35. Faatirفاطر

The Originator · Meccan · 45 ayahs · 5 rukus

Farhat Hashmi

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ فَاطِرِ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ جَاعِلِ الْمَلٰٓئِكَةِ رُسُلًا اُولِیْۤ اَجْنِحَةٍ مَّثْنٰى وَ ثُلٰثَ وَ رُبٰعَ١ؕ یَزِیْدُ فِی الْخَلْقِ مَا یَشَآءُ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ﴿1﴾

    1. اَلْحَمْدُ لِلّٰهِسب تعریف اللہ کے لیے ہے
    2. فَاطِرِ السَّمٰوٰتِپیدا کرنے والا ہے آسمانوں کا
    3. وَالْاَرْضِاور زمین کا
    4. جَاعِلِ الْمَلٰٓئِكَةِبنانے والا ہے فرشتوں کو
    5. رُسُلًاپیغام بر
    6. اُولِيْٓ اَجْنِحَةٍپروں والے
    7. مَّثْنٰىدو ، دو
    8. وَثُلٰثَاور تین، تین
    9. وَرُبٰعَاور چار، چار
    10. يَزِيْدُاضافہ کرتا ہے
    11. فِي الْخَلْقِپیدائش میں
    12. مَا يَشَآءُجو وہ چاہتا ہے
    13. اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
    14. عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌہر چیز قادر ہے
    تعریف اللہ ہی کے لیے ہے جو آسمانوں اور زمین کا بنانے والا اور فرشتوں کو پیغام رساں مقرر کر نے والا ہے، (ایسے فرشتے) جن کے دو دو اور تین تین اور چار چار بازو ہیں وہ اپنی مخلوق کی ساخت میں جیسا چاہتا ہے اضافہ کرتا ہے یقیناً اللہ ہر چیز پر قادر ہے
  2. مَا یَفْتَحِ اللّٰهُ لِلنَّاسِ مِنْ رَّحْمَةٍ فَلَا مُمْسِكَ لَهَا١ۚ وَ مَا یُمْسِكْ١ۙ فَلَا مُرْسِلَ لَهٗ مِنْۢ بَعْدِهٖ١ؕ وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ﴿2﴾

    1. مَا يَفْتَحِ اللّٰهُجو کھولتا ہے اللہ
    2. لِلنَّاسِلوگوں کے لیے
    3. مِنْ رَّحْمَةٍکوئی رحمت
    4. فَلَا مُمْسِكَ لَهَاتو نہیں روکنے والا اس کو کوئی
    5. وَمَا يُمْسِكْاور جو وہ روکتا ہے
    6. فَلَا مُرْسِلَ لَهٗتو نہیں کوئی بھیجنے والا اس کو
    7. مِنْۢ بَعْدِهٖاس کے بعد
    8. وَهُوَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُاور وہ زبردست ہے، حکمت والا ہے
    اللہ جس رحمت کا دروازہ بھی لوگوں کے لیے کھول دے اسے کوئی روکنے والا نہیں اور جسے وہ بند کر دے اسے اللہ کے بعد پھر کوئی دوسرا کھولنے والا نہیں وہ زبردست اور حکیم ہے
  3. یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ اذْكُرُوْا نِعْمَتَ اللّٰهِ عَلَیْكُمْ١ؕ هَلْ مِنْ خَالِقٍ غَیْرُ اللّٰهِ یَرْزُقُكُمْ مِّنَ السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِ١ؕ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ۖ٘ فَاَنّٰى تُؤْفَكُوْنَ﴿3﴾

    1. يٰٓاَيُّهَا النَّاسُ اذْكُرُوْااے لوگو ! یا دو کرو
    2. نِعْمَتَ اللّٰهِاللہ کی نعمت کو
    3. عَلَيْكُمْجو تم پر ہے
    4. هَلْ مِنْکیا کوئی
    5. خَالِقٍپیدا کرنے والا ہے
    6. غَيْرُ اللّٰهِاللہ کے علاوہ
    7. يَرْزُقُكُمْجو رزق دیتا ہو تم کو
    8. مِّنَ السَّمَآءِ وَالْاَرْضِآسمان سے اور زمین سے
    9. لَآ اِلٰهَنہیں کوئی الہ برحق
    10. اِلَّا هُوَمگر وہی
    11. فَاَنّٰى تُؤْفَكُوْنَتو کہاں سے تم پھیرے جاتے ہو
    لوگو، تم پر اللہ کے جو احسانات ہیں انہیں یاد رکھو کیا اللہ کے سوا کوئی اور خالق بھی ہے جو تمہیں آسمان اور زمین سے رزق دیتا ہو؟ کوئی معبود اُس کے سوا نہیں، آخر تم کہاں سے دھوکا کھا رہے ہو؟
  4. وَ اِنْ یُّكَذِّبُوْكَ فَقَدْ كُذِّبَتْ رُسُلٌ مِّنْ قَبْلِكَ١ؕ وَ اِلَى اللّٰهِ تُرْجَعُ الْاُمُوْرُ﴿4﴾

    1. وَاِنْ يُّكَذِّبُوْكَاور اگر وہ جھٹلاتے ہیں آپ کو
    2. فَقَدْتو تحقیق
    3. كُذِّبَتْجھٹلائے گئے
    4. رُسُلٌ مِّنْ قَبْلِكَکئی رسول تجھ سے پہلے
    5. وَ اِلَى اللّٰهِاور اللہ کی طرف
    6. تُرْجَعُ الْاُمُوْرُلوٹائے جاتے ہیں سب معاملات
    اب اگر (اے نبیؐ) یہ لوگ تمہیں جھٹلاتے ہیں (تو یہ کوئی نئی بات نہیں)، تم سے پہلے بھی بہت سے رسول جھٹلائے جا چکے ہیں، اور سارے معاملات آخرکار اللہ ہی کی طرف رجوع ہونے والے ہیں
  5. یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ اِنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّ فَلَا تَغُرَّنَّكُمُ الْحَیٰوةُ الدُّنْیَا١ٙ وَ لَا یَغُرَّنَّكُمْ بِاللّٰهِ الْغَرُوْرُ﴿5﴾

    1. يٰٓاَيُّهَا النَّاسُاے لوگو
    2. اِنَّ وَعْدَ اللّٰهِبیشک وعدہ اللہ کا
    3. حَقٌّسچا ہے
    4. فَلَا تَغُرَّنَّكُمُتو نہ دھوکے میں ڈالے تم کو
    5. الْحَيٰوةُزندگی
    6. الدُّنْيَادنیا کی
    7. وَلَا يَغُرَّنَّكُمْور نہ دھوکے میں ڈالے تم کو
    8. بِاللّٰهِاللہ کے معاملے میں
    9. الْغَرُوْرُدھوکے باز (شیطان)
    لوگو، اللہ کا وعدہ یقیناً برحق ہے، لہٰذا دنیا کی زندگی تمہیں دھوکے میں نہ ڈالے اور نہ وہ بڑا دھوکے باز تمہیں اللہ کے بارے میں دھوکہ دینے پائے
  6. اِنَّ الشَّیْطٰنَ لَكُمْ عَدُوٌّ فَاتَّخِذُوْهُ عَدُوًّا١ؕ اِنَّمَا یَدْعُوْا حِزْبَهٗ لِیَكُوْنُوْا مِنْ اَصْحٰبِ السَّعِیْرِؕ﴿6﴾

