم پختہ عہد لے چکے ہیں
  8. لِّیَسْئَلَ الصّٰدِقِیْنَ عَنْ صِدْقِهِمْ١ۚ وَ اَعَدَّ لِلْكٰفِرِیْنَ عَذَابًا اَلِیْمًا۠ع﴿8﴾

    1. لِّيَسْئَلَ الصّٰدِقِيْنَتاکہ وہ سوال کرے سچوں سے
    2. عَنْ صِدْقِهِمْ ۚان کے سچ کے بارے میں
    3. وَاَعَدَّاور اس نے تیار کیا
    4. لِلْكٰفِرِيْنَکافروں کے لیے
    5. عَذَابًا اَلِيْمًاعذاب دردناک
    تاکہ سچے لوگوں سے (ان کا رب) ان کی سچائی کے بارے میں سوال کرے، اور کافروں کے لیے تو اس نے درد ناک عذاب مہیا کر ہی رکھا ہے
  9. یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اذْكُرُوْا نِعْمَةَ اللّٰهِ عَلَیْكُمْ اِذْ جَآءَتْكُمْ جُنُوْدٌ فَاَرْسَلْنَا عَلَیْهِمْ رِیْحًا وَّ جُنُوْدًا لَّمْ تَرَوْهَا١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرًاۚ﴿9﴾

    1. يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوااے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو
    2. اذْكُرُوْایاد کرو
    3. نِعْمَةَ اللّٰهِاللہ کی نعمت کو
    4. عَلَيْكُمْجو تم پر ہے
    5. اِذْ جَآءَتْكُمْجب آئے تمہارے پاس
    6. جُنُوْدٌلشکر
    7. فَاَرْسَلْنَاتو بھیجی ہم نے
    8. عَلَيْهِمْان پر
    9. رِيْحًاایک آندھی۔ ہوا
    10. وَّجُنُوْدًااور کچھ لشکر
    11. لَّمْ تَرَوْهَا ۭنہیں تم نے دیکھا ان کو
    12. وَكَانَ اللّٰهُاور ہے اللہ تعالیٰ
    13. بِمَا تَعْمَلُوْنَساتھ اس کے جو تم عمل کرتے ہو
    14. بَصِيْرًادیکھنے والا
    اے لوگو، جو ایمان لائے ہو، یاد کرو اللہ کے احسان کو جو (ابھی ابھی) اُس نے تم پر کیا ہے جب لشکر تم پر چڑھ آئے تو ہم نے اُن پر ایک سخت آندھی بھیج دی اور ایسی فوجیں روانہ کیں جو تم کو نظر نہ آتی تھیں اللہ وہ سب کچھ دیکھ رہا تھا جو تم لوگ اس وقت کر رہے تھے
  10. اِذْ جَآءُوْكُمْ مِّنْ فَوْقِكُمْ وَ مِنْ اَسْفَلَ مِنْكُمْ وَ اِذْ زَاغَتِ الْاَبْصَارُ وَ بَلَغَتِ الْقُلُوْبُ الْحَنَاجِرَ وَ تَظُنُّوْنَ بِاللّٰهِ الظُّنُوْنَا﴿10﴾

    1. اِذْ جَآءُوْكُمْجب وہ آئے تمہارے پاس
    2. مِّنْ فَوْقِكُمْتمہارے اوپر سے
    3. وَمِنْ اَسْفَلَ مِنْكُمْاور تمہارے نیچے کی طرف سے
    4. وَاِذْاور جب
    5. زَاغَتِ الْاَبْصَارُکج ہوگئیں نگاہیں۔ پھر گئیں نگاہیں
    6. وَبَلَغَتِ الْقُلُوْبُاور پہنچ گئے دل
    7. الْحَنَاجِرَحلق کو
    8. وَتَظُنُّوْنَاور تم گمان کر رہے تھے
    9. بِاللّٰهِ الظُّنُوْنَااللہ کے بارے میں بہت سے گمان
    جب وہ اُوپر سے اور نیچے سے تم پر چڑھ آئے جب خوف کے مارے آنکھیں پتھرا گئیں، کلیجے منہ کو آ گئے، اور تم لوگ اللہ کے بارے میں طرح طرح کے گمان کرنے لگے
  11. هُنَالِكَ ابْتُلِیَ الْمُؤْمِنُوْنَ وَ زُلْزِلُوْا زِلْزَالًا شَدِیْدًا﴿11﴾

    1. هُنَالِكَاسی جگہ
    2. ابْتُلِيَ الْمُؤْمِنُوْنَآزمائے گئے سب مومن
    3. وَزُلْزِلُوْااور ہلا مارے گئے
    4. زِلْزَالًا شَدِيْدًاہلا مارا جانا شدت کا
    اُس وقت ایمان لانے والے خوب آزمائے گئے اور بُری طرح ہلا مارے گئے
  12. وَ اِذْ یَقُوْلُ الْمُنٰفِقُوْنَ وَ الَّذِیْنَ فِیْ قُلُوْبِهِمْ مَّرَضٌ مَّا وَعَدَنَا اللّٰهُ وَ رَسُوْلُهٗۤ اِلَّا غُرُوْرًا﴿12﴾

    1. وَاِذْاور جب
    2. يَقُوْلُ الْمُنٰفِقُوْنَکہہ رہے تھے منافق
    3. وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ
    4. فِيْ قُلُوْبِهِمْان کے دلوں میں
    5. مَّرَضٌبیماری تھی
    6. مَّا وَعَدَنَا اللّٰهُنہیں وعدہ کیا ہم سے اللہ نے
    7. وَرَسُوْلُهٗٓاور اس کے رسول نے
    8. اِلَّا غُرُوْرًامگر دھوکے کا
    یاد کرو وہ وقت جب منافقین اور وہ سب لوگ جن کے دلوں میں روگ تھا صاف صاف کہہ رہے تھے کہ اللہ اور اُس کے رسولؐ نے جو وعدے ہم سے کیے تھے وہ فریب کے سوا کچھ نہ تھے
  13. وَ اِذْ قَالَتْ طَّآئِفَةٌ مِّنْهُمْ یٰۤاَهْلَ یَثْرِبَ لَا مُقَامَ لَكُمْ فَارْجِعُوْا١ۚ وَ یَسْتَاْذِنُ فَرِیْقٌ مِّنْهُمُ النَّبِیَّ یَقُوْلُوْنَ اِنَّ بُیُوْتَنَا عَوْرَةٌ١ۛؕ وَ مَا هِیَ بِعَوْرَةٍ١ۛۚ اِنْ یُّرِیْدُوْنَ اِلَّا فِرَارًا﴿13﴾

    1. وَاِذْ قَالَتْاور جب کہا تھا
    2. طَّآئِفَةٌ مِّنْهُمْان میں سے ایک گروہ نے
    3. يٰٓاَهْلَاے اہل
    4. يَثْرِبَیثرب
    5. لَا مُقَامَ لَكُمْنہیں کھڑے ہونے کی جگہ تمہارے لیے۔ نہیں کوئی ٹھکانہ تمہارے لیے
    6. فَارْجِعُوْا ۚپس پلٹ چلو۔ لوٹ چلو
    7. وَيَسْتَاْذِنُاور اجازت مانگ رہا تھا
    8. فَرِيْقٌایک گروہ
    9. مِّنْهُمُان میں سے
    10. النَّبِيَّنبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے
    11. يَقُوْلُوْنَوہ کہہ رہے تھے
    12. اِنَّ بُيُوْتَنَابیشک ہمارے گھر
    13. عَوْرَةٌ ړغیر محفوظ ہیں۔ کھلے ہیں
    14. وَمَا هِىَحالانکہ نہیں تھے وہ
    15. بِعَوْرَةٍ ڔکھلے۔ غیر محفوظ
    16. اِنْ يُّرِيْدُوْنَنہیں وہ چاہتے تھے
    17. اِلَّا فِرَارًامگر فرار ہونا۔ بھاگنا
    جب اُن میں سے ایک گروہ نے کہا کہ "اے یثرب کے لوگو، تمہارے لیے اب ٹھیرنے کا کوئی موقع نہیں ہے، پلٹ چلو" جب ان کا ایک فریق یہ کہہ کر نبیؐ سے رخصت طلب کر رہا تھا کہ "ہمارے گھر خطرے میں ہیں،" حالانکہ وہ خطرے میں نہ تھے، دراصل وہ (محاذ جنگ سے) بھاگنا چاہتے تھے
  14. وَ لَوْ دُخِلَتْ عَلَیْهِمْ مِّنْ اَقْطَارِهَا ثُمَّ سُئِلُوا الْفِتْنَةَ لَاٰتَوْهَا وَ مَا تَلَبَّثُوْا بِهَاۤ اِلَّا یَسِیْرًا﴿14﴾

    1. وَلَوْاور اگر
    2. دُخِلَتْداخل کیے جاتے
    3. عَلَيْهِمْان پر
    4. مِّنْ اَقْطَارِهَاان کے اطراف سے
    5. ثُمَّ سُئِلُواپھر وہ سوال کیے جاتے
    6. الْفِتْنَةَفتنے کا
    7. لَاٰتَوْهَاالبتہ وہ آجائے اس کی طرف۔ اس کو
    8. وَمَا تَلَبَّثُوْااور نہ وہ انتظار کرتے
    9. بِهَآاس کا
    10. اِلَّا يَسِيْرًامگر بہت تھوڑا
    اگر شہر کے اطراف سے دشمن گھس آئے ہوتے اور اُس وقت انہیں فتنے کی طرف دعوت دی جاتی تو یہ اس میں جا پڑتے اور مشکل ہی سے انہیں شریک فتنہ ہونے میں کوئی تامل ہوتا
  15. وَ لَقَدْ كَانُوْا عَاهَدُوا اللّٰهَ مِنْ قَبْلُ لَا یُوَلُّوْنَ الْاَدْبَارَ١ؕ وَ كَانَ عَهْدُ اللّٰهِ مَسْئُوْلًا﴿15﴾

    1. وَلَقَدْاور البتہ تحقیق
    2. كَانُوْا عَاهَدُواانہوں نے عہد کیا تھا
    3. اللّٰهَاللہ سے
    4. مِنْ قَبْلُاس سے پہلے
    5. لَا يُوَلُّوْنَ الْاَدْبَارَ ۭنہیں وہ پھیریں گے پیٹھیں
    6. وَكَانَاور ہے
    7. عَهْدُ اللّٰهِاللہ کا عہد
    8. مَسْئُوْلًاپوچھا جانے والا
    ان لوگوں نے اس سے پہلے اللہ سے عہد کیا تھا کہ یہ پیٹھ نہ پھیریں گے، اور اللہ سے کیے ہوئے عہد کی باز پرس تو ہونی ہی تھی
  16. قُلْ لَّنْ یَّنْفَعَكُمُ الْفِرَارُ اِنْ فَرَرْتُمْ مِّنَ الْمَوْتِ اَوِ الْقَتْلِ وَ اِذًا لَّا تُمَتَّعُوْنَ اِلَّا قَلِیْلًا﴿16﴾

    1. قُلْکہہ دیجیے
    2. لَّنْ يَّنْفَعَكُمُہرگز نہیں فائدہ دے گا تم کو
    3. الْفِرَارُبھاگنا
    4. اِنْ فَرَرْتُمْاگر بھاگے تم
    5. مِّنَ الْمَوْتِموت سے
    6. اَوِ الْقَتْلِیا قتل سے
    7. وَاِذًا لَّا تُمَتَّعُوْنَاور تب نہ تم فائدہ دیئے جاؤ گے
    8. اِلَّا قَلِيْلًامگر بہت تھوڑا
    اے نبیؐ! ان سے کہو، اگر تم موت یا قتل سے بھاگو تو یہ بھاگنا تمہارے لیے کچھ بھی نفع بخش نہ ہو گا اس کے بعد زندگی کے مزے لوٹنے کا تھوڑا ہی موقع تمہیں مل سکے گا
  17. قُلْ مَنْ ذَا الَّذِیْ یَعْصِمُكُمْ مِّنَ اللّٰهِ اِنْ اَرَادَ بِكُمْ سُوْٓءًا اَوْ اَرَادَ بِكُمْ رَحْمَةً١ؕ وَ لَا یَجِدُوْنَ لَهُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ وَلِیًّا وَّ لَا نَصِیْرًا﴿17﴾