    1. اِنَّ الشَّيْطٰنَکیونکہ شیطان
    2. لَكُمْتمہارے لیے
    3. عَدُوٌّدشمن ہے
    4. فَاتَّخِذُوْهُ عَدُوًّاتو بناؤ اس کو دشمن
    5. اِنَّمَابیشک
    6. يَدْعُوْوہ بلاتا ہے۔ بلا رہا ہے
    7. احِزْبَهٗاپنے جتھے کو
    8. لِيَكُوْنُوْاتاکہ وہ ہوجائیں
    9. مِنْ اَصْحٰبِ السَّعِيْرِبھڑکتی ہوئی آگ کے ساتھیوں میں سے
    در حقیقت شیطان تمہارا دشمن ہے اس لیے تم بھی اسے اپنا دشمن ہی سمجھو وہ تو اپنے پیروؤں کو اپنی راہ پر اس لیے بلا رہا ہے کہ وہ دوزخیوں میں شامل ہو جائیں
  7. اَلَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَهُمْ عَذَابٌ شَدِیْدٌ١ؕ۬ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ مَّغْفِرَةٌ وَّ اَجْرٌ كَبِیْرٌ۠ع﴿7﴾

    1. اَلَّذِيْنَ كَفَرُوْاوہ لوگ جنہوں نے کفر کیا
    2. لَهُمْان کے لیے
    3. عَذَابٌعذاب ہے
    4. شَدِيْدٌسخت
    5. وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْااور وہ لوگ جو ایمان لائے
    6. وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِاور انہوں نے عمل کیے اچھے
    7. لَهُمْ مَّغْفِرَةٌان کے لیے بخشش ہے
    8. وَّاَجْرٌ كَبِيْرٌاجر ہے بہت بڑا
    جو لوگ کفر کریں گے اُن کے لیے سخت عذاب ہے اور جو ایمان لائیں گے اور نیک عمل کریں گے اُن کے لیے مغفرت اور بڑا اجر ہے
  8. اَفَمَنْ زُیِّنَ لَهٗ سُوْٓءُ عَمَلِهٖ فَرَاٰهُ حَسَنًا١ؕ فَاِنَّ اللّٰهَ یُضِلُّ مَنْ یَّشَآءُ وَ یَهْدِیْ مَنْ یَّشَآءُ١ۖ٘ فَلَا تَذْهَبْ نَفْسُكَ عَلَیْهِمْ حَسَرٰتٍ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلِیْمٌۢ بِمَا یَصْنَعُوْنَ﴿8﴾

    1. اَفَمَنْکیا بھلا جو
    2. زُيِّنَخوبصورت بنادیا گیا
    3. لَهٗ سُوْٓءُ عَمَلِهٖاس کے لیے اس کا برا عمل
    4. فَرَاٰهُ حَسَنًاتو وہ سمجھتا ہے اس کو۔ دیکھتا ہے اس کو اچھا
    5. ۭ فَاِنَّ اللّٰهَتو بیشک اللہ تعالیٰ
    6. يُضِلُّ مَنْ يَّشَآءُگمراہ کرتا ہے جس کو چاہتا ہے
    7. وَيَهْدِيْ مَنْ يَّشَآءُاور ہدایت دیتا ہے جس کو چاہتا ہے
    8. فَلَا تَذْهَبْپس نہ جائے
    9. نَفْسُكَ عَلَيْهِمْتیرا نفس ان پر
    10. حَسَرٰتٍحسرتیں کرتا ہوا
    11. اِنَّ اللّٰهَ عَلِيْمٌۢبیشک اللہ تعالیٰ جاننے والا ہے
    12. بِمَا يَصْنَعُوْنَجو کچھ وہ کررہے ہیں
    (بھلا کچھ ٹھکانا ہے اُس شخص کی گمراہی کا) جس کے لیے اُس کا برا عمل خوشنما بنا دیا گیا ہو اور وہ اُسے اچھا سمجھ رہا ہو؟ حقیقت یہ ہے کہ اللہ جسے چاہتا ہے گمراہی میں ڈال دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے راہ راست دکھا دیتا ہے پس (اے نبیؐ) خواہ مخواہ تمہاری جان ان لوگوں کی خاطر غم و افسوس میں نہ گھلے جو کچھ یہ کر رہے ہیں اللہ اُس کو خوب جانتا ہے
  9. وَ اللّٰهُ الَّذِیْۤ اَرْسَلَ الرِّیٰحَ فَتُثِیْرُ سَحَابًا فَسُقْنٰهُ اِلٰى بَلَدٍ مَّیِّتٍ فَاَحْیَیْنَا بِهِ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا١ؕ كَذٰلِكَ النُّشُوْرُ﴿9﴾

    1. وَاللّٰهُ الَّذِيْٓاور اللہ وہ ذات ہے
    2. اَرْسَلَ الرِّيٰحَجس نے بھیجا ہواؤں کو
    3. فَتُثِيْرُتو وہ اٹھاتی ہیں
    4. سَحَابًابادل
    5. فَسُقْنٰهُپھرجاتے ہیں ہم اس کو۔ چلاتے ہیں ہم اس کو
    6. اِلٰى بَلَدٍ مَّيِّتٍمردہ زمین کی طرف۔ علاقے کی طرف
    7. فَاَحْيَيْنَاپھر زندہ کرتے ہیں ہم
    8. بِهِ الْاَرْضَاس کے ساتھ زمین کو
    9. بَعْدَ مَوْتِهَااس کے مرنے کے بعد
    10. ۭ كَذٰلِكَ النُّشُوْرُاسی طرح ہوگا دوبارہ اٹھنا
    وہ اللہ ہی تو ہے جو ہواؤں کو بھیجتا ہے، پھر وہ بادل اٹھاتی ہیں، پھر ہم اسے ایک اُجاڑ علاقے کی طرف لے جاتے ہیں اور اسی زمین کو جِلا اٹھاتے ہیں جو مری پڑی تھی مرے ہوئے انسانوں کا جی اٹھنا بھی اسی طرح ہوگا
  10. مَنْ كَانَ یُرِیْدُ الْعِزَّةَ فَلِلّٰهِ الْعِزَّةُ جَمِیْعًا١ؕ اِلَیْهِ یَصْعَدُ الْكَلِمُ الطَّیِّبُ وَ الْعَمَلُ الصَّالِحُ یَرْفَعُهٗ١ؕ وَ الَّذِیْنَ یَمْكُرُوْنَ السَّیِّاٰتِ لَهُمْ عَذَابٌ شَدِیْدٌ١ؕ وَ مَكْرُ اُولٰٓئِكَ هُوَ یَبُوْرُ﴿10﴾

    1. مَنْ كَانَجو کوئی ہے
    2. يُرِيْدُچاہتا
    3. الْعِزَّةَعزت
    4. فَلِلّٰهِ الْعِزَّةُتو اللہ کے لیے عزت ہے
    5. جَمِيْعًاساری کی ساری
    6. ۭاِلَيْهِاسی کی طرف
    7. يَصْعَدُ الْكَلِمُچڑھتے ہیں کلمات
    8. الطَّيِّبُپاکیزہ
    9. وَالْعَمَلُ الصَّالِحُاور نیک عمل
    10. يَرْفَعُهٗ ۭاوپر چڑھاتا ہے اس کو
    11. وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ
    12. يَمْكُرُوْنَجو چالبازیاں کرتے ہیں
    13. السَّيِّاٰتِبری۔ بےہودہ
    14. لَهُمْ عَذَابٌ شَدِيْدٌان کے لیے سخت عذاب ہے
    15. وَمَكْرُ اُولٰٓئِكَاور مکر ان لوگوں کا
    16. هُوَوہ
    17. يَبُوْرُغارت ہونے والا ہے۔ تباہ ہوجائے گا
    جو کوئی عزت چاہتا ہو اُسے معلوم ہونا چاہیے کہ عزت ساری کی ساری اللہ کی ہے اُس کے ہاں جو چیز اوپر چڑھتی ہے وہ صرف پاکیزہ قول ہے، اور عمل صالح اس کو اوپر چڑھاتا ہے رہے وہ لوگ جو بیہودہ چال بازیاں کرتے ہیں، اُن کے لیے سخت عذاب ہے اور اُن کا مکر خود ہی غارت ہونے والا ہے
  11. وَ اللّٰهُ خَلَقَكُمْ مِّنْ تُرَابٍ ثُمَّ مِنْ نُّطْفَةٍ ثُمَّ جَعَلَكُمْ اَزْوَاجًا١ؕ وَ مَا تَحْمِلُ مِنْ اُنْثٰى وَ لَا تَضَعُ اِلَّا بِعِلْمِهٖ١ؕ وَ مَا یُعَمَّرُ مِنْ مُّعَمَّرٍ وَّ لَا یُنْقَصُ مِنْ عُمُرِهٖۤ اِلَّا فِیْ كِتٰبٍ١ؕ اِنَّ ذٰلِكَ عَلَى اللّٰهِ یَسِیْرٌ﴿11﴾

    1. وَاللّٰهُ خَلَقَكُمْاور اللہ نے پیدا کیا تم کو
    2. مِّنْ تُرَابٍمٹی سے
    3. ثُمَّ مِنْ نُّطْفَةٍپھر نطفے سے
    4. ثُمَّپھر
    5. جَعَلَكُمْ اَزْوَاجًابنایا تم کو جوڑے
    6. وَمَا تَحْمِلُاور نہیں اٹھاتی
    7. مِنْ اُنْثٰىکوئی مادہ
    8. وَلَا تَضَعُاور نہ جنم دیتی ہے کچھ
    9. اِلَّامگر
    10. بِعِلْمِهٖاس کے علم میں ہوتا ہے
    11. وَمَا يُعَمَّرُاور نہیں عمر دیا جاتا
    12. مِنْ مُّعَمَّرٍکوئی عمر دیا جانے والا
    13. وَّلَا يُنْقَصُاور نہیں کمی کی جاتی
    14. مِنْ عُمُرِهٖٓاس کی عمر میں سے کچھ
    15. اِلَّا فِيْ كِتٰبٍمگر ایک کتاب میں ہے
    16. اِنَّ ذٰلِكَبیشک یہ بات
    17. عَلَي اللّٰهِ يَسِيْرٌاللہ پر بہت آسان ہے
    اللہ نے تم کو مٹی سے پیدا کیا، پھر نطفہ سے، پھر تمہارے جوڑے بنا دیے (یعنی مرد اور عورت) کوئی عورت حاملہ نہیں ہوتی اور نہ بچہ جنتی ہے مگر یہ سب کچھ اللہ کے علم میں ہوتا ہے کوئی عمر پانے والا عمر نہیں پاتا اور نہ کسی کی عمر میں کچھ کمی ہوتی ہے مگر یہ سب کچھ ایک کتاب میں لکھا ہوتا ہے اللہ کے لیے یہ بہت آسان کام ہے
  12. وَ مَا یَسْتَوِی الْبَحْرٰنِ١ۖۗ هٰذَا عَذْبٌ فُرَاتٌ سَآئِغٌ شَرَابُهٗ وَ هٰذَا مِلْحٌ اُجَاجٌ١ؕ وَ مِنْ كُلٍّ تَاْكُلُوْنَ لَحْمًا طَرِیًّا وَّ تَسْتَخْرِجُوْنَ حِلْیَةً تَلْبَسُوْنَهَا١ۚ وَ تَرَى الْفُلْكَ فِیْهِ مَوَاخِرَ لِتَبْتَغُوْا مِنْ فَضْلِهٖ وَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ﴿12﴾

    1. وَمَااور نہیں
    2. يَسْتَوِي الْبَحْرٰنِبرابر ہوسکتے دو سمندر
    3. ھٰذَایہ
    4. عَذْبٌ فُرَاتٌمیٹھا ہے، پیاس بجھانے والا
    5. سَآئِغٌخوش گوار۔ آسانی سے حلق میں اتر جائے والا
    6. شَرَابُهٗپینا اس کا
    7. وَھٰذَااور یہ
    8. مِلْحٌ اُجَاجٌکھاری ہے، نہایت تلخ
    9. وَمِنْ كُلٍّاور ہر ایک سے
    10. تَاْكُلُوْنَتم کھاتے ہو
    11. لَحْمًا طَرِيًّاگوشت تروتازہ
    12. وَّاور
    13. تَسْتَخْرِجُوْنَتم نکال لیتے ہو
    14. حِلْيَةًزیورات
    15. تَلْبَسُوْنَهَاتم پہنتے ہو ان کو
    16. وَتَرَى الْفُلْكَاور تم دیکھتے ہو کشتیوں کو
    17. فِيْهِاس میں
    18. مَوَاخِرَپھاڑنے والی ہیں
    19. لِتَبْتَغُوْاتاکہ تم تلاش کرو
    20. مِنْ فَضْلِهٖاس کے فضل سے
    21. وَلَعَلَّكُمْاور تاکہ تم
    22. تَشْكُرُوْنَتم شکر ادا کرو
    اور پانی کے دونوں ذخیرے یکساں نہیں ہیں ایک میٹھا اور پیاس بجھانے والا ہے، پینے میں خوشگوار، اور دوسرا سخت کھاری کہ حلق چھیل دے مگر دونوں سے تم تر و تازہ گوشت حاصل کرتے ہو، پہننے کے لیے زینت کا سامان نکالتے ہو، اور اسی پانی میں تم دیکھتے ہو کہ کشتیاں اُس کا سینہ چیرتی چلی جا رہی ہیں تاکہ تم اللہ کا فضل تلاش کرو اور اُس کے شکر گزار بنو
  13. یُوْلِجُ الَّیْلَ فِی النَّهَارِ وَ یُوْلِجُ النَّهَارَ فِی الَّیْلِ١ۙ وَ سَخَّرَ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَ١ۖ٘ كُلٌّ یَّجْرِیْ لِاَجَلٍ مُّسَمًّى١ؕ ذٰلِكُمُ اللّٰهُ رَبُّكُمْ لَهُ الْمُلْكُ١ؕ وَ الَّذِیْنَ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهٖ مَا یَمْلِكُوْنَ مِنْ قِطْمِیْرٍؕ﴿13﴾