    1. قُلْکہہ دیجیے
    2. مَنْ ذَا الَّذِيْکون ہے وہ جو
    3. يَعْصِمُكُمْبچائے تم کو
    4. مِّنَ اللّٰهِاللہ سے
    5. اِنْاگر
    6. اَرَادَ بِكُمْاس نے ارادہ کیا تمہارے ساتھ
    7. سُوْٓءًابرائی کا
    8. اَوْ اَرَادَ بِكُمْیا ارادہ کیا تمہارے ساتھ
    9. رَحْمَةً ۭرحمت کا
    10. وَلَايَجِدُوْنَاور نہ وہ پائیں گے
    11. لَهُمْاپنے لیے
    12. مِّنْسے
    13. دُوْنِ اللّٰهِاللہ کے سوا
    14. وَلِيًّاکوئی دوست
    15. وَّلَا نَصِيْرًااور نہ کوئی مددگار
    اِن سے کہو، کون ہے جو تمہیں اللہ سے بچا سکتا ہو اگر وہ تمہیں نقصان پہنچانا چاہے؟ اور کون اس کی رحمت کو روک سکتا ہے اگر وہ تم پر مہربانی کرنا چاہے؟ اللہ کے مقابلے میں تو یہ لوگ کوئی حامی و مدد گار نہیں پا سکتے ہیں
  18. قَدْ یَعْلَمُ اللّٰهُ الْمُعَوِّقِیْنَ مِنْكُمْ وَ الْقَآئِلِیْنَ لِاِخْوَانِهِمْ هَلُمَّ اِلَیْنَا١ۚ وَ لَا یَاْتُوْنَ الْبَاْسَ اِلَّا قَلِیْلًاۙ﴿18﴾

    1. قَدْتحقیق
    2. يَعْلَمُ اللّٰهُجانتا ہے اللہ
    3. الْمُعَوِّقِيْنَروکنے والوں کو
    4. مِنْكُمْتم میں سے
    5. وَالْقَآئِلِيْنَاور کہنے والوں کو
    6. لِاِخْوَانِهِمْاپنے بھائیوں سے
    7. هَلُمَّ اِلَيْنَا ۚچلے آؤ ہماری طرف
    8. وَلَااور نہ
    9. يَاْتُوْنَ الْبَاْسَآئیں گے وہ لڑائی کو
    10. اِلَّا قَلِيْلًامگر بہت تھوڑے
    اللہ تم میں سے اُن لوگوں کو خوب جانتا ہے جو (جنگ کے کام میں) رکاوٹیں ڈالنے والے ہیں، جو اپنے بھائیوں سے کہتے ہیں کہ "آؤ ہماری طرف" جو لڑائی میں حصہ لیتے بھی ہیں تو بس نام گنانے کو
  19. اَشِحَّةً عَلَیْكُمْ١ۖۚ فَاِذَا جَآءَ الْخَوْفُ رَاَیْتَهُمْ یَنْظُرُوْنَ اِلَیْكَ تَدُوْرُ اَعْیُنُهُمْ كَالَّذِیْ یُغْشٰى عَلَیْهِ مِنَ الْمَوْتِ١ۚ فَاِذَا ذَهَبَ الْخَوْفُ سَلَقُوْكُمْ بِاَلْسِنَةٍ حِدَادٍ اَشِحَّةً عَلَى الْخَیْرِ١ؕ اُولٰٓئِكَ لَمْ یُؤْمِنُوْا فَاَحْبَطَ اللّٰهُ اَعْمَالَهُمْ١ؕ وَ كَانَ ذٰلِكَ عَلَى اللّٰهِ یَسِیْرًا﴿19﴾

    1. اَشِحَّةًبخیلی کرتے ہوئے
    2. عَلَيْكُمْ ښتم پر
    3. فَاِذَاپھر جب
    4. جَآءَ الْخَوْفُآتا ہے خوف
    5. رَاَيْتَهُمْتم دیکھتے ہو ان کو
    6. يَنْظُرُوْنَ اِلَيْكَوہ نظر کرتے ہیں آپ کی طرف
    7. تَدُوْرُگھومتی ہیں
    8. اَعْيُنُهُمْآنکھیں ان کی
    9. كَالَّذِيْاس شخص کی طرح
    10. يُغْشٰى عَلَيْهِڈھانپ لیا جاتا ہے اس پر
    11. مِنَ الْمَوْتِ ۚموت سے
    12. فَاِذَاپھر جب
    13. ذَهَبَ الْخَوْفُچلا جاتا ہے خوف
    14. سَلَقُوْكُمْبد زبانی کرتے ہیں تم سے
    15. بِاَلْسِنَةٍساتھ زبانوں کے
    16. حِدَادٍتیز
    17. اَشِحَّةًبخیلی کرنے والے
    18. عَلَياوپر
    19. الْخَيْرِ ۭبھلائی کے
    20. اُولٰٓئِكَیہی لوگ
    21. لَمْ يُؤْمِنُوْانہیں وہ ایمان لائے
    22. فَاَحْبَطَ اللّٰهُتو ضائع کردیا اللہ نے
    23. اَعْمَالَهُمْ ۭان کے اعمال کو
    24. وَكَانَ ذٰلِكَاور ہے یہ بات
    25. عَلَي اللّٰهِاللہ پر
    26. يَسِيْرًابہت آسان
    جو تمہارا ساتھ دینے میں سخت بخیل ہیں خطرے کا وقت آ جائے تو اس طرح دیدے پھرا پھرا کر تمہاری طرف دیکھتے ہیں جیسے کسی مرنے والے پر غشی طاری ہو رہی ہو، مگر جب خطرہ گزر جاتا ہے تو یہی لوگ فائدوں کے حریص بن کر قینچی کی طرح چلتی ہوئی زبانیں لیے تمہارے استقبال کو آ جاتے ہیں یہ لوگ ہرگز ایمان نہیں لائے، اسی لیے اللہ نے ان کے سارے اعمال ضائع کر دیے اور ایسا کرنا اللہ کے لیے بہت آسان ہے
  20. یَحْسَبُوْنَ الْاَحْزَابَ لَمْ یَذْهَبُوْا١ۚ وَ اِنْ یَّاْتِ الْاَحْزَابُ یَوَدُّوْا لَوْ اَنَّهُمْ بَادُوْنَ فِی الْاَعْرَابِ یَسْاَلُوْنَ عَنْ اَنْۢبَآئِكُمْ١ؕ وَ لَوْ كَانُوْا فِیْكُمْ مَّا قٰتَلُوْۤا اِلَّا قَلِیْلًا۠ع﴿20﴾

    1. يَحْسَبُوْنَ الْاَحْزَابَوہ سمجھتے ہیں گروہوں کو
    2. لَمْنہیں
    3. يَذْهَبُوْا ۚوہ گئے
    4. وَاِنْاور اگر
    5. يَّاْتِ الْاَحْزَابُآجائیں گروہ
    6. يَوَدُّوْاوہ چاہیں گے
    7. لَوْ اَنَّهُمْکاش کہ بیشک وہ
    8. بَادُوْنَجنگل میں رہنے والے ہوتے
    9. فِي الْاَعْرَابِاعراب میں۔ بدوؤں میں
    10. يَسْاَلُوْنَوہ پوچھتے پھرتے ہیں
    11. عَنْ اَنْۢبَآئِكُمْ ۭتم لوگوں کے حالات کے بارے میں
    12. وَلَوْاور اگر
    13. كَانُوْاوہ ہوتے
    14. فِيْكُمْتم میں
    15. مَّا قٰتَلُوْٓانہ وہ جنگ کرتے
    16. اِلَّا قَلِيْلًامگر بہت کم
    یہ سمجھ رہے ہیں کہ حملہ آور گروہ ابھی گئے نہیں ہیں اور اگر وہ پھر حملہ آور ہو جائیں تو ان کا جی چاہتا ہے کہ اُس موقع پر یہ کہیں صحرا میں بدوؤں کے درمیان جا بیٹھیں اور وہیں سے تمہارے حالات پوچھتے رہیں تاہم اگر یہ تمہارے درمیان رہے بھی تو لڑائی میں کم ہی حصہ لیں گے
  21. لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِیْ رَسُوْلِ اللّٰهِ اُسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِّمَنْ كَانَ یَرْجُوا اللّٰهَ وَ الْیَوْمَ الْاٰخِرَ وَ ذَكَرَ اللّٰهَ كَثِیْرًاؕ﴿21﴾

    1. لَقَدْالبتہ تحقیق
    2. كَانَ لَكُمْہے تمہارے لیے
    3. فِيْ رَسُوْلِ اللّٰهِاللہ کے رسول میں
    4. اُسْوَةٌ حَسَنَةٌنمونہ اچھا
    5. لِّمَنْ كَانَواسطے اس کے جو ہو
    6. يَرْجُوا اللّٰهَامید رکھتا اللہ کی (ملاقات کی)
    7. وَالْيَوْمَ الْاٰخِرَاور یوم آخرت کی
    8. وَذَكَرَ اللّٰهَاور یاد کرے اللہ کو
    9. كَثِيْرًابہت
    در حقیقت تم لوگوں کے لیے اللہ کے رسولؐ میں ایک بہترین نمونہ تھا، ہر اُس شخص کے لیے جو اللہ اور یوم آخر کا امیدوار ہو اور کثرت سے اللہ کو یاد کرے
  22. وَ لَمَّا رَاَ الْمُؤْمِنُوْنَ الْاَحْزَابَ١ۙ قَالُوْا هٰذَا مَا وَعَدَنَا اللّٰهُ وَ رَسُوْلُهٗ وَ صَدَقَ اللّٰهُ وَ رَسُوْلُهٗ١٘ وَ مَا زَادَهُمْ اِلَّاۤ اِیْمَانًا وَّ تَسْلِیْمًاؕ﴿22﴾

    1. وَلَمَّااور جب
    2. رَاَ الْمُؤْمِنُوْنَدیکھا مومنوں نے
    3. الْاَحْزَابَ ۙگروہوں کو
    4. قَالُوْاکہنے لگے
    5. ھٰذَایہ ہے وہ
    6. مَا وَعَدَنَا اللّٰهُجو وعدہ کیا ہم سے اللہ نے
    7. وَرَسُوْلُهٗاور اس کے رسول نے
    8. وَصَدَقَ اللّٰهُاور سچ فرمایا اللہ نے
    9. وَرَسُوْلُهٗ ۡاور اس کے رسول نے
    10. وَمَا زَادَهُمْاور نہیں بڑھایا ان کو
    11. اِلَّآمگر
    12. اِيْمَانًاایمان میں
    13. وَّتَسْلِيْمًااور سپرد کردینے میں۔ سپردگی میں۔ سونپ دینے میں
    اور سچے مومنوں (کا حال اُس وقت یہ تھا کہ) جب انہوں نے حملہ آور لشکروں کو دیکھا تو پکار اٹھے کہ "یہ وہی چیز ہے جس کا اللہ اور اس کے رسول نے ہم سے وعدہ کیا تھا، اللہ اور اُس کے رسولؐ کی بات بالکل سچّی تھی" اِس واقعہ نے اُن کے ایمان اور ان کی سپردگی کو اور زیادہ بڑھا دیا
  23. مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ رِجَالٌ صَدَقُوْا مَا عَاهَدُوا اللّٰهَ عَلَیْهِ١ۚ فَمِنْهُمْ مَّنْ قَضٰى نَحْبَهٗ وَ مِنْهُمْ مَّنْ یَّنْتَظِرُ١ۖ٘ وَ مَا بَدَّلُوْا تَبْدِیْلًاۙ﴿23﴾

    1. مِنَ الْمُؤْمِنِيْنَایمان لانے والوں میں سے
    2. رِجَالٌکچھ لوگ ہیں
    3. صَدَقُوْاانہوں نے سچ کہا۔ سچا کر دکھایا
    4. مَاجو
    5. عَاهَدُوا اللّٰهَانہوں نے عہد کیا تھا اللہ تعالیٰ سے
    6. عَلَيْهِ ۚاس پر
    7. فَمِنْهُمْتو بعض ان میں سے
    8. مَّنْ قَضٰىوہ ہے جو پوری کرچکا
    9. نَحْبَهٗاپنی نذر
    10. وَمِنْهُمْاور بعض ان میں سے
    11. مَّنْ يَّنْتَظِرُ ڮجو منتظر ہے۔ انتظار کر رہا ہے
    12. وَمَا بَدَّلُوْااور نہیں بدلا انہوں نے
    13. تَبْدِيْلًابدل دینا (اپنا عہد)
    ایمان لانے والوں میں ایسے لوگ موجود ہیں جنہوں نے اللہ سے کیے ہوئے عہد کو سچا کر دکھایا ہے ان میں سے کوئی اپنی نذر پوری کر چکا اور کوئی وقت آنے کا منتظر ہے انہوں نے اپنے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں کی
  24. لِّیَجْزِیَ اللّٰهُ الصّٰدِقِیْنَ بِصِدْقِهِمْ وَ یُعَذِّبَ الْمُنٰفِقِیْنَ اِنْ شَآءَ اَوْ یَتُوْبَ عَلَیْهِمْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ غَفُوْرًا رَّحِیْمًاۚ﴿24﴾