    1. يُوْلِجُ الَّيْلَداخل کرتا ہے رات کو
    2. فِي النَّهَارِدن میں
    3. وَيُوْلِجُ النَّهَارَاور داخل کرتا ہے دن کو
    4. فِي الَّيْلِرات میں
    5. وَسَخَّرَ الشَّمْسَاس نے مسخر کیا ہے سورج کو
    6. وَالْقَمَرَاور چاند کو
    7. كُلٌّ يَّجْرِيْسب کے سب چل رہے ہیں
    8. لِاَجَلٍ مُّسَمًّىایک مقررہ وقت تک کے لیے
    9. ذٰلِكُمُ اللّٰهُیہ ہے اللہ
    10. رَبُّكُمْرب تمہارا
    11. لَهُ الْمُلْكُاسی کے لیے ہے بادشاہت
    12. وَالَّذِيْنَاور وہ ہستیاں
    13. تَدْعُوْنَتم پکارتے ہو
    14. مِنْ دُوْنِهٖاس کے سوا
    15. مَا يَمْلِكُوْنَنہیں مالک ہوسکتیں
    16. مِنْ قِطْمِيْرٍکھجور کی گھٹلی کے دھاگے میں سے (کسی چیز کی)
    وہ دن کے اندر رات کو اور رات کے اندر دن کو پروتا ہوا لے آتا ہے چاند اور سورج کو اُس نے مسخر کر رکھا ہے یہ سب کچھ ایک وقت مقرر تک چلے جا رہا ہے وہی اللہ (جس کے یہ سارے کام ہیں) تمہارا رب ہے بادشاہی اسی کی ہے اُسے چھوڑ کر جن دوسروں کو تم پکارتے ہو وہ ایک پرکاہ کے مالک بھی نہیں ہیں
  14. اِنْ تَدْعُوْهُمْ لَا یَسْمَعُوْا دُعَآءَكُمْ١ۚ وَ لَوْ سَمِعُوْا مَا اسْتَجَابُوْا لَكُمْ١ؕ وَ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ یَكْفُرُوْنَ بِشِرْكِكُمْ١ؕ وَ لَا یُنَبِّئُكَ مِثْلُ خَبِیْرٍ۠ع﴿14﴾

    1. اِنْ تَدْعُوْهُمْاگر تم پکارتے ہو ان کو
    2. لَا يَسْمَعُوْانہیں وہ سنتے
    3. دُعَآءَكُمْتمہاری پکار کو
    4. وَلَوْ سَمِعُوْااور گر وہ سن لیں
    5. مَا اسْتَجَابُوْا لَكُمْنہیں وہ جواب دے سکتے تم کو
    6. وَيَوْمَ الْقِيٰمَةِاور قیامت کے دن
    7. يَكْفُرُوْنَوہ انکار کردیں گے
    8. بِشِرْكِكُمْتمہارے شرک کا
    9. وَلَا يُنَبِّئُكَاور نہیں کوئی خبر دے سکتا تجھ کو
    10. مِثْلُ خَبِيْرٍمانند خیبر کے۔ خبر رکھنے والے کے
    انہیں پکارو تو وہ تمہاری دعائیں سن نہیں سکتے اور سن لیں تو ان کا تمہیں کوئی جواب نہیں دے سکتے اور قیامت کے روز وہ تمہارے شرک کا انکار کر دیں گے حقیقت حال کی ایسی صحیح خبر تمہیں ایک خبردار کے سوا کوئی نہیں دے سکتا
  15. یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ اَنْتُمُ الْفُقَرَآءُ اِلَى اللّٰهِ١ۚ وَ اللّٰهُ هُوَ الْغَنِیُّ الْحَمِیْدُ﴿15﴾

    1. يٰٓاَيُّهَا النَّاسُاے لوگو
    2. اَنْتُمُ الْفُقَرَآءُتم محتاج ہو
    3. اِلَىطرف
    4. اللّٰهِ ۚاللہ کے
    5. وَاللّٰهُ هُوَ الْغَنِيُّاور اللہ تعالیٰ وہ بےنیاز ہے۔ بےپرواہ ہے
    6. الْحَمِيْدُتعریف والا ہے
    لوگو، تم ہی اللہ کے محتاج ہو اور اللہ تو غنی و حمید ہے
  16. اِنْ یَّشَاْ یُذْهِبْكُمْ وَ یَاْتِ بِخَلْقٍ جَدِیْدٍۚ﴿16﴾

    1. اِنْ يَّشَاْاگر وہ چاہے
    2. يُذْهِبْكُمْلے جائے تم کو
    3. وَاور
    4. يَاْتِلے آئے
    5. بِخَلْقٍ جَدِيْدٍایک نئی مخلوق
    وہ چاہے تو تمہیں ہٹا کر کوئی نئی خلقت تمہاری جگہ لے آئے
  17. وَ مَا ذٰلِكَ عَلَى اللّٰهِ بِعَزِیْزٍ﴿17﴾

    1. وَمَا ذٰلِكَاور نہیں یہ
    2. عَلَي اللّٰهِاللہ تعالیٰ پر
    3. بِعَزِيْزٍدشوار
    ایسا کرنا اللہ کے لیے کچھ بھی دشوار نہیں
  18. وَ لَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِّزْرَ اُخْرٰى١ؕ وَ اِنْ تَدْعُ مُثْقَلَةٌ اِلٰى حِمْلِهَا لَا یُحْمَلْ مِنْهُ شَیْءٌ وَّ لَوْ كَانَ ذَا قُرْبٰى١ؕ اِنَّمَا تُنْذِرُ الَّذِیْنَ یَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ بِالْغَیْبِ وَ اَقَامُوا الصَّلٰوةَ١ؕ وَ مَنْ تَزَكّٰى فَاِنَّمَا یَتَزَكّٰى لِنَفْسِهٖ١ؕ وَ اِلَى اللّٰهِ الْمَصِیْرُ﴿18﴾

    1. وَلَا تَزِرُاور نہ بوجھ اٹھائے گا
    2. وَازِرَةٌبوجھ اٹھانے والا
    3. وِّزْرَ اُخْرٰىکوئی بوجھ کسی دوسرے کا
    4. وَاِنْ تَدْعُاور اگر پکارے گا
    5. مُثْقَلَةٌبوجھ سے لدا ہوا
    6. اِلٰى حِمْلِهَااس کے اٹھانے کی طرف
    7. لَا يُحْمَلْ مِنْهُنہ اٹھایاجائے گا اس سے
    8. شَيْءٌکچھ بھی
    9. وَّلَوْ كَانَاور اگرچہ ہو
    10. ذَا قُرْبٰىقرابت دار
    11. اِنَّمَابیشک
    12. تُنْذِرُ الَّذِيْنَتم خبردار کرسکتے ہو ان لوگوں کو
    13. يَخْشَوْنَ رَبَّهُمْجو ڈرتے ہیں اپنے رب سے
    14. بِالْغَيْبِغائبانہ طور پر
    15. وَاَقَامُوااور وہ قائم کرتے ہیں
    16. الصَّلٰوةَنماز
    17. وَمَنْ تَزَكّٰىاور جس نے پاکیزگی اختیار کی
    18. فَاِنَّمَاتو بیشک
    19. يَتَزَكّٰىوہ پاکیزگی اختیار کرتا ہے
    20. لِنَفْسِهٖاپنی ذات کے لیے
    21. وَاِلَىاور طرف
    22. اللّٰهِاللہ کے
    23. الْمَصِيْرُلوٹنا ہے
    کوئی بوجھ اٹھانے والا کسی دوسرے کا بوجھ نہ اٹھائے گا اور اگر کوئی لدا ہوا نفس اپنا بوجھ اٹھانے کے لیے پکارے گا تو اس کے بار کا ایک ادنیٰ حصہ بھی بٹانے کے لیے کوئی نہ آئے گا چاہے وہ قریب ترین رشتہ دار ہی کیوں نہ ہو (اے نبیؐ) تم صرف انہی لوگوں کو متنبہ کر سکتے ہو جو بے دیکھے اپنے رب سے ڈرتے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں جو شخص بھی پاکیزگی اختیار کرتا ہے اپنی ہی بھلائی کے لیے کرتا ہے اور پلٹنا سب کو اللہ ہی کی طرف ہے
  19. وَ مَا یَسْتَوِی الْاَعْمٰى وَ الْبَصِیْرُۙ﴿19﴾