    1. لِّيَجْزِيَتاکہ بدلہ دے
    2. اللّٰهُاللہ
    3. الصّٰدِقِيْنَسچوں کو
    4. بِصِدْقِهِمْان کی سچائی کا
    5. وَيُعَذِّبَ الْمُنٰفِقِيْنَاور عذاب دے منافقوں کو
    6. اِنْاگر
    7. شَآءَوہ چاہے
    8. اَوْ يَتُوْبَ عَلَيْهِمْ ۭیا مہربان ہوجائے ان پر
    9. اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
    10. كَانَہے
    11. غَفُوْرًا رَّحِيْمًاغفور رحیم
    (یہ سب کچھ اس لیے ہوا) تاکہ اللہ سچوں کو اُن کی سچائی کی جزا دے اور منافقوں کو چاہے تو سزا دے اور چاہے تو ان کی توبہ قبول کر لے، بے شک اللہ غفور و رحیم ہے
  25. وَ رَدَّ اللّٰهُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِغَیْظِهِمْ لَمْ یَنَالُوْا خَیْرًا١ؕ وَ كَفَى اللّٰهُ الْمُؤْمِنِیْنَ الْقِتَالَ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ قَوِیًّا عَزِیْزًاۚ﴿25﴾

    1. وَرَدَّ اللّٰهُاور پھیر دیا اللہ نے
    2. الَّذِيْنَان لوگوں کو
    3. كَفَرُوْاجنہوں نے کفر کیا
    4. بِغَيْظِهِمْساتھ ان کے غصے کے
    5. لَمْ يَنَالُوْانہیں انہوں نے پائی
    6. خَيْرًا ۭکوئی بھلائی
    7. وَكَفَى اللّٰهُاور کافی ہے اللہ
    8. الْمُؤْمِنِيْنَمومنوں کو
    9. الْقِتَالَ ۭجنگ میں
    10. وَكَانَ اللّٰهُاور ہے اللہ تعالیٰ
    11. قَوِيًّاقوت والا ہے
    12. عَزِيْزًازبردست
    اللہ نے کفار کا منہ پھیر دیا، وہ کوئی فائدہ حاصل کیے بغیر اپنے دل کی جلن لیے یونہی پلٹ گئے، اور مومنین کی طرف سے اللہ ہی لڑنے کے لیے کافی ہو گیا، اللہ بڑی قوت والا اور زبردست ہے
  26. وَ اَنْزَلَ الَّذِیْنَ ظَاهَرُوْهُمْ مِّنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ مِنْ صَیَاصِیْهِمْ وَ قَذَفَ فِیْ قُلُوْبِهِمُ الرُّعْبَ فَرِیْقًا تَقْتُلُوْنَ وَ تَاْسِرُوْنَ فَرِیْقًاۚ﴿26﴾

    1. وَاَنْزَلَ الَّذِيْنَاور اس نے اتارا ان لوگوں کو
    2. ظَاهَرُوْهُمْجنہوں نے مدد کی ان کی
    3. مِّنْ اَهْلِ الْكِتٰبِاہل کتاب میں سے
    4. مِنْسے
    5. صَيَاصِيْهِمْان کی گڑھیوں سے
    6. وَقَذَفَاور ڈال دیا
    7. فِيْ قُلُوْبِهِمُ الرُّعْبَان کے دلوں میں رعب
    8. فَرِيْقًاایک گروہ کہ
    9. تَقْتُلُوْنَتم قتل کر رہے تھے
    10. وَتَاْسِرُوْنَاور تم قید کر رہے تھے
    11. فَرِيْقًاایک گروہ کو
    پھر اہل کتاب میں سے جن لوگوں نے ان حملہ آوروں کا ساتھ دیا تھا، اللہ ان کی گڑھیوں سے انہیں اتار لایا اور اُن کے دلوں میں اُس نے ایسا رُعب ڈال دیا کہ آج ان میں سے ایک گروہ کو تم قتل کر رہے ہو اور دوسرے گروہ کو قید کر رہے ہو
  27. وَ اَوْرَثَكُمْ اَرْضَهُمْ وَ دِیَارَهُمْ وَ اَمْوَالَهُمْ وَ اَرْضًا لَّمْ تَطَئُوْهَا١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرًا۠ع﴿27﴾

    1. وَاَوْرَثَكُمْاور اس نے و ارث بنادیا تم کو
    2. اَرْضَهُمْان کی زمین کا
    3. وَدِيَارَهُمْاور ان کے گھروں کا
    4. وَاَمْوَالَهُمْاور ان کے مالوں کا
    5. وَاَرْضًااور زمین کا
    6. لَّمْ تَطَئُوْهَا ۭنہیں تم نے پامال کیا اس کو
    7. وَكَانَ اللّٰهُاور ہے اللہ تعالیٰ
    8. عَلٰي كُلِّاوپر ہر
    9. شَيْءٍچیز کے
    10. قَدِيْرًاقدرت رکھنے والا
    اس نے تم کو ان کی زمین اور ان کے گھروں اور ان کے اموال کا وارث بنا دیا اور وہ علاقہ تمہیں دیا جسے تم نے کبھی پامال نہ کیا تھا اللہ ہر چیز پر قادر ہے
  28. یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ قُلْ لِّاَزْوَاجِكَ اِنْ كُنْتُنَّ تُرِدْنَ الْحَیٰوةَ الدُّنْیَا وَ زِیْنَتَهَا فَتَعَالَیْنَ اُمَتِّعْكُنَّ وَ اُسَرِّحْكُنَّ سَرَاحًا جَمِیْلًا﴿28﴾

    1. يٰٓاَيُّهَا النَّبِيُّاے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
    2. قُلْ لِّاَزْوَاجِكَکہہ دیجیے اپنی بیویوں سے
    3. اِنْاگر
    4. كُنْتُنَّہو تم
    5. تُرِدْنَتم چاہتیں
    6. الْحَيٰوةَ الدُّنْيَادنیا کی زندگی
    7. وَزِيْنَتَهَااور اس کی زینت
    8. فَتَعَالَيْنَتو آؤ
    9. اُمَتِّعْكُنَّمیں فائدہ دوں تم کو
    10. وَاُسَرِّحْكُنَّاور میں رخصت کردوں تم کو
    11. سَرَاحًا جَمِيْلًارخصت کرنا اچھے طریقے سے
    اے نبیؐ، اپنی بیویوں سے کہو، اگر تم دنیا اور اس کی زینت چاہتی ہو تو آؤ، میں تمہیں کچھ دے دلا کر بھلے طریقے سے رخصت کر دوں
  29. وَ اِنْ كُنْتُنَّ تُرِدْنَ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ وَ الدَّارَ الْاٰخِرَةَ فَاِنَّ اللّٰهَ اَعَدَّ لِلْمُحْسِنٰتِ مِنْكُنَّ اَجْرًا عَظِیْمًا﴿29﴾

    1. وَاِنْاور اگر
    2. كُنْتُنَّہو تم
    3. تُرِدْنَ اللّٰهَتم چاہتی ہو اللہ کو
    4. وَرَسُوْلَهٗاور اس کے رسول کو
    5. وَالدَّارَ الْاٰخِرَةَاور آخرت کے گھر کو
    6. فَاِنَّ اللّٰهَتو بیشک اللہ تعالیٰ
    7. اَعَدَّاس نے تیار کیا ہے
    8. لِلْمُحْسِنٰتِنیکو کار عورتوں کے لیے
    9. مِنْكُنَّتم میں سے
    10. اَجْرًا عَظِيْمًااجر بہت بڑا
    اور اگر تم اللہ اور اس کے رسولؐ اور دار آخرت کی طالب ہو تو جان لو کہ تم میں سے جو نیکو کار ہیں اللہ نے ان کے لیے بڑا اجر مہیا کر رکھا ہے
  30. یٰنِسَآءَ النَّبِیِّ مَنْ یَّاْتِ مِنْكُنَّ بِفَاحِشَةٍ مُّبَیِّنَةٍ یُّضٰعَفْ لَهَا الْعَذَابُ ضِعْفَیْنِ١ؕ وَ كَانَ ذٰلِكَ عَلَى اللّٰهِ یَسِیْرًا﴿30﴾

    1. يٰنِسَآءَ النَّبِيِّاے نبی کی عورتو
    2. مَنْ يَّاْتِجو آئے گی
    3. مِنْكُنَّتم میں سے
    4. بِفَاحِشَةٍ مُّبَيِّنَةٍکھلی بےحیائی کو
    5. يُّضٰعَفْدوگنا کیا جائے گا
    6. لَهَااس کے لیے
    7. الْعَذَابُعذاب
    8. ضِعْفَيْنِ ۭدوگنا
    9. وَكَانَاور ہے
    10. ذٰلِكَیہ بات
    11. عَلَي اللّٰهِاللہ پر
    12. يَسِيْرًابہت آسان
    نبیؐ کی بیویو، تم میں سے جو کسی صریح فحش حرکت کا ارتکاب کرے گی اسے دوہرا عذاب دیا جائے گا، اللہ کے لیے یہ بہت آسان کام ہے
  31. وَ مَنْ یَّقْنُتْ مِنْكُنَّ لِلّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ وَ تَعْمَلْ صَالِحًا نُّؤْتِهَاۤ اَجْرَهَا مَرَّتَیْنِ١ۙ وَ اَعْتَدْنَا لَهَا رِزْقًا كَرِیْمًا﴿31﴾

    1. وَمَنْ يَّقْنُتْاور جو کوئی اطاعت کرے گی
    2. مِنْكُنَّتم میں سے
    3. لِلّٰهِاللہ کے لیے
    4. وَرَسُوْلِهٖاور اس کے رسول کی
    5. وَتَعْمَلْ صَالِحًااور عمل کرے گی اچھے
    6. نُّؤْتِهَآہم دیں گے اس کو
    7. اَجْرَهَااس کا اجر
    8. مَرَّتَيْنِدوگنا
    9. وَاَعْتَدْنَا لَهَااور تیار رکھا ہے ہم نے اس کے لیے
    10. رِزْقًا كَرِيْمًارزق کریم
    اور تم میں سے جو اللہ اور اُس کے رسولؐ کی اطاعت کرے گی اور نیک عمل کرے گی اس کو ہم دوہرا اجر دیں گے اور ہم نے اس کے لیے رزق کریم مہیا کر رکھا ہے
  32. یٰنِسَآءَ النَّبِیِّ لَسْتُنَّ كَاَحَدٍ مِّنَ النِّسَآءِ اِنِ اتَّقَیْتُنَّ فَلَا تَخْضَعْنَ بِالْقَوْلِ فَیَطْمَعَ الَّذِیْ فِیْ قَلْبِهٖ مَرَضٌ وَّ قُلْنَ قَوْلًا مَّعْرُوْفًاۚ﴿32﴾

    1. يٰنِسَآءَ النَّبِيِّاے نبی کی بیویو
    2. لَسْتُنَّنہیں ہو تم
    3. كَاَحَدٍمانند کسی ایک عام کے
    4. مِّنَ النِّسَآءِعورتوں میں سے
    5. اِنِ اتَّقَيْتُنَّاگر تم نے تقوی اختیار کیا
    6. فَلَا تَخْضَعْنَتو نہ تم نرمی کرنا
    7. بِالْقَوْلِبات میں
    8. فَيَطْمَعَ الَّذِيْورنہ طمع رکھ بیٹھے گا وہ شخص
    9. فِيْ قَلْبِهٖجس کے دل میں
    10. مَرَضٌکوئی بیماری ہے
    11. وَّقُلْنَاور کہو
    12. قَوْلًا مَّعْرُوْفًابات معروف۔ نیکی کی۔ قاعدے کی۔ بھلی
    نبیؐ کی بیویو، تم عام عورتوں کی طرح نہیں ہو اگر تم اللہ سے ڈرنے والی ہو تو دبی زبان سے بات نہ کیا کرو کہ دل کی خرابی کا مُبتلا کوئی شخص لالچ میں پڑ جائے، بلکہ صاف سیدھی بات کرو
  33. وَ قَرْنَ فِیْ بُیُوْتِكُنَّ وَ لَا تَبَرَّجْنَ تَبَرُّجَ الْجَاهِلِیَّةِ الْاُوْلٰى وَ اَقِمْنَ الصَّلٰوةَ وَ اٰتِیْنَ الزَّكٰوةَ وَ اَطِعْنَ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ١ؕ اِنَّمَا یُرِیْدُ اللّٰهُ لِیُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ اَهْلَ الْبَیْتِ وَ یُطَهِّرَكُمْ تَطْهِیْرًاۚ﴿33﴾

    1. وَقَرْنَاور ٹکی رہو
    2. فِيْ بُيُوْتِكُنَّاپنے گھروں میں
    3. وَلَا تَبَرَّجْنَاور نہ تم اظہار زینت کرو
    4. تَبَرُّجَ الْجَاهِلِيَّةِ الْاُوْلٰى(جیسا کہ) اظہار زینت تھا پہلی جاہلیت کا
    5. وَاَقِمْنَ الصَّلٰوةَاور قائم کرو نماز
    6. وَاٰتِيْنَ الزَّكٰوةَاور دیتی رہو زکوۃ
    7. وَاَطِعْنَ اللّٰهَاور اطاعت کرو اللہ کی
    8. وَرَسُوْلَهٗاور اس کے رسول کی
    9. ۭ اِنَّمَا يُرِيْدُکیونکہ چاہتا ہے
    10. اللّٰهُاللہ
    11. لِيُذْهِبَ عَنْكُمُکہ لے جائے تم سے
    12. الرِّجْسَگندگی کو۔ ناپاکی کو
    13. اَهْلَ الْبَيْتِاے اہل بیت
    14. وَيُطَهِّرَكُمْاور پاک کردے تم کو
    15. تَطْهِيْرًاپاک کرنا
    اپنے گھروں میں ٹِک کر رہو اور سابق دور جاہلیت کی سی سج دھج نہ دکھاتی پھرو نماز قائم کرو، زکوٰۃ دو اور اللہ اور اُس کے رسولؐ کی اطاعت کرو اللہ تو یہ چاہتا ہے کہ اہلِ بیتِ نبیؐ سے گندگی کو دور کرے اور تمہیں پوری طرح پاک کر دے
  34. وَ اذْكُرْنَ مَا یُتْلٰى فِیْ بُیُوْتِكُنَّ مِنْ اٰیٰتِ اللّٰهِ وَ الْحِكْمَةِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ لَطِیْفًا خَبِیْرًا۠ع﴿34﴾

    1. وَاذْكُرْنَاور ذکر کرو۔ یاد کرو۔ بیان کرو
    2. مَا يُتْلٰىجو پڑھا جاتا ہے
    3. فِيْ بُيُوْتِكُنَّتمہارے گھروں میں
    4. مِنْسے
    5. اٰيٰتِ اللّٰهِاللہ کی آیات میں (سے)
    6. وَالْحِكْمَةِاور حکمت میں سے
    7. ۭاِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
    8. كَانَہے
    9. لَطِيْفًا خَبِيْرًالطیف، باخبر
    یاد رکھو اللہ کی آیات اور حکمت کی باتوں کو جو تمہارے گھروں میں سنائی جاتی ہیں بے شک اللہ لطیف اور باخبر ہے
  35. اِنَّ الْمُسْلِمِیْنَ وَ الْمُسْلِمٰتِ وَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ وَ الْقٰنِتِیْنَ وَ الْقٰنِتٰتِ وَ الصّٰدِقِیْنَ وَ الصّٰدِقٰتِ وَ الصّٰبِرِیْنَ وَ الصّٰبِرٰتِ وَ الْخٰشِعِیْنَ وَ الْخٰشِعٰتِ وَ الْمُتَصَدِّقِیْنَ وَ الْمُتَصَدِّقٰتِ وَ الصَّآئِمِیْنَ وَ الصّٰٓئِمٰتِ وَ الْحٰفِظِیْنَ فُرُوْجَهُمْ وَ الْحٰفِظٰتِ وَ الذّٰكِرِیْنَ اللّٰهَ كَثِیْرًا وَّ الذّٰكِرٰتِ١ۙ اَعَدَّ اللّٰهُ لَهُمْ مَّغْفِرَةً وَّ اَجْرًا عَظِیْمًا﴿35﴾

    1. اِنَّ الْمُسْلِمِيْنَبیشک مسلمان مرد
    2. وَالْمُسْلِمٰتِاور مسلمان عورتیں
    3. وَالْمُؤْمِنِيْنَاور مومن مرد
    4. وَالْمُؤْمِنٰتِاور مومن عورتیں
    5. وَالْقٰنِتِيْنَاور فرماں بردار مرد
    6. وَالْقٰنِتٰتِاور فرماں بردار عورتیں
    7. وَالصّٰدِقِيْنَاور سچے مرد
    8. وَالصّٰدِقٰتِاور سچی عورتیں
    9. وَالصّٰبِرِيْنَاور صبر کرنے والے مرد
    10. وَالصّٰبِرٰتِاور صبر کرنے والی عورتیں
    11. وَالْخٰشِعِيْنَاور خشوع کرنے والے مرد
    12. وَالْخٰشِعٰتِاور خشوع کرنے والی عورتیں
    13. وَالْمُتَصَدِّقِيْنَصدقہ دینے والے مرد
    14. وَالْمُتَصَدِّقٰتِاور صدقہ دینے والی عورتیں
    15. وَالصَّآئِمِيْنَاور روزہ رکھنے والے مرد
    16. وَالصّٰٓئِمٰتِاور روزہ رکھنے والی عورتیں
    17. وَالْحٰفِظِيْنَ فُرُوْجَهُمْحفاظت کرنے والے اپنی شرم گاہوں کی
    18. وَالْحٰفِظٰتِاور حفاظت کرنے والیاں
    19. وَالذّٰكِرِيْنَ اللّٰهَاور ذکر کرنے والے اللہ کا
    20. كَثِيْرًابہت زیادہ
    21. وَّالذّٰكِرٰتِاور ذکر کرنے والیاں
    22. ۙ اَعَدَّ اللّٰهُتیار کررکھا ہے اللہ نے
    23. لَهُمْان کے لیے
    24. مَّغْفِرَةًمغفرت کو
    25. وَّاَجْرًا عَظِيْمًااور بڑے اجر کو
    بالیقین جو مرد اور جو عورتیں مسلم ہیں، مومن ہیں، مطیع فرمان ہیں، راست باز ہیں، صابر ہیں، اللہ کے آگے جھکنے والے ہیں، صدقہ دینے والے ہیں، روزہ رکھنے والے ہیں، اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والے ہیں، اور اللہ کو کثرت سے یاد کرنے والے ہیں، اللہ نے ان کے لیے مغفرت اور بڑا اجر مہیا کر رکھا ہے
  36. وَ مَا كَانَ لِمُؤْمِنٍ وَّ لَا مُؤْمِنَةٍ اِذَا قَضَى اللّٰهُ وَ رَسُوْلُهٗۤ اَمْرًا اَنْ یَّكُوْنَ لَهُمُ الْخِیَرَةُ مِنْ اَمْرِهِمْ١ؕ وَ مَنْ یَّعْصِ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ فَقَدْ ضَلَّ ضَلٰلًا مُّبِیْنًاؕ﴿36﴾

    1. وَمَا كَانَاور نہیں ہے
    2. لِمُؤْمِنٍکسی مومن مرد کے لیے
    3. وَّلَا مُؤْمِنَةٍاور نہ کسی مومن عورت کے لیے
    4. اِذَا قَضَى اللّٰهُجب فیصلہ کردے اللہ
    5. وَرَسُوْلُهٗٓاور اس کا رسول
    6. اَمْرًاکسی معاملے کا
    7. اَنْ يَّكُوْنَکہ ہو
    8. لَهُمُ الْخِيَرَةُان کے لیے کوئی اختیار
    9. مِنْ اَمْرِهِمْان کے معاملے سے
    10. وَمَنْ يَّعْصِاور جو کوئی نافرمانی کرے گا
    11. اللّٰهَاللہ کی
    12. وَرَسُوْلَهٗاور اس کے رسول کی
    13. فَقَدْ ضَلَّتو تحقیق وہ بھٹک گیا
    14. ضَلٰلًا مُّبِيْنًابھٹکنا کھلم کھلا
    کسی مومن مرد اور کسی مومن عورت کو یہ حق نہیں ہے کہ جب اللہ اور اس کا رسولؐ کسی معاملے کا فیصلہ کر دے تو پھر اسے اپنے اُس معاملے میں خود فیصلہ کرنے کا اختیار حاصل رہے اور جو کوئی اللہ اور اس کے رسولؐ کی نافرمانی کرے تو وہ صریح گمراہی میں پڑ گیا
  37. وَ اِذْ تَقُوْلُ لِلَّذِیْۤ اَنْعَمَ اللّٰهُ عَلَیْهِ وَ اَنْعَمْتَ عَلَیْهِ اَمْسِكْ عَلَیْكَ زَوْجَكَ وَ اتَّقِ اللّٰهَ وَ تُخْفِیْ فِیْ نَفْسِكَ مَا اللّٰهُ مُبْدِیْهِ وَ تَخْشَى النَّاسَ١ۚ وَ اللّٰهُ اَحَقُّ اَنْ تَخْشٰىهُ١ؕ فَلَمَّا قَضٰى زَیْدٌ مِّنْهَا وَطَرًا زَوَّجْنٰكَهَا لِكَیْ لَا یَكُوْنَ عَلَى الْمُؤْمِنِیْنَ حَرَجٌ فِیْۤ اَزْوَاجِ اَدْعِیَآئِهِمْ اِذَا قَضَوْا مِنْهُنَّ وَطَرًا١ؕ وَ كَانَ اَمْرُ اللّٰهِ مَفْعُوْلًا﴿37﴾

    1. وَاِذْاور جب
    2. تَقُوْلُتم کہہ رہے تھے
    3. لِلَّذِيْٓاس شخص سے
    4. اَنْعَمَ اللّٰهُانعام کیا اللہ نے
    5. عَلَيْهِجس پر
    6. وَاَنْعَمْتَ عَلَيْهِاور انعام کیا تو نے اس پر
    7. اَمْسِكْروک رکھ
    8. عَلَيْكَ زَوْجَكَاپنے اوپر اپنی بیوی کو
    9. وَاتَّقِ اللّٰهَاور ڈرو اللہ سے
    10. وَتُخْفِيْاور تم چھپائے ہوئے تھے
    11. فِيْ نَفْسِكَاپنے نفس میں۔ اپنے دل میں
    12. مَاجو
    13. اللّٰهُاللہ
    14. مُبْدِيْهِظاہر کرنے ولا تھا اس کو
    15. وَتَخْشَى النَّاسَاور تم ڈر رہے تھے لوگوں سے
    16. وَاللّٰهُحالانکہ اللہ
    17. اَحَقُّزیادہ حق دار ہے
    18. اَنْ تَخْشٰىهُکہ تم ڈرو اس سے
    19. فَلَمَّا قَضٰىپھر جب پورا کرچکا
    20. زَيْدٌزید
    21. مِّنْهَااس سے
    22. وَطَرًاحاجت کو
    23. زَوَّجْنٰكَهَابیاہ دیا ہم نے آپ کو اس عورت سے
    24. لِكَيْ لَاتاکہ نہ
    25. يَكُوْنَہو
    26. عَلَي الْمُؤْمِنِيْنَمومنوں پر
    27. حَرَجٌکوئی تنگی
    28. فِيْٓ اَزْوَاجِ اَدْعِيَآئِهِمْاپنے منہ بولے بیٹوں کی بیویوں کے بارے میں
    29. اِذَا قَضَوْاجب وہ پورا اتر چکیں
    30. مِنْهُنَّان سے
    31. وَطَرًاحاجت کو
    32. وَكَانَ اَمْرُ اللّٰهِاور ہے حکم اللہ کا
    33. مَفْعُوْلًاہو کر رہنے والا
    اے نبیؐ، یاد کرو وہ موقع جب تم اس شخص سے کہہ رہے تھے جس پر اللہ نے اور تم نے احسان کیا تھا کہ "اپنی بیوی کو نہ چھوڑ اور اللہ سے ڈر" اُس وقت تم اپنے دل میں وہ بات چھپائے ہوئے تھے جسے اللہ کھولنا چاہتا تھا، تم لوگوں سے ڈر رہے تھے، حالانکہ اللہ اس کا زیادہ حقدار ہے کہ تم اس سے ڈرو پھر جب زیدؓ اس سے اپنی حاجت پوری کر چکا تو ہم نے اس (مطلقہ خاتون) کا تم سے نکاح کر دیا تاکہ مومنوں پر اپنے منہ بولے بیٹوں کی بیویوں کے معاملہ میں کوئی تنگی نہ رہے جبکہ وہ ان سے اپنی حاجت پوری کر چکے ہوں اور اللہ کا حکم تو عمل میں آنا ہی چاہیے تھا
  38. مَا كَانَ عَلَى النَّبِیِّ مِنْ حَرَجٍ فِیْمَا فَرَضَ اللّٰهُ لَهٗ١ؕ سُنَّةَ اللّٰهِ فِی الَّذِیْنَ خَلَوْا مِنْ قَبْلُ١ؕ وَ كَانَ اَمْرُ اللّٰهِ قَدَرًا مَّقْدُوْرَا٘ۙ﴿38﴾