    1. وَمَا يَسْتَوِي الْاَعْمٰىاور نہیں برابر ہوسکتے اندھا
    2. وَالْبَصِيْرُاور دیکھنے والا
    اندھا اور آنکھوں والا برابر نہیں ہے
  20. وَ لَا الظُّلُمٰتُ وَ لَا النُّوْرُۙ﴿20﴾

    1. وَلَا الظُّلُمٰتُاور نہ اندھیرے
    2. وَلَا النُّوْرُاور نہ روشنی
    نہ تاریکیاں اور روشنی یکساں ہیں
  21. وَ لَا الظِّلُّ وَ لَا الْحَرُوْرُۚ﴿21﴾

    1. وَلَا الظِّلُّاور نہ سایہ
    2. وَلَا الْحَرُوْرُاور نہ دھوپ کی تپش
    نہ ٹھنڈی چھاؤں اور دھوپ کی تپش ایک جیسی ہے
  22. وَ مَا یَسْتَوِی الْاَحْیَآءُ وَ لَا الْاَمْوَاتُ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ یُسْمِعُ مَنْ یَّشَآءُ١ۚ وَ مَاۤ اَنْتَ بِمُسْمِعٍ مَّنْ فِی الْقُبُوْرِ﴿22﴾

    1. وَمَا يَسْتَوِي الْاَحْيَآءُاور نہیں برابر ہوسکتے زندہ
    2. وَلَا الْاَمْوَاتُاور نہ مردے
    3. اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
    4. يُسْمِعُسنواتا ہے
    5. مَنْ يَّشَآءُجس کو چاہتا ہے
    6. وَمَآ اَنْتَاور نہیں تو
    7. بِمُسْمِعٍسنوانے والا
    8. مَّنْ فِي الْقُبُوْرِان کو جو قبروں میں ہیں
    اور نہ زندے اور مردے مساوی ہیں اللہ جسے چاہتا ہے سنواتا ہے، مگر (اے نبیؐ) تم اُن لوگوں کو نہیں سنا سکتے جو قبروں میں مدفون ہیں
  23. اِنْ اَنْتَ اِلَّا نَذِیْرٌ﴿23﴾

    1. اِنْ اَنْتَنہیں ہے تو
    2. اِلَّا نَذِيْرٌمگر خبردار کرنے والا
    تم تو بس ایک خبردار کرنے والے ہو
  24. اِنَّاۤ اَرْسَلْنٰكَ بِالْحَقِّ بَشِیْرًا وَّ نَذِیْرًا١ؕ وَ اِنْ مِّنْ اُمَّةٍ اِلَّا خَلَا فِیْهَا نَذِیْرٌ﴿24﴾

    1. اِنَّآبیشک ہم نے
    2. اَرْسَلْنٰكَبھیجا ہم نے آپ کو
    3. بِالْحَقِّحق کے ساتھ
    4. بَشِيْرًا وَّنَذِيْرًاخوش خبری دینے والا اور ڈرانے والا بنا کر
    5. وَاِنْاور اگر
    6. مِّنْ اُمَّةٍکوئی بھی امت
    7. اِلَّامگر
    8. خَلَاگزرا ہے
    9. فِيْهَا نَذِيْرٌاس میں خبردار کرنے والا۔ ڈرانے والا
    ہم نے تم کو حق کے ساتھ بھیجا ہے بشارت دینے والا اور ڈرانے والا بنا کر اور کوئی امت ایسی نہیں گزری ہے جس میں کوئی متنبہ کرنے والا نہ آیا ہو
  25. وَ اِنْ یُّكَذِّبُوْكَ فَقَدْ كَذَّبَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ١ۚ جَآءَتْهُمْ رُسُلُهُمْ بِالْبَیِّنٰتِ وَ بِالزُّبُرِ وَ بِالْكِتٰبِ الْمُنِیْرِ﴿25﴾

    1. وَاِنْ يُّكَذِّبُوْكَاور اگر وہ جھٹلاتے ہیں آپ کو
    2. فَقَدْتو تحقیق
    3. كَذَّبَ الَّذِيْنَجھٹلایا ان لوگوں نے
    4. مِنْ قَبْلِهِمْجو ان سے پہلے تھے
    5. جَآءَتْهُمْآئے ان کے پاس
    6. رُسُلُهُمْان کے رسول
    7. بِالْبَيِّنٰتِساتھ روشن دلائل کے
    8. وَبِالزُّبُرِاور ساتھ صحیفوں کے
    9. وَبِالْكِتٰبِ الْمُنِيْرِاور ساتھ روشن کتاب کے
    اب اگر یہ لوگ تمہیں جھٹلاتے ہیں تو اِن سے پہلے گزرے ہوئے لوگ بھی جھٹلا چکے ہیں اُن کے پاس ان کے رسول کھلے دلائل اور صحیفے اور روشن ہدایات دینے والی کتاب لے کر آئے تھے
  26. ثُمَّ اَخَذْتُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فَكَیْفَ كَانَ نَكِیْرِ۠ع﴿26﴾

    1. ثُمَّ اَخَذْتُپھر میں نے پکڑ لیا
    2. الَّذِيْنَان لوگوں کو
    3. كَفَرُوْاجنہوں نے کفر کیا
    4. فَكَيْفَ كَانَتو کس طرح ہوا
    5. نَكِيْرِمیرا عذاب۔ میری سزا
    پھر جن لوگوں نے نہ مانا اُن کو میں نے پکڑ لیا اور دیکھ لو کہ میری سزا کیسی سخت تھی
  27. اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللّٰهَ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً١ۚ فَاَخْرَجْنَا بِهٖ ثَمَرٰتٍ مُّخْتَلِفًا اَلْوَانُهَا١ؕ وَ مِنَ الْجِبَالِ جُدَدٌۢ بِیْضٌ وَّ حُمْرٌ مُّخْتَلِفٌ اَلْوَانُهَا وَ غَرَابِیْبُ سُوْدٌ﴿27﴾

    1. اَلَمْ تَرَکیا نہیں تم نے دیکھا
    2. اَنَّ اللّٰهَبیشک اللہ نے
    3. اَنْزَلَاتارا
    4. مِنَ السَّمَآءِآسمان سے
    5. مَآءًپانی
    6. فَاَخْرَجْنَا بِهٖپھر نکالے ہم نے ساتھ اس کے
    7. ثَمَرٰتٍپھل
    8. مُّخْتَلِفًامختلف ہیں
    9. اَلْوَانُهَارنگ ان کے
    10. ۭوَمِنَ الْجِبَالِاور پہاڑوں میں سے
    11. جُدَدٌۢ بِيْضٌدھاریاں ہیں۔ نالیاں ہیں سفید
    12. وَّحُمْرٌاور سرخ
    13. مُّخْتَلِفٌمختلف ہیں
    14. اَلْوَانُهَارنگ ان کے
    15. وَغَرَابِيْبُ سُوْدٌاور سیاہ کالی
    کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ اللہ آسمان سے پانی برساتا ہے اور پھر اس کے ذریعہ سے ہم طرح طرح کے پھل نکال لاتے ہیں جن کے رنگ مختلف ہوتے ہیں پہاڑوں میں بھی سفید، سرخ اور گہری سیاہ دھاریاں پائی جاتی ہیں جن کے رنگ مختلف ہوتے ہیں
  28. وَ مِنَ النَّاسِ وَ الدَّوَآبِّ وَ الْاَنْعَامِ مُخْتَلِفٌ اَلْوَانُهٗ كَذٰلِكَ١ؕ اِنَّمَا یَخْشَى اللّٰهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَمٰٓؤُا١ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَزِیْزٌ غَفُوْرٌ﴿28﴾

    1. وَمِنَ النَّاسِاور لوگوں میں سے
    2. وَالدَّوَآبِّاور جانوروں میں سے
    3. وَالْاَنْعَامِاور مویشیوں میں سے
    4. مُخْتَلِفٌ اَلْوَانُهٗمختلف ہیں رنگ ان کے
    5. كَذٰلِكَاسی طرح
    6. اِنَّمَا يَخْشَىبیشک ڈرتے ہیں
    7. اللّٰهَاللہ سے
    8. مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَمٰٓؤُااس کے بندوں میں سے علماء۔ جاننے والے
    9. ۭاِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
    10. عَزِيْزٌ غَفُوْرٌزبردست ہے، بخشنے والا ہے
    اور اسی طرح انسانوں اور جانوروں اور مویشیوں کے رنگ بھی مختلف ہیں حقیقت یہ ہے کہ اللہ کے بندوں میں سے صرف علم رکھنے والے لوگ ہی اُس سے ڈرتے ہیں بے شک اللہ زبردست اور درگزر فرمانے والا ہے
  29. اِنَّ الَّذِیْنَ یَتْلُوْنَ كِتٰبَ اللّٰهِ وَ اَقَامُوا الصَّلٰوةَ وَ اَنْفَقُوْا مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ سِرًّا وَّ عَلَانِیَةً یَّرْجُوْنَ تِجَارَةً لَّنْ تَبُوْرَۙ﴿29﴾

    1. اِنَّبیشک
    2. الَّذِيْنَوہ لوگ
    3. يَتْلُوْنَجو پڑھتے ہیں
    4. كِتٰبَ اللّٰهِاللہ کی کتاب
    5. وَاَقَامُوا الصَّلٰوةَاور قائم کرتے ہیں نماز
    6. وَاَنْفَقُوْااور خرچ کرتے ہیں
    7. مِمَّا رَزَقْنٰهُمْاس میں سے جو رزق دیا ہم نے ان کو
    8. سِرًّا وَّعَلَانِيَةًپوشیدہ اور ظاہری
    9. يَّرْجُوْنَ تِجَارَةًامید رکھتے ہیں ایک تجارت کی
    10. لَّنْہرگز نہ
    11. تَبُوْرَجو خسارہ پائے گی
    جو لوگ کتاب اللہ کی تلاوت کرتے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں، اور جو کچھ ہم نے اُنہیں رزق دیا ہے اس میں سے کھلے اور چھپے خرچ کرتے ہیں، یقیناً وہ ایک ایسی تجارت کے متوقع ہیں جس میں ہرگز خسارہ نہ ہوگا
  30. لِیُوَفِّیَهُمْ اُجُوْرَهُمْ وَ یَزِیْدَهُمْ مِّنْ فَضْلِهٖ١ؕ اِنَّهٗ غَفُوْرٌ شَكُوْرٌ﴿30﴾

    1. لِيُوَفِّيَهُمْتاکہ وہ پورے پورے دے سے
    2. اُجُوْرَهُمْان کے اجر
    3. وَيَزِيْدَهُمْاور انہیں زیادہ دے
    4. مِّنْ فَضْلِهٖ ۭاپنے فضل سے
    5. اِنَّهٗبیشک وہ
    6. غَفُوْرٌبخشنے والا
    7. شَكُوْرٌقدر دان
    (اس تجارت میں انہوں نے اپنا سب کچھ اِس لیے کھپایا ہے) تاکہ اللہ اُن کے اجر پورے کے پورے اُن کو دے اور مزید اپنے فضل سے ان کو عطا فرمائے بے شک اللہ بخشنے والا اور قدردان ہے
  31. وَ الَّذِیْۤ اَوْحَیْنَاۤ اِلَیْكَ مِنَ الْكِتٰبِ هُوَ الْحَقُّ مُصَدِّقًا لِّمَا بَیْنَ یَدَیْهِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ بِعِبَادِهٖ لَخَبِیْرٌۢ بَصِیْرٌ﴿31﴾

    1. وَالَّذِيْٓ اَوْحَيْنَآاور جو چیز وحی کی ہم نے
    2. اِلَيْكَآپ کی طرف
    3. مِنَسے
    4. الْكِتٰبِکتاب میں (سے)
    5. هُوَ الْحَقُّوہی حق ہے
    6. مُصَدِّقًاتصدیق کرنے والی
    7. لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهِواسطے اس کے جو اس سے پہلے آئی ہے
    8. اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
    9. بِعِبَادِهٖاپنے بندوں کے ساتھ
    10. لَخَبِيْرٌۢ بَصِيْرٌالبتہ پوری طرح باخبر ہے، دیکھنے والا ہے
    (اے نبیؐ) جو کتاب ہم نے تمہاری طرف وحی کے ذریعہ سے بھیجی ہے وہی حق ہے، تصدیق کرتی ہوئی آئی ہے اُن کتابوں کی جو اِس سے پہلے آئی تھیں بے شک اللہ اپنے بندوں کے حال سے باخبر ہے اور ہر چیز پر نگاہ رکھنے والا ہے
  32. ثُمَّ اَوْرَثْنَا الْكِتٰبَ الَّذِیْنَ اصْطَفَیْنَا مِنْ عِبَادِنَا١ۚ فَمِنْهُمْ ظَالِمٌ لِّنَفْسِهٖ١ۚ وَ مِنْهُمْ مُّقْتَصِدٌ١ۚ وَ مِنْهُمْ سَابِقٌۢ بِالْخَیْرٰتِ بِاِذْنِ اللّٰهِ١ؕ ذٰلِكَ هُوَ الْفَضْلُ الْكَبِیْرُؕ﴿32﴾

    1. ثُمَّ اَوْرَثْنَا الْكِتٰبَپھر وارث بنایا ہم نے کتاب کا
    2. الَّذِيْنَان لوگوں کو
    3. اصْطَفَيْنَاچن لیا ہم نے
    4. مِنْ عِبَادِنَااپنے بندوں میں سے
    5. فَمِنْهُمْتو ان میں سے بعض
    6. ظَالِمٌ لِّنَفْسِهٖظالم ہیں اپنی جان کے لیے
    7. وَمِنْهُمْاور ان میں سے
    8. مُّقْتَصِدٌدرمیانہ رو ہیں۔ بیچ کے راستے پر ہیں
    9. وَمِنْهُمْاور ان میں سے
    10. سَابِقٌۢ بِالْخَيْرٰتِسبقت لے جانے والے ہیں۔ آگے بڑھنے والے ہیں نیکیوں میں
    11. بِاِذْنِ اللّٰهِاللہ کے اذن سے
    12. ذٰلِكَیہ
    13. هُوَ الْفَضْلُ الْكَبِيْرُوہ فضل ہے بڑا
    پھر ہم نے اس کتاب کا وارث بنا دیا اُن لوگوں کو جنہیں ہم نے (اِس وراثت کے لیے) اپنے بندوں میں سے چن لیا اب کوئی تو ان میں سے اپنے نفس پر ظلم کرنے والا ہے، اور کوئی بیچ کی راس ہے، اور کوئی اللہ کے اذن سے نیکیوں میں سبقت کرنے والا ہے، یہی بہت بڑا فضل ہے
  33. جَنّٰتُ عَدْنٍ یَّدْخُلُوْنَهَا یُحَلَّوْنَ فِیْهَا مِنْ اَسَاوِرَ مِنْ ذَهَبٍ وَّ لُؤْلُؤًا١ۚ وَ لِبَاسُهُمْ فِیْهَا حَرِیْرٌ﴿33﴾