    1. مَا كَانَنہیں ہے
    2. عَلَيپر
    3. النَّبِيِّنبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
    4. مِنْ حَرَجٍکوئی حرج
    5. فِيْمَااس معاملے میں جو
    6. فَرَضَ اللّٰهُمقرر کیا اللہ نے
    7. لَهٗاس کے لیے
    8. سُنَّةَ اللّٰهِاللہ کا طریقہ
    9. فِي الَّذِيْنَان لوگوں میں
    10. خَلَوْاجو گزر چکے
    11. مِنْ قَبْلُاس سے پہلے
    12. وَكَانَ اَمْرُ اللّٰهِاور ہے حکم اللہ کا
    13. قَدَرًااندازے میں
    14. مَّقْدُوْرَۨامقرر کیا ہوا
    نبی پر کسی ایسے کام میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے جو اللہ نے اس کے لیے مقرر کر دیا ہو یہی اللہ کی سنت ان سب انبیاء کے معاملہ میں رہی ہے جو پہلے گزر چکے ہیں اور اللہ کا حکم ایک قطعی طے شدہ فیصلہ ہوتا ہے
  39. اِ۟لَّذِیْنَ یُبَلِّغُوْنَ رِسٰلٰتِ اللّٰهِ وَ یَخْشَوْنَهٗ وَ لَا یَخْشَوْنَ اَحَدًا اِلَّا اللّٰهَ١ؕ وَ كَفٰى بِاللّٰهِ حَسِیْبًا﴿39﴾

    1. الَّذِيْنَوہ لوگ
    2. يُبَلِّغُوْنَجو پہنچاتے ہیں
    3. رِسٰلٰتِ اللّٰهِاللہ کے پیغامات
    4. وَاور
    5. يَخْشَوْنَهٗڈرتے ہیں اسی سے
    6. وَلَا يَخْشَوْنَاور نہیں ڈرتے
    7. اَحَدًاکسی ایک سے
    8. اِلَّا اللّٰهَسوائے اللہ کے
    9. ۭوَكَفٰى باللّٰهِاور کافی ہے اللہ
    10. حَسِيْبًاحساب لینے والا
    (یہ اللہ کی سنت ہے اُن لوگوں کے لیے) جو اللہ کے پیغامات پہنچاتے ہیں اور اُسی سے ڈرتے ہیں اور ایک خدا کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے، اور محاسبہ کے لیے بس اللہ ہی کافی ہے
  40. مَا كَانَ مُحَمَّدٌ اَبَاۤ اَحَدٍ مِّنْ رِّجَالِكُمْ وَ لٰكِنْ رَّسُوْلَ اللّٰهِ وَ خَاتَمَ النَّبِیّٖنَ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمًا۠ع﴿40﴾

    1. مَا كَانَنہیں ہیں
    2. مُحَمَّدٌمحمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
    3. اَبَآ اَحَدٍباپ کسی ایک کے
    4. مِّنْ رِّجَالِكُمْتمہارے مردوں میں
    5. وَلٰكِنْاور لیکن
    6. رَّسُوْلَ اللّٰهِاللہ کے رسول ہیں
    7. وَخَاتَمَ النَّبِيّٖنَاور خاتم النبین
    8. وَكَانَ اللّٰهُاور ہے اللہ
    9. بِكُلِّ شَيْءٍہر چیز کو
    10. عَلِيْمًاجاننے والا
    (لوگو) محمدؐ تمہارے مَردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں، مگر وہ اللہ کے رسول اور خاتم النبیین ہیں، اور اللہ ہر چیز کا علم رکھنے والا ہے
  41. یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اذْكُرُوا اللّٰهَ ذِكْرًا كَثِیْرًاۙ﴿41﴾

    1. يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوااے لوگو جو ایمان لائے ہو
    2. اذْكُرُوا اللّٰهَذکر کرو اللہ کا۔ یاد کرو اللہ کو
    3. ذِكْرًاذکر
    4. كَثِيْرًابہت زیادہ۔ کثرت سے
    اے لوگو! جو ایمان لائے ہو، اللہ کو کثرت سے یاد کرو
  42. وَّ سَبِّحُوْهُ بُكْرَةً وَّ اَصِیْلًا﴿42﴾

    1. وَّسَبِّحُوْهُاور تسبیح کرو اس کی
    2. بُكْرَةًصبح
    3. وَّاَصِيْلًااور شام
    اور صبح و شام اس کی تسبیح کرتے رہو
  43. هُوَ الَّذِیْ یُصَلِّیْ عَلَیْكُمْ وَ مَلٰٓئِكَتُهٗ لِیُخْرِجَكُمْ مِّنَ الظُّلُمٰتِ اِلَى النُّوْرِ١ؕ وَ كَانَ بِالْمُؤْمِنِیْنَ رَحِیْمًا﴿43﴾

    1. هُوَ الَّذِيْوہ اللہ وہ ذات ہے
    2. يُصَلِّيْجو رحمت بھیجتا ہے
    3. عَلَيْكُمْتم پر
    4. وَمَلٰٓئِكَتُهٗاور اس کے فرشتے
    5. لِيُخْرِجَكُمْتاکہ وہ نکالے تم کو
    6. مِّنَ الظُّلُمٰتِاندھیروں سے
    7. اِلَى النُّوْرِروشنی کی طرف
    8. وَكَانَ بالْمُؤْمِنِيْنَاور ہے مومنوں کے ساتھ
    9. رَحِيْمًارحم فرمانے والا
    وہی ہے جو تم پر رحمت فرماتا ہے اور اس کے ملائکہ تمہارے لیے دعائے رحمت کرتے ہیں تاکہ وہ تمہیں تاریکیوں سے روشنی میں نکال لائے، وہ مومنوں پر بہت مہربان ہے
  44. تَحِیَّتُهُمْ یَوْمَ یَلْقَوْنَهٗ سَلٰمٌ١ۚۖ وَ اَعَدَّ لَهُمْ اَجْرًا كَرِیْمًا﴿44﴾

    1. تَحِيَّتُهُمْان کی پکار۔ ان کی دعا
    2. يَوْمَجس دن
    3. يَلْقَوْنَهٗوہ ملیں گے اس سے
    4. سَلٰمٌسلام ہوگی
    5. وَاَعَدَّ لَهُمْاور اس نے تیار کیا ان کے لیے
    6. اَجْرًا كَرِيْمًااجر عزت والا
    جس روز وہ اس سے ملیں گے اُن کا استقبال سلام سے ہو گا اور اُن کے لیے اللہ نے بڑا با عزت اجر فراہم کر رکھا ہے
  45. یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ اِنَّاۤ اَرْسَلْنٰكَ شَاهِدًا وَّ مُبَشِّرًا وَّ نَذِیْرًاۙ﴿45﴾

    1. يٰٓاَيُّهَااے
    2. النَّبِيُّنبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
    3. اِنَّآبیشک ہم نے
    4. اَرْسَلْنٰكَبھیجا ہم نے آپ کو
    5. شَاهِدًاگواہ بنا کر
    6. وَّمُبَشِّرًااور خوش خبری دینے والا
    7. وَّنَذِيْرًااور ڈرانے والا
    اے نبیؐ، ہم نے تمہیں بھیجا ہے گواہ بنا کر، بشارت دینے والا اور ڈرانے والا بنا کر
  46. وَّ دَاعِیًا اِلَى اللّٰهِ بِاِذْنِهٖ وَ سِرَاجًا مُّنِیْرًا﴿46﴾

    1. وَّاور
    2. دَاعِيًابلانے والا
    3. اِلَى اللّٰهِاللہ کی طرف
    4. بِاِذْنِهٖساتھ اس کے اذن کے
    5. وَسِرَاجًا مُّنِيْرًااور چراغ روشن بنا کر
    اللہ کی اجازت سے اُس کی طرف دعوت دینے والا بنا کر اور روشن چراغ بنا کر
  47. وَ بَشِّرِ الْمُؤْمِنِیْنَ بِاَنَّ لَهُمْ مِّنَ اللّٰهِ فَضْلًا كَبِیْرًا﴿47﴾

    1. وَبَشِّرِاور خوش خبری دے دیجئے
    2. الْمُؤْمِنِيْنَمومنوں کو
    3. بِاَنَّ لَهُمْبیشک ان کے لیے
    4. مِّنَ اللّٰهِاللہ کی طرف سے
    5. فَضْلًا كَبِيْرًافضل بہت بڑا
    بشارت دے دو اُن لوگوں کو جو (تم پر) ایمان لائے ہیں کہ ان کے لیے اللہ کی طرف سے بڑا فضل ہے
  48. وَ لَا تُطِعِ الْكٰفِرِیْنَ وَ الْمُنٰفِقِیْنَ وَ دَعْ اَذٰىهُمْ وَ تَوَكَّلْ عَلَى اللّٰهِ١ؕ وَ كَفٰى بِاللّٰهِ وَكِیْلًا﴿48﴾

    1. وَلَااور نہ
    2. تُطِعِ الْكٰفِرِيْنَاطاعت کیجیے کافروں کی
    3. وَالْمُنٰفِقِيْنَاور منافقوں کی
    4. وَدَعْ اَذٰىهُمْاور چھوڑ دیجیے۔ پرواہ نہ کیجئے، ان کی اذیت رسانی کی
    5. وَتَوَكَّلْاور بھروسہ کیجیے
    6. عَلَيپر
    7. اللّٰهِاللہ (پر)
    8. وَكَفٰى باللّٰهِاور کافی ہے اللہ تعالیٰ
    9. وَكِيْلًاکارساز
    اور ہرگز نہ دبو کفار و منافقین سے، کوئی پرواہ نہ کرو ان کی اذیت رسانی کی اور بھروسہ کر لو اللہ پر، اللہ ہی اس کے لیے کافی ہے کہ آدمی اپنے معاملات اُس کے سپرد کر دے
  49. یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِذَا نَكَحْتُمُ الْمُؤْمِنٰتِ ثُمَّ طَلَّقْتُمُوْهُنَّ مِنْ قَبْلِ اَنْ تَمَسُّوْهُنَّ فَمَا لَكُمْ عَلَیْهِنَّ مِنْ عِدَّةٍ تَعْتَدُّوْنَهَا١ۚ فَمَتِّعُوْهُنَّ وَ سَرِّحُوْهُنَّ سَرَاحًا جَمِیْلًا﴿49﴾

    1. يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓااے لوگو جو ایمان لائے ہو
    2. اِذَاجب
    3. نَكَحْتُمُ الْمُؤْمِنٰتِنکاح کرو تم مومن عورتوں سے
    4. ثُمَّ طَلَّقْتُمُوْهُنَّپھر طلاق دو تم ان کو
    5. مِنْ قَبْلِاس سے پہلے
    6. اَنْکہ
    7. تَمَسُّوْهُنَّتم چھوؤ ان کو
    8. فَمَا لَكُمْ عَلَيْهِنَّتو نہیں تمہارے لیے ان پر۔ ان کے ذمہ
    9. مِنْ عِدَّةٍکوئی عدت
    10. تَعْتَدُّوْنَهَاتم شمارو کرو اس کو۔ تم اس کی گنتی پوری کراؤ
    11. فَمَتِّعُوْهُنَّتو فائدہ دو ان کو
    12. وَسَرِّحُوْهُنَّاور رخصت کرو ان کو
    13. سَرَاحًا جَمِيْلًارخصت کرنا بھلے طریقے سے
    اَے لوگو جو ایمان لائے ہو، جب تم مومن عورتوں سے نکاح کرو اور پھر انہیں ہاتھ لگانے سے پہلے طلاق دے دو تو تمہاری طرف سے ان پر کوئی عدت لازم نہیں ہے جس کے پورے ہونے کا تم مطالبہ کر سکو لہٰذا انہیں کچھ مال دو اور بھلے طریقے سے رخصت کر دو
  50. یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ اِنَّاۤ اَحْلَلْنَا لَكَ اَزْوَاجَكَ الّٰتِیْۤ اٰتَیْتَ اُجُوْرَهُنَّ وَ مَا مَلَكَتْ یَمِیْنُكَ مِمَّاۤ اَفَآءَ اللّٰهُ عَلَیْكَ وَ بَنٰتِ عَمِّكَ وَ بَنٰتِ عَمّٰتِكَ وَ بَنٰتِ خَالِكَ وَ بَنٰتِ خٰلٰتِكَ الّٰتِیْ هَاجَرْنَ مَعَكَ١٘ وَ امْرَاَةً مُّؤْمِنَةً اِنْ وَّهَبَتْ نَفْسَهَا لِلنَّبِیِّ اِنْ اَرَادَ النَّبِیُّ اَنْ یَّسْتَنْكِحَهَا١ۗ خَالِصَةً لَّكَ مِنْ دُوْنِ الْمُؤْمِنِیْنَ١ؕ قَدْ عَلِمْنَا مَا فَرَضْنَا عَلَیْهِمْ فِیْۤ اَزْوَاجِهِمْ وَ مَا مَلَكَتْ اَیْمَانُهُمْ لِكَیْلَا یَكُوْنَ عَلَیْكَ حَرَجٌ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا﴿50﴾

    1. يٰٓاَيُّهَا النَّبِيُّاے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
    2. اِنَّآبیشک
    3. اَحْلَلْنَاحلال کردیں ہم نے
    4. لَكَآپ کے لیے
    5. اَزْوَاجَكَآپ کی بیویاں
    6. الّٰتِيْٓوہ جو
    7. اٰتَيْتَدیے آپ نے
    8. اُجُوْرَهُنَّان کے مہر
    9. وَمَا مَلَكَتْاور جن کے مالک ہے
    10. يَمِيْنُكَآپ کا دایاں ہاتھ
    11. مِمَّآ اَفَآءَ اللّٰهُاس میں سے جو لوٹایا اللہ نے
    12. عَلَيْكَآپ پر
    13. وَبَنٰتِ عَمِّكَاور بیٹیاں آپ کے چچا کی
    14. وَبَنٰتِ عَمّٰتِكَاور بیٹیاں آپ کی پھوپھیوں کی
    15. وَبَنٰتِ خَالِكَاور بیٹیاں آپ کے ماموں کی
    16. وَبَنٰتِ خٰلٰتِكَاور بیٹیاں آپ کی خالاؤں کی
    17. الّٰتِيْ هَاجَرْنَوہ جنہوں نے ہجرت کی
    18. مَعَكَتیرے ساتھ
    19. وَاور
    20. امْرَاَةًکوئی عورت
    21. مُّؤْمِنَةًمومن
    22. اِنْ وَّهَبَتْاگر ہبہ کردے
    23. نَفْسَهَااپنے نفس کو
    24. لِلنَّبِيِّنبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
    25. اِنْ اَرَادَ النَّبِيُّاگر ارادہ کریں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
    26. اَنْ يَّسْتَنْكِحَهَاکہ نکاح کرنا چاہیں اس سے
    27. خَالِصَةً لَّكَخالصتا آپ کے لیے ہے
    28. مِنْ دُوْنِ الْمُؤْمِنِيْنَمومنوں کے سوا
    29. قَدْ عَلِمْنَاتحقیق جان لیا ہم نے
    30. مَا فَرَضْنَاجو فرض کیا ہم نے
    31. عَلَيْهِمْان پر
    32. فِيْٓ اَزْوَاجِهِمْان کی بیویوں کے معاملے میں
    33. وَمَا مَلَكَتْاور جن کے مالک ہیں
    34. اَيْمَانُهُمْان کے دائیں ہاتھ
    35. لِكَيْلَاتاکہ نہ
    36. يَكُوْنَہو
    37. عَلَيْكَ حَرَجٌآپ پر کوئی تنگی
    38. ۭ وَكَانَ اللّٰهُاور ہے اللہ تعالیٰ
    39. غَفُوْرًاغفور
    40. رَّحِيْمًارحیم
    اے نبیؐ، ہم نے تمہارے لیے حلال کر دیں تمہاری وہ بیویاں جن کے مہر تم نے ادا کیے ہیں، اور وہ عورتیں جو اللہ کی عطا کردہ لونڈیوں میں سے تمہاری ملکیت میں آئیں، اور تمہاری وہ چچا زاد اور پھوپھی زاد اور ماموں زاد اور خالہ زاد بہنیں جنہوں نے تمہارے ساتھ ہجرت کی ہے، اور وہ مومن عورت جس نے اپنے آپ کو نبیؐ کے لیے ہبہ کیا ہو اگر نبیؐ اسے نکاح میں لینا چاہے یہ رعایت خالصۃً تمہارے لیے ہے، دوسرے مومنوں کے لیے نہیں ہے ہم کو معلوم ہے کہ عام مومنوں پر ان کی بیویوں اور لونڈیوں کے بارے میں ہم نے کیا حدود عائد کیے ہیں (تمہیں ان حدود سے ہم نے اس لیے مستثنیٰ کیا ہے) تاکہ تمہارے اوپر کوئی تنگی نہ رہے، اور اللہ غفور و رحیم ہے
  51. تُرْجِیْ مَنْ تَشَآءُ مِنْهُنَّ وَ تُئْوِیْۤ اِلَیْكَ مَنْ تَشَآءُ١ؕ وَ مَنِ ابْتَغَیْتَ مِمَّنْ عَزَلْتَ فَلَا جُنَاحَ عَلَیْكَ١ؕ ذٰلِكَ اَدْنٰۤى اَنْ تَقَرَّ اَعْیُنُهُنَّ وَ لَا یَحْزَنَّ وَ یَرْضَیْنَ بِمَاۤ اٰتَیْتَهُنَّ كُلُّهُنَّ١ؕ وَ اللّٰهُ یَعْلَمُ مَا فِیْ قُلُوْبِكُمْ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ عَلِیْمًا حَلِیْمًا﴿51﴾

    1. تُرْجِيْآپ دور رکیں
    2. مَنْ تَشَآءُجس کو آپ چاہیں
    3. مِنْهُنَّان میں سے
    4. وَ تُئْوِيْٓ اِلَيْكَاور آپ جگہ دیں اپنی طرف
    5. مَنْجس کو
    6. تَشَآءُآپ چاہیں
    7. وَمَنِ ابْتَغَيْتَاور جس کو آپ چاہیں
    8. مِمَّنْ عَزَلْتَان میں سے الگ کردیں آپ
    9. فَلَا جُنَاحَ عَلَيْكَتو نہیں کوئی گناہ آپ پر
    10. ۭ ذٰلِكَ اَدْنٰٓىیہ بات قریب تر ہے
    11. اَنْ تَقَرَّکہ ٹھنڈی ہوں
    12. اَعْيُنُهُنَّان کی نگاہیں
    13. وَلَا يَحْزَنَّاور نہ وہ غمگین ہوں
    14. وَيَرْضَيْنَاور وہ راضی ہوجائیں
    15. بِمَآ اٰتَيْتَهُنَّساتھ اس کے جو دیا آپ نے ان کو
    16. كُلُّهُنَّسب کی سب
    17. ۭ وَاللّٰهُ يَعْلَمُاور اللہ جانتا ہے
    18. مَا فِيْ قُلُوْبِكُمْجو تمہارے دلوں میں ہے
    19. ۭ وَكَانَ اللّٰهُاور ہے اللہ تعالیٰ
    20. عَلِيْمًاعلم والا
    21. حَلِيْمًاحلم والا۔ بردبار
    تم کو اختیار دیا جاتا ہے کہ اپنی بیویوں میں سے جس کو چاہو اپنے سے الگ رکھو، جسے چاہو اپنے ساتھ رکھو اور جسے چاہو الگ رکھنے کے بعد اپنے پاس بلا لو اس معاملہ میں تم پر کوئی مضائقہ نہیں ہے اِس طرح زیادہ متوقع ہے کہ اُن کی آنکھیں ٹھنڈی رہیں گی اور وہ رنجیدہ نہ ہوں گی، اور جو کچھ بھی تم اُن کو دو گے اس پر وہ سب راضی رہیں گی اللہ جانتا ہے جو کچھ تم لوگوں کے دلوں میں ہے، اور اللہ علیم و حلیم ہے
  52. لَا یَحِلُّ لَكَ النِّسَآءُ مِنْۢ بَعْدُ وَ لَاۤ اَنْ تَبَدَّلَ بِهِنَّ مِنْ اَزْوَاجٍ وَّ لَوْ اَعْجَبَكَ حُسْنُهُنَّ اِلَّا مَا مَلَكَتْ یَمِیْنُكَ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ رَّقِیْبًا۠ع﴿52﴾

    1. لَا يَحِلُّ لَكَنہیں حلال آپ کے لیے
    2. النِّسَآءُعورتیں
    3. مِنْۢسے
    4. بَعْدُاس کے بعد
    5. وَلَآ اَنْ تَبَدَّلَاور نہ کہ آپ بدل ڈالیں
    6. بِهِنَّبدلے ان کے
    7. مِنْ اَزْوَاجٍبیویوں میں سے
    8. وَّلَوْ اَعْجَبَكَاور اگرچہ پسند آئے آپ کو
    9. حُسْنُهُنَّحسن ان کا
    10. اِلَّا مَا مَلَكَتْ يَمِيْنُكَمگر جن کا مالک ہے آپ کا دایاں ہاتھ
    11. وَكَانَ اللّٰهُاور ہے اللہ تعالیٰ
    12. عَلٰي كُلِّاوپر ہر
    13. شَيْءٍ رَّقِيْبًاچیز کے نگران
    اس کے بعد تمہارے لیے دوسری عورتیں حلال نہیں ہیں، اور نہ اس کی اجازت ہے کہ ان کی جگہ اور بیویاں لے آؤ خواہ اُن کا حسن تمہیں کتنا ہی پسند ہو، البتہ لونڈیوں کی تمہیں اجازت ہے اللہ ہر چیز پر نگران ہے
  53. یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَدْخُلُوْا بُیُوْتَ النَّبِیِّ اِلَّاۤ اَنْ یُّؤْذَنَ لَكُمْ اِلٰى طَعَامٍ غَیْرَ نٰظِرِیْنَ اِنٰىهُ١ۙ وَ لٰكِنْ اِذَا دُعِیْتُمْ فَادْخُلُوْا فَاِذَا طَعِمْتُمْ فَانْتَشِرُوْا وَ لَا مُسْتَاْنِسِیْنَ لِحَدِیْثٍ١ؕ اِنَّ ذٰلِكُمْ كَانَ یُؤْذِی النَّبِیَّ فَیَسْتَحْیٖ مِنْكُمْ١٘ وَ اللّٰهُ لَا یَسْتَحْیٖ مِنَ الْحَقِّ١ؕ وَ اِذَا سَاَلْتُمُوْهُنَّ مَتَاعًا فَسْئَلُوْهُنَّ مِنْ وَّرَآءِ حِجَابٍ١ؕ ذٰلِكُمْ اَطْهَرُ لِقُلُوْبِكُمْ وَ قُلُوْبِهِنَّ١ؕ وَ مَا كَانَ لَكُمْ اَنْ تُؤْذُوْا رَسُوْلَ اللّٰهِ وَ لَاۤ اَنْ تَنْكِحُوْۤا اَزْوَاجَهٗ مِنْۢ بَعْدِهٖۤ اَبَدًا١ؕ اِنَّ ذٰلِكُمْ كَانَ عِنْدَ اللّٰهِ عَظِیْمًا﴿53﴾