    1. جَنّٰتُ عَدْنٍباغات ہیں ہمیشگی کے
    2. يَّدْخُلُوْنَهَاوہ داخل ہوں گے ان میں
    3. يُحَلَّوْنَ فِيْهَاپہنائے جائیں گے ان میں
    4. مِنْ اَسَاوِرَکنگنوں میں سے
    5. مِنْ ذَهَبٍسونے کے
    6. وَّلُؤْلُؤًا ۚاور موتیوں کے
    7. وَلِبَاسُهُمْاور ان کالباس
    8. فِيْهَا حَرِيْرٌاس میں ریشم ہوگا
    ہمیشہ رہنے والی جنتیں ہیں جن میں یہ لوگ داخل ہوں گے وہاں انہیں سونے کے کنگنوں اور موتیوں سے آراستہ کیا جائے گا، وہاں ان کا لباس ریشم ہوگا
  34. وَ قَالُوا الْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْۤ اَذْهَبَ عَنَّا الْحَزَنَ١ؕ اِنَّ رَبَّنَا لَغَفُوْرٌ شَكُوْرُۙ﴿34﴾

    1. وَقَالُوا الْحَمْدُ لِلّٰهِاور وہ کہیں گے سب تعریف اللہ کے لیے ہے
    2. الَّذِيْٓوہ ذات
    3. اَذْهَبَجو لے گیا
    4. عَنَّاہم سے
    5. الْحَزَنَغم کو
    6. اِنَّ رَبَّنَابیشک رب ہمارا
    7. لَغَفُوْرٌ شَكُوْرُۨالبتہ بخشش فرمانے والا ، قدردان ہے
    اور وہ کہیں گے کہ شکر ہے اُس خدا کا جس نے ہم سے غم دور کر دیا، یقیناً ہمارا رب معاف کرنے والا اور قدر فرمانے والا ہے
  35. اِ۟لَّذِیْۤ اَحَلَّنَا دَارَ الْمُقَامَةِ مِنْ فَضْلِهٖ١ۚ لَا یَمَسُّنَا فِیْهَا نَصَبٌ وَّ لَا یَمَسُّنَا فِیْهَا لُغُوْبٌ﴿35﴾

    1. الَّذِيْٓجس نے
    2. اَحَلَّنَاٹھہرایا ہم کو
    3. دَارَ الْمُقَامَةِقیام کے گھر میں
    4. مِنْ فَضْلِهٖاپنے فضل سے
    5. لَا يَمَسُّنَانہیں چھوئے گی ہم کو
    6. فِيْهَا نَصَبٌاس میں کوئی مشقت
    7. وَّلَااور نہیں
    8. يَمَسُّنَاچھوئے گی ہم کو
    9. فِيْهَا لُغُوْبٌاس میں کوئی تکان۔ سستی
    جس نے ہمیں اپنے فضل سے ابدی قیام کی جگہ ٹھیرا دیا، اب یہاں نہ ہمیں کوئی مشقت پیش آتی ہے اور نہ تکان لاحق ہوتی ہے
  36. وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَهُمْ نَارُ جَهَنَّمَ١ۚ لَا یُقْضٰى عَلَیْهِمْ فَیَمُوْتُوْا وَ لَا یُخَفَّفُ عَنْهُمْ مِّنْ عَذَابِهَا١ؕ كَذٰلِكَ نَجْزِیْ كُلَّ كَفُوْرٍۚ﴿36﴾

    1. وَالَّذِيْنَ كَفَرُوْااور وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا
    2. لَهُمْان کے لیے
    3. نَارُ جَهَنَّمَجہنم کی آگ ہے
    4. لَا يُقْضٰىنہ پورا کیا جائے گا۔ نہ فیصلہ کیا جائے گا
    5. عَلَيْهِمْان پر۔ ان کا
    6. فَيَمُوْتُوْاکہ وہ مرجائیں
    7. وَلَا يُخَفَّفُاور نہ ہلکا کیا جائے گا
    8. عَنْهُمْان سے
    9. مِّنْسے
    10. عَذَابِهَااس کے عذاب میں
    11. كَذٰلِكَاسی طرح
    12. نَجْزِيْہم بدلہ دیتے ہیں
    13. كُلَّ كَفُوْرٍہر ناشکرے کو
    اور جن لوگوں نے کفر کیا ہے اُن کے لیے جہنم کی آگ ہے نہ اُن کا قصہ پاک کر دیا جائے گا کہ مر جائیں اور نہ اُن کے لیے جہنم کے عذاب میں کوئی کمی کی جائے گی اِس طرح ہم بدلہ دیتے ہیں ہر اُس شخص کو جو کفر کرنے والا ہو
  37. وَ هُمْ یَصْطَرِخُوْنَ فِیْهَا١ۚ رَبَّنَاۤ اَخْرِجْنَا نَعْمَلْ صَالِحًا غَیْرَ الَّذِیْ كُنَّا نَعْمَلُ١ؕ اَوَ لَمْ نُعَمِّرْكُمْ مَّا یَتَذَكَّرُ فِیْهِ مَنْ تَذَكَّرَ وَ جَآءَكُمُ النَّذِیْرُ١ؕ فَذُوْقُوْا فَمَا لِلظّٰلِمِیْنَ مِنْ نَّصِیْرٍ۠ع﴿37﴾

    1. وَهُمْاور وہ
    2. يَصْطَرِخُوْنَفریاد کریں گے
    3. فِيْهَااس میں (کہیں گے)
    4. رَبَّنَآ اَخْرِجْنَااے ہمارے رب نکال ہم کو
    5. نَعْمَلْ صَالِحًاہم عمل کریں اچھے
    6. غَيْرَ الَّذِيْعلاوہ اس کے جو
    7. كُنَّاتھے ہم
    8. نَعْمَلُہم عمل کرتے
    9. اَوَلَمْ نُعَمِّرْكُمْکیا بھلا نہیں ہم نے عمر دی تم کو
    10. مَّا يَتَذَكَّرُکہ نصیحٹ پکڑتا
    11. فِيْهِاس میں
    12. مَنْ تَذَكَّرَجو نصیحت لینا چاہتا تھا
    13. وَاور
    14. جَآءَكُمُ النَّذِيْرُآگیا تمہارے پاس خبردار کرنے والا
    15. فَذُوْقُوْاپس چکھو
    16. فَمَا للظّٰلِمِيْنَپس نہیں ظالموں کے لیے
    17. مِنْ نَّصِيْرٍکوئی مددگار
    وہ وہاں چیخ چیخ کر کہیں گے کہ "اے ہمارے رب، ہمیں یہاں سے نکال لے تاکہ ہم نیک عمل کریں اُن اعمال سے مختلف جو پہلے کرتے رہے تھے" (انہیں جواب دیا جائے گا) "کیا ہم نے تم کو اتنی عمر نہ دی تھی جس میں کوئی سبق لینا چاہتا تو سبق لے سکتاتھا؟ اور تمہارے پاس متنبہ کرنے والا بھی آ چکا تھا اب مزا چکھو ظالموں کا یہاں کوئی مددگار نہیں ہے"
  38. اِنَّ اللّٰهَ عٰلِمُ غَیْبِ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ اِنَّهٗ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ﴿38﴾