    1. يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْااے لوگو جو ایمان لائے ہو
    2. لَا تَدْخُلُوْانہ تم داخل ہو
    3. بُيُوْتَگھروں میں
    4. النَّبِيِّنبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
    5. اِلَّآمگر
    6. اَنْ يُّؤْذَنَ لَكُمْیہ کہ اجازت دی جائے تمہارے لیے
    7. اِلٰى طَعَامٍکھانے کی طرف
    8. غَيْرَ نٰظِرِيْنَنہ انتظار کرنے والے ہو۔ نہ دیکھنے والے ہو
    9. اِنٰىهُ ۙاس کے پکنے کا۔ پکنا اس کا
    10. وَلٰكِنْاور لیکن
    11. اِذَا دُعِيْتُمْجب بلائے جاؤ تم
    12. فَادْخُلُوْاتو داخل ہوجاؤ
    13. فَاِذَا طَعِمْتُمْپھر جب کھانا کھالو
    14. فَانْتَشِرُوْاتو منتشر ہوجاؤ
    15. وَلَا مُسْتَاْنِسِيْنَاور نہ آرام پائے۔ مشغول ہونے والے
    16. لِحَدِيْثٍباتوں کے لیے
    17. ۭ اِنَّ ذٰلِكُمْبیشک یہ بات
    18. كَانَہے
    19. يُؤْذِي النَّبِيَّایذا دیتی۔ تکلیف دیتی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
    20. فَيَسْتَحْيٖتو وہ شرماتے جاتے ہیں
    21. مِنْكُمْ ۡتم سے
    22. وَاللّٰهُاور اللہ تعالیٰ
    23. لَا يَسْتَحْيٖنہیں شرماتا
    24. مِنَسے
    25. الْحَقِّحق (سے)
    26. وَاِذَا سَاَلْتُمُوْهُنَّاور جب سوال کرو تم ان سے
    27. مَتَاعًاکسی چیز کا
    28. فَسْئَلُوْهُنَّتو سوال کرو ان سے۔ مانگو ان سے
    29. مِنْ وَّرَآءِپیچھے سے
    30. حِجَابٍ ۭپردے کے
    31. ذٰلِكُمْیہ بات
    32. اَطْهَرُ لِقُلُوْبِكُمْزیادہ پاکیزہ ہے تمہارے دلوں کے لیے
    33. وَقُلُوْبِهِنَّاور ان کے دلوں کے لیے
    34. ۭ وَمَا كَانَاور نہیں ہے (مناسب)
    35. لَكُمْتمہارے لیے
    36. اَنْ تُؤْذُوْاکہ تم ایذا دو
    37. رَسُوْلَ اللّٰهِاللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو
    38. وَلَآاور نہ
    39. اَنْ تَنْكِحُوْٓایہ کہ تم نکاح کرو
    40. اَزْوَاجَهٗآپ کی بیویوں سے
    41. مِنْۢ بَعْدِهٖٓ اَبَدًااس کے بعد کبھی بھی
    42. اِنَّ ذٰلِكُمْبیشک یہ بات
    43. كَانَہے
    44. عِنْدَ اللّٰهِاللہ کے نزدیک
    45. عَظِيْمًابہت بڑی
    اے لوگو جو ایمان لائے ہو، نبیؐ کے گھروں میں بلا اجازت نہ چلے آیا کرو نہ کھانے کا وقت تاکتے رہو ہاں اگر تمہیں کھانے پر بلایا جائے تو ضرور آؤ مگر جب کھانا کھالو تو منتشر ہو جاؤ، باتیں کرنے میں نہ لگے رہو تمہاری یہ حرکتیں نبیؐ کو تکلیف دیتی ہیں، مگر وہ شرم کی وجہ سے کچھ نہیں کہتے اور اللہ حق بات کہنے میں نہیں شرماتا نبیؐ کی بیویوں سے اگر تمہیں کچھ مانگنا ہو تو پردے کے پیچھے سے مانگا کرو، یہ تمہارے اور ان کے دلوں کی پاکیزگی کے لیے زیادہ مناسب طریقہ ہے تمہارے لیے یہ ہرگز جائز نہیں کہ اللہ کے رسولؐ کو تکلیف دو، اور نہ یہ جائز ہے کہ ان کے بعد ان کی بیویوں سے نکاح کرو، یہ اللہ کے نزدیک بہت بڑا گناہ ہے
  54. اِنْ تُبْدُوْا شَیْئًا اَوْ تُخْفُوْهُ فَاِنَّ اللّٰهَ كَانَ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمًا﴿54﴾

    1. اِنْ تُبْدُوْااگر تم ظاہر کرو گے
    2. شَيْئًاکوئی چیز
    3. اَوْ تُخْفُوْهُیا تم چھپاؤ گے اس کو
    4. فَاِنَّ اللّٰهَتو بیشک اللہ تعالیٰ
    5. كَانَہے
    6. بِكُلِّ شَيْءٍہر چیز کو
    7. عَلِيْمًاجاننے والا
    تم خواہ کوئی بات ظاہر کرو یا چھپاؤ، اللہ کو ہر بات کا علم ہے
  55. لَا جُنَاحَ عَلَیْهِنَّ فِیْۤ اٰبَآئِهِنَّ وَ لَاۤ اَبْنَآئِهِنَّ وَ لَاۤ اِخْوَانِهِنَّ وَ لَاۤ اَبْنَآءِ اِخْوَانِهِنَّ وَ لَاۤ اَبْنَآءِ اَخَوٰتِهِنَّ وَ لَا نِسَآئِهِنَّ وَ لَا مَا مَلَكَتْ اَیْمَانُهُنَّ١ۚ وَ اتَّقِیْنَ اللّٰهَ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ شَهِیْدًا﴿55﴾

    1. لَا جُنَاحَ عَلَيْهِنَّنہیں کوئی گناہ ان (خواتین) پر
    2. فِيْٓ اٰبَآئِهِنَّاپنے باپوں کے معاملے میں
    3. وَلَآ اَبْنَآئِهِنَّاور نہ اپنے بیٹوں کے (معاملے میں)
    4. وَلَآ اِخْوَانِهِنَّاور نہ اپنے بھائیوں کے (معاملے میں)
    5. وَلَآ اَبْنَآءِ اِخْوَانِهِنَّاور نہ اپنے بھائیوں کے بیٹوں کے (معاملے میں)
    6. وَلَآ اَبْنَآءِاور نہ بیٹوں کے (معاملے میں)
    7. اَخَوٰتِهِنَّاپنی بہنوں کے
    8. وَلَا نِسَآئِهِنَّاور نہ اپنی عورتوں کے (معاملے میں)
    9. وَلَا مَا مَلَكَتْاور نہ ان کے (معاملے میں) جن کے مالک ہیں
    10. اَيْمَانُهُنَّ ۚان کے دائیں ہاتھ
    11. وَاتَّقِيْنَ اللّٰهَاور ڈرو اللہ سے
    12. اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
    13. كَانَہے
    14. عَلٰي كُلِّ شَيْءٍہر چیز پر
    15. شَهِيْدًاگواہ
    ازواج نبیؐ کے لیے اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے کہ ان کے باپ، ان کے بیٹے، ان کے بھائی، ان کے بھتیجے، ان کے بھانجے، ان کے میل جول کی عورتیں اور ان کے مملوک گھروں میں آئیں (اے عورتو) تمہیں اللہ کی نافرمانی سے پرہیز کرنا چاہیے اللہ ہر چیز پر نگاہ رکھتا ہے
  56. اِنَّ اللّٰهَ وَ مَلٰٓئِكَتَهٗ یُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِیِّ١ؕ یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْهِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا﴿56﴾

    1. اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
    2. وَمَلٰٓئِكَتَهٗاور اس کے فرشتے
    3. يُصَلُّوْنَدرود بھیجتے ہیں
    4. عَلَي النَّبِيِّنبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
    5. ۭ يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَاے لوگو
    6. اٰمَنُوْاجو ایمان لائے ہو
    7. صَلُّوْا عَلَيْهِدرود بھیجو
    8. وَسَلِّمُوْا تَسْلِيْمًااور سلام بھیجو۔ سلام بھیجنا
    اللہ اور اس کے ملائکہ نبیؐ پر درود بھیجتے ہیں، اے لوگو جو ایمان لائے ہو، تم بھی ان پر درود و سلام بھیجو
  57. اِنَّ الَّذِیْنَ یُؤْذُوْنَ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ لَعَنَهُمُ اللّٰهُ فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَةِ وَ اَعَدَّ لَهُمْ عَذَابًا مُّهِیْنًا﴿57﴾

    1. اِنَّ الَّذِيْنَبیشک وہ لوگ
    2. يُؤْذُوْنَ اللّٰهَجو ایذا دیتے ہیں اللہ کو
    3. وَرَسُوْلَهٗاور اس کے رسول کو
    4. لَعَنَهُمُ اللّٰهُلعنت کی ان پر اللہ نے
    5. فِي الدُّنْيَادنیا میں
    6. وَاور
    7. الْاٰخِرَةِآخرت میں
    8. وَاَعَدَّ لَهُمْاور تیار کیا ان کے لیے
    9. عَذَابًا مُّهِيْنًارسوا کرنے والا عذاب
    جو لوگ اللہ اور اس کے رسولؐ کو اذیت دیتے ہیں ان پر دنیا اور آخرت میں اللہ نے لعنت فرمائی ہے اور اُن کے لیے رسوا کن عذاب مہیا کر دیا ہے
  58. وَ الَّذِیْنَ یُؤْذُوْنَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ بِغَیْرِ مَا اكْتَسَبُوْا فَقَدِ احْتَمَلُوْا بُهْتَانًا وَّ اِثْمًا مُّبِیْنًا۠ع﴿58﴾

    1. وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ
    2. يُؤْذُوْنَ الْمُؤْمِنِيْنَجو ایذا دیتے ہیں مومن مردوں کو
    3. وَالْمُؤْمِنٰتِاور مومن عورتوں کو
    4. بِغَيْرِ مَا اكْتَسَبُوْابغیر اس کے جو انہوں نے کمائی کی۔ بےقصور
    5. فَقَدِ احْتَمَلُوْاتو تحقیق انہوں نے اٹھا لیا
    6. بُهْتَانًابہتان
    7. وَّاِثْمًا مُّبِيْنًااور گناہ کھلا
    اور جو لوگ مومن مردوں اور عورتوں کو بے قصور اذیت دیتے ہیں اُنہوں نے ایک بڑے بہتان اور صریح گناہ کا وبال اپنے سر لے لیا ہے
  59. یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ قُلْ لِّاَزْوَاجِكَ وَ بَنٰتِكَ وَ نِسَآءِ الْمُؤْمِنِیْنَ یُدْنِیْنَ عَلَیْهِنَّ مِنْ جَلَابِیْبِهِنَّ١ؕ ذٰلِكَ اَدْنٰۤى اَنْ یُّعْرَفْنَ فَلَا یُؤْذَیْنَ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا﴿59﴾

    1. يٰٓاَيُّهَا النَّبِيُّاے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
    2. قُلْکہہ دیجیے
    3. لِّاَزْوَاجِكَاپنی بیویوں کو
    4. وَبَنٰتِكَاور اپنی بیٹیوں کو
    5. وَنِسَآءِ الْمُؤْمِنِيْنَاور اہل ایمان کی عورتوں کو
    6. يُدْنِيْنَوہ لٹکا لیں
    7. عَلَيْهِنَّاپنے اوپر سے
    8. مِنْ جَلَابِيْبِهِنَّاپنی چادروں میں سے۔ اپنے جلباب میں سے
    9. ذٰلِكَ اَدْنٰٓىیہ قریب تر ہے
    10. اَنْ يُّعْرَفْنَکہ وہ پہچان لی جائیں
    11. فَلَا يُؤْذَيْنَپھر نہ وہ ستائی جائیں
    12. وَكَانَ اللّٰهُاور ہے اللہ تعالیٰ
    13. غَفُوْرًا رَّحِيْمًاغفور رحیم
    اے نبیؐ، اپنی بیویوں اور بیٹیوں اور اہل ایمان کی عورتوں سے کہہ دو کہ اپنے اوپر اپنی چادروں کے پلو لٹکا لیا کریں یہ زیادہ مناسب طریقہ ہے تاکہ وہ پہچان لی جائیں اور نہ ستائی جائیں اللہ تعالیٰ غفور و رحیم ہے
  60. لَئِنْ لَّمْ یَنْتَهِ الْمُنٰفِقُوْنَ وَ الَّذِیْنَ فِیْ قُلُوْبِهِمْ مَّرَضٌ وَّ الْمُرْجِفُوْنَ فِی الْمَدِیْنَةِ لَنُغْرِیَنَّكَ بِهِمْ ثُمَّ لَا یُجَاوِرُوْنَكَ فِیْهَاۤ اِلَّا قَلِیْلًا٤ۖۛۚ﴿60﴾

    1. لَئِنْ لَّمْالبتہ اگر نہیں
    2. يَنْتَهِ الْمُنٰفِقُوْنَباز آئے منافق
    3. وَاور
    4. الَّذِيْنَوہ لوگ
    5. فِيْ قُلُوْبِهِمْجن کے دلوں میں
    6. مَّرَضٌبیماری ہے
    7. وَّالْمُرْجِفُوْنَاور بری خبریں اڑانے والے
    8. فِي الْمَدِيْنَةِمدینہ میں
    9. لَنُغْرِيَنَّكَہم ضرور بیچھے لگا دیں گے تجھ کو
    10. بِهِمْان کے
    11. ثُمَّ لَا يُجَاوِرُوْنَكَپھر نہ وہ ہمسایہ رہیں گے آپ کے
    12. فِيْهَآاس میں
    13. اِلَّا قَلِيْلًامگر بہت تھوڑے
    اگر منافقین، اور وہ لوگ جن کے دلوں میں خرابی ہے، اور وہ جو مدینہ میں ہیجان انگیز افواہیں پھیلانے والے ہیں، اپنی حرکتوں سے باز نہ آئے تو ہم ان کے خلاف کاروائی کرنے کے لیے تمہیں اُٹھا کھڑا کریں گے، پھر وہ اس شہر میں مشکل ہی سے تمہارے ساتھ رہ سکیں گے
  61. مَّلْعُوْنِیْنَ١ۛۚ اَیْنَمَا ثُقِفُوْۤا اُخِذُوْا وَ قُتِّلُوْا تَقْتِیْلًا﴿61﴾

    1. مَّلْعُوْنِيْنَلعنت کیے گئے
    2. اَيْنَمَا ثُقِفُوْٓاجہاں کہیں وہ پائے گئے
    3. اُخِذُوْاپکڑے گئے
    4. وَقُتِّلُوْا تَقْتِيْلًامگر بہت تھوڑے
    ان پر ہر طرف سے لعنت کی بوچھاڑ ہو گی، جہاں کہیں پائے جائیں گے پکڑے جائیں گے اور بُری طرح مارے جائیں گے
  62. سُنَّةَ اللّٰهِ فِی الَّذِیْنَ خَلَوْا مِنْ قَبْلُ١ۚ وَ لَنْ تَجِدَ لِسُنَّةِ اللّٰهِ تَبْدِیْلًا﴿62﴾

    1. سُنَّةَ اللّٰهِاللہ کا طریقہ ہے
    2. فِي الَّذِيْنَان لوگوں کے معاملے میں
    3. خَلَوْا مِنْ قَبْلُجو گزر چکے اس سے پہلے
    4. وَلَنْ تَجِدَاور ہرگز نہ تو پائے گا
    5. لِسُنَّةِطریقے کو
    6. اللّٰهِاللہ کے
    7. تَبْدِيْلًابدلنے والا
    یہ اللہ کی سنت ہے جو ایسے لوگوں کے معاملے میں پہلے سے چلی آ رہی ہے، اور تم اللہ کی سنت میں کوئی تبدیلی نہ پاؤ گے
  63. یَسْئَلُكَ النَّاسُ عَنِ السَّاعَةِ١ؕ قُلْ اِنَّمَا عِلْمُهَا عِنْدَ اللّٰهِ١ؕ وَ مَا یُدْرِیْكَ لَعَلَّ السَّاعَةَ تَكُوْنُ قَرِیْبًا﴿63﴾

    1. يَسْئَلُكَ النَّاسُپوچھتے ہیں آپ سے لوگ
    2. عَنِ السَّاعَةِقیامت کی گھڑی کے بارے میں
    3. قُلْکہہ دیجئے
    4. اِنَّمَابیشک
    5. عِلْمُهَاعلم اس کا
    6. عِنْدَ اللّٰهِاللہ کے پاس
    7. وَمَا يُدْرِيْكَاور کیا چیز بتائے تجھ کو
    8. لَعَلَّ السَّاعَةَشاید کہ قیامت
    9. تَكُوْنُہو
    10. قَرِيْبًاقریب ہی
    لوگ تم سے پوچھتے ہیں کہ قیامت کی گھڑی کب آئے گی کہو، اُس کا علم تو اللہ ہی کو ہے تمہیں کیا خبر، شاید کہ وہ قریب ہی آ لگی ہو
  64. اِنَّ اللّٰهَ لَعَنَ الْكٰفِرِیْنَ وَ اَعَدَّ لَهُمْ سَعِیْرًاۙ﴿64﴾

    1. اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
    2. لَعَنَ الْكٰفِرِيْنَاس نے لعنت فرمائی ہے کافروں پر
    3. وَاَعَدَّ لَهُمْاور تیار کررکھا ہے ان کے لیے
    4. سَعِيْرًابھڑکتی ہوئی آگ کو
    بہرحال یہ یقینی امر ہے کہ اللہ نے کافروں پر لعنت کی ہے اور ان کے لیے بھڑکتی ہوئی آگ مہیا کر دی ہے
  65. خٰلِدِیْنَ فِیْهَاۤ اَبَدًا١ۚ لَا یَجِدُوْنَ وَلِیًّا وَّ لَا نَصِیْرًاۚ﴿65﴾

    1. خٰلِدِيْنَ فِيْهَآہمیشہ رہنے والے ہیں اس میں
    2. اَبَدًا ۚہمیشہ ہمیشہ
    3. لَا يَجِدُوْنَنہ وہ پائیں گے
    4. وَلِيًّاکوئی دوست
    5. وَّلَا نَصِيْرًااور نہ کوئی مددگار
    جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے، کوئی حامی و مدد گار نہ پا سکیں گے
  66. یَوْمَ تُقَلَّبُ وُجُوْهُهُمْ فِی النَّارِ یَقُوْلُوْنَ یٰلَیْتَنَاۤ اَطَعْنَا اللّٰهَ وَ اَطَعْنَا الرَّسُوْلَا﴿66﴾

    1. يَوْمَجس دن
    2. تُقَلَّبُالٹ پلٹ کیے جائیں گے
    3. وُجُوْهُهُمْان کے چہرے
    4. فِي النَّارِآگ میں
    5. يَقُوْلُوْنَکہیں گے
    6. يٰلَيْتَنَآاے کاش کہ ہم
    7. اَطَعْنَا اللّٰهَاطاعت کرتے ہم اللہ کی
    8. وَاَطَعْنَا الرَّسُوْلَااور اطاعت کرتے ہم رسول کی
    جس روز ان کے چہرے آگ پر الٹ پلٹ کیے جائیں گے اُس وقت وہ کہیں گے کہ "کاش ہم نے اللہ اور رسولؐ کی اطاعت کی ہوتی"
  67. وَ قَالُوْا رَبَّنَاۤ اِنَّاۤ اَطَعْنَا سَادَتَنَا وَ كُبَرَآءَنَا فَاَضَلُّوْنَا السَّبِیْلَا﴿67﴾

    1. وَقَالُوْااور وہ کہیں گے
    2. رَبَّنَآاے ہمارے رب
    3. اِنَّآبیشک ہم نے
    4. اَطَعْنَااطاعت کی ہم نے
    5. سَادَتَنَااپنے سرداروں کی
    6. وَكُبَرَآءَنَااور اپنے بڑوں کی
    7. فَاَضَلُّوْنَا السَّبِيْلَاتو انہوں نے بھٹکا دیا ہم کو اصل راستے سے
    اور کہیں گے "اے رب ہمارے، ہم نے اپنے سرداروں اور اپنے بڑوں کی اطاعت کی اور انہوں نے ہمیں راہِ راست سے بے راہ کر دیا
  68. رَبَّنَاۤ اٰتِهِمْ ضِعْفَیْنِ مِنَ الْعَذَابِ وَ الْعَنْهُمْ لَعْنًا كَبِیْرًا۠ع﴿68﴾

    1. رَبَّنَآاے ہمارے رب
    2. اٰتِهِمْدے ان کو
    3. ضِعْفَيْنِدوگنا
    4. مِنَ الْعَذَابِعذاب میں سے
    5. وَالْعَنْهُمْاو لعنت فرما ان پر
    6. لَعْنًا كَبِيْرًالعنت بڑی
    اے رب، ان کو دوہرا عذاب دے اور ان پر سخت لعنت کر"
  69. یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَكُوْنُوْا كَالَّذِیْنَ اٰذَوْا مُوْسٰى فَبَرَّاَهُ اللّٰهُ مِمَّا قَالُوْا١ؕ وَ كَانَ عِنْدَ اللّٰهِ وَجِیْهًاؕ﴿69﴾

    1. يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَاے لوگو
    2. اٰمَنُوْاجو ایمان لائے ہو
    3. لَا تَكُوْنُوْانہ تم ہوجاؤ
    4. كَالَّذِيْنَان لوگوں کی طرح
    5. اٰذَوْا مُوْسٰىجنہوں نے اذیتیں دیں موسیٰ کو
    6. فَبَرَّاَهُ اللّٰهُتو بری کردیا اس کو اللہ نے
    7. مِمَّا قَالُوْااس سے جو انہوں نے کہا تھا
    8. وَكَانَ عِنْدَ اللّٰهِاور تھا اللہ کے پاس
    9. وَجِيْهًاباعزت
    اے لوگو جو ایمان لائے ہو، اُن لوگوں کی طرح نہ بن جاؤ جنہوں نے موسیٰؑ کو اذیتیں دی تھیں، پھر اللہ نے اُن کی بنائی ہوئی باتوں سے اُس کی برأت فرمائی اور وہ اللہ کے نزدیک با عزت تھا
  70. یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ قُوْلُوْا قَوْلًا سَدِیْدًاۙ﴿70﴾

    1. يٰٓاَيُّهَااے
    2. الَّذِيْنَ اٰمَنُوالوگو ! جو ایمان لائے ہو
    3. اتَّقُوا اللّٰهَڈرو اللہ سے
    4. وَقُوْلُوْااور کہو
    5. قَوْلًا سَدِيْدًابات درست
    اے ایمان لانے والو، اللہ سے ڈرو اور ٹھیک بات کیا کرو
  71. یُّصْلِحْ لَكُمْ اَعْمَالَكُمْ وَ یَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوْبَكُمْ١ؕ وَ مَنْ یُّطِعِ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِیْمًا﴿71﴾

    1. يُّصْلِحْ لَكُمْوہ اصلاح کردے گا تمہارے لیے
    2. اَعْمَالَكُمْتمہارے اعمال کی
    3. وَيَغْفِرْ لَكُمْاور بخش دے گا تمہارے لیے
    4. ذُنُوْبَكُمْتمہارے گناہوں کو
    5. وَمَنْ يُّطِعِ اللّٰهَاور جو کوئی اطاعت کرے گا اللہ کی
    6. وَرَسُوْلَهٗاور اس کے رسول کی
    7. فَقَدْ فَازَتو تحقیق وہ کامیابی پائے گا
    8. فَوْزًا عَظِيْمًاکامیابی بڑی
    اللہ تمہارے اعمال درست کر دے گا اور تمہارے قصوروں سے درگزر فرمائے گا جو شخص اللہ اور اس کے رسولؐ کی اطاعت کرے اُس نے بڑی کامیابی حاصل کی
  72. اِنَّا عَرَضْنَا الْاَمَانَةَ عَلَى السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ الْجِبَالِ فَاَبَیْنَ اَنْ یَّحْمِلْنَهَا وَ اَشْفَقْنَ مِنْهَا وَ حَمَلَهَا الْاِنْسَانُ١ؕ اِنَّهٗ كَانَ ظَلُوْمًا جَهُوْلًاۙ﴿72﴾

    1. اِنَّابیشک ہم
    2. عَرَضْنَا الْاَمَانَةَپیش کیا ہم نے امانت کو
    3. عَلَي السَّمٰوٰتِآسمانوں پر
    4. وَالْاَرْضِاور زمین پر
    5. وَالْجِبَالِاور پہاڑوں پر
    6. فَاَبَيْنَتو انہوں نے انکار کردیا
    7. اَنْ يَّحْمِلْنَهَاکہ اٹھائیں اس کو
    8. وَاَشْفَقْنَاور وہ ڈر گئے
    9. مِنْهَااس سے
    10. وَحَمَلَهَا الْاِنْسَانُاور اٹھا لیا اس کو انسان نے
    11. اِنَّهٗبیشک وہ
    12. كَانَہے
    13. ظَلُوْمًا جَهُوْلًابہت ظالم، بہت جاہل
    ہم نے اس امانت کو آسمانوں اور زمین اور پہاڑوں کے سامنے پیش کیا تو وہ اُسے اٹھانے کے لیے تیار نہ ہوئے اور اس سے ڈر گئے، مگر انسان نے اسے اٹھا لیا، بے شک وہ بڑا ظالم اور جاہل ہے
  73. لِّیُعَذِّبَ اللّٰهُ الْمُنٰفِقِیْنَ وَ الْمُنٰفِقٰتِ وَ الْمُشْرِكِیْنَ وَ الْمُشْرِكٰتِ وَ یَتُوْبَ اللّٰهُ عَلَى الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا۠ع﴿73﴾

    1. لِّيُعَذِّبَ اللّٰهُتاکہ عذاب دے اللہ
    2. الْمُنٰفِقِيْنَمنافق مردوں کو
    3. وَالْمُنٰفِقٰتِاور منافق عورتوں کو
    4. وَالْمُشْرِكِيْنَاور مشرک مردوں کو
    5. وَالْمُشْرِكٰتِاور مشرک عورتوں کو
    6. وَيَتُوْبَ اللّٰهُاور مہربان ہوجائے اللہ
    7. عَلَي الْمُؤْمِنِيْنَمومن مردوں پر
    8. وَالْمُؤْمِنٰتِاور مومن عورتوں پر
    9. وَكَانَ اللّٰهُاور ہے اللہ تعالیٰ
    10. غَفُوْرًا رَّحِيْمًاغفور رحیم
    اِس بار امانت کو اٹھانے کا لازمی نتیجہ یہ ہے کہ اللہ منافق مردوں اور عورتوں، اور مشرک مردوں اور عورتوں کو سزا دے اور مومن مَردوں اور عورتوں کی توبہ قبول کرے، اللہ درگزر فرمانے والا اور رحیم ہے