    1. اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
    2. عٰلِمُ غَيْبِ السَّمٰوٰتِجاننے والا ہے آسمانوں کے غیب کو
    3. وَالْاَرْضِاور زمین کے
    4. ۭ اِنَّهٗ عَلِيْمٌۢبیشک وہ جاننے والا ہے
    5. بِذَاتِ الصُّدُوْرِسینوں کے بھید
    بے شک اللہ آسمانوں اور زمین کی ہر پوشیدہ چیز سے واقف ہے، وہ تو سینوں کے چھپے ہوئے راز تک جانتا ہے
  39. هُوَ الَّذِیْ جَعَلَكُمْ خَلٰٓئِفَ فِی الْاَرْضِ١ؕ فَمَنْ كَفَرَ فَعَلَیْهِ كُفْرُهٗ١ؕ وَ لَا یَزِیْدُ الْكٰفِرِیْنَ كُفْرُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ اِلَّا مَقْتًا١ۚ وَ لَا یَزِیْدُ الْكٰفِرِیْنَ كُفْرُهُمْ اِلَّا خَسَارًا﴿39﴾

    1. هُوَ الَّذِيْوہ اللہ وہ ذات ہے
    2. جَعَلَكُمْاس نے بنایا تم کو
    3. خَلٰٓئِفَجانشین
    4. فِيمیں
    5. الْاَرْضِزمین (میں)
    6. فَمَنْ كَفَرَتو جو کوئی کفر کرے گا
    7. فَعَلَيْهِ كُفْرُهٗتو اس پر ہی ہے اس کا کفر
    8. وَلَا يَزِيْدُاور نہیں زیادہ کرے گا
    9. الْكٰفِرِيْنَکافروں کو
    10. كُفْرُهُمْان کا کفر
    11. عِنْدَ رَبِّهِمْان کے رب کے نزدیک
    12. اِلَّا مَقْتًامگر غضب میں۔ شدید بغض میں
    13. وَلَا يَزِيْدُاور نہیں اضافہ کرے گا
    14. الْكٰفِرِيْنَکافروں کو
    15. كُفْرُهُمْان کا کفر
    16. اِلَّا خَسَارًامگر خسارے میں
    وہی تو ہے جس نے تم کو زمین میں خلیفہ بنایا ہے اب جو کوئی کفر کرتا ہے اس کے کفر کا وبال اُسی پر ہے، اور کافروں کو اُن کا کفر اِس کے سوا کوئی ترقی نہیں دیتا کہ ان کے رب کا غضب اُن پر زیادہ سے زیادہ بھڑکتا چلا جاتا ہے کافروں کے لیے خسارے میں اضافے کے سوا کوئی ترقی نہیں
  40. قُلْ اَرَءَیْتُمْ شُرَكَآءَكُمُ الَّذِیْنَ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ١ؕ اَرُوْنِیْ مَا ذَا خَلَقُوْا مِنَ الْاَرْضِ اَمْ لَهُمْ شِرْكٌ فِی السَّمٰوٰتِ١ۚ اَمْ اٰتَیْنٰهُمْ كِتٰبًا فَهُمْ عَلٰى بَیِّنَتٍ مِّنْهُ١ۚ بَلْ اِنْ یَّعِدُ الظّٰلِمُوْنَ بَعْضُهُمْ بَعْضًا اِلَّا غُرُوْرًا﴿40﴾

    1. قُلْ اَرَءَيْتُمْکہہ دیجیے کیا دیکھا تم نے
    2. شُرَكَآءَكُمُاپنے شریکوں کو
    3. الَّذِيْنَوہ جن کو
    4. تَدْعُوْنَتم پکارتے تھے
    5. مِنْ دُوْنِ اللّٰهِاللہ کے سوا
    6. اَرُوْنِيْدکھاؤ مجھ کو
    7. مَاذَا خَلَقُوْاکیا کچھ انہوں نے پیدا کیا ہے
    8. مِنَ الْاَرْضِزمین میں سے
    9. اَمْ لَهُمْیا ان کے لیے
    10. شِرْكٌکوئی حصہ ہے
    11. فِي السَّمٰوٰتِآسمانوں میں
    12. اَمْ اٰتَيْنٰهُمْیا دی ہم نے ان کو
    13. كِتٰبًاکوئی کتاب
    14. فَهُمْتو وہ
    15. عَلٰي بَيِّنَةٍاوپر ایک دلیل کے ہیں
    16. مِّنْهُاس سے
    17. بَلْبلکہ
    18. اِنْ يَّعِدُ الظّٰلِمُوْنَنہیں وعدہ کرتے ظالم
    19. بَعْضُهُمْان میں سے بعض
    20. بَعْضًابعض سے
    21. اِلَّا غُرُوْرًامگر دھوکے کا
    (اے نبیؐ) ان سے کہو، "کبھی تم نے دیکھا بھی ہے اپنے اُن شریکوں کو جنہیں تم خدا کو چھوڑ کر پکارا کرتے ہو؟ مجھے بتاؤ، انہوں نے زمین میں کیا پیدا کیا ہے؟ یا آسمانوں میں ان کی کیا شرکت ہے "؟ (اگر یہ نہیں بتا سکتے تو ان سے پوچھو) کیا ہم نے انہیں کوئی تحریر لکھ کر دی ہے جس کی بنا پر یہ (اپنے اس شرک کے لیے) کوئی صاف سند رکھتے ہوں؟ نہیں، بلکہ یہ ظالم ایک دوسرے کو محض فریب کے جھانسے دیے جا رہے ہیں
  41. اِنَّ اللّٰهَ یُمْسِكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ اَنْ تَزُوْلَا١ۚ۬ وَ لَئِنْ زَالَتَاۤ اِنْ اَمْسَكَهُمَا مِنْ اَحَدٍ مِّنْۢ بَعْدِهٖ١ؕ اِنَّهٗ كَانَ حَلِیْمًا غَفُوْرًا﴿41﴾

    1. اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
    2. يُمْسِكُ السَّمٰوٰتِتھامے ہوئے ہے آسمانوں کو
    3. وَالْاَرْضَاور زمین کو
    4. اَنْ تَزُوْلَاکہ ٹل جائیں گے
    5. وَلَئِنْ زَالَتَآاور اگر وہ دونوں ٹل جائیں
    6. اِنْ اَمْسَكَهُمَانہیں ان دونوں کو تھامنے والا
    7. مِنْ اَحَدٍکوئی ایک
    8. مِّنْۢسے
    9. بَعْدِهٖاس کے بعد
    10. ۭاِنَّهٗ كَانَبیشک وہ ہے
    11. حَلِيْمًا غَفُوْرًاحلم والا، بخشنے والا
    حقیقت یہ ہے کہ اللہ ہی ہے جو آسمانوں اور زمین کو ٹل جانے سے روکے ہوئے ہے، اور اگر وہ ٹل جائیں تو اللہ کے بعد کوئی دوسرا انہیں تھامنے والا نہیں ہے بے شک اللہ بڑا حلیم اور درگزر فرمانے والا ہے
  42. وَ اَقْسَمُوْا بِاللّٰهِ جَهْدَ اَیْمَانِهِمْ لَئِنْ جَآءَهُمْ نَذِیْرٌ لَّیَكُوْنُنَّ اَهْدٰى مِنْ اِحْدَى الْاُمَمِ١ۚ فَلَمَّا جَآءَهُمْ نَذِیْرٌ مَّا زَادَهُمْ اِلَّا نُفُوْرَاۙ﴿42﴾

    1. وَاَقْسَمُوْا باللّٰهِاور وہ قسمیں کھاتے ہیں اللہ کی
    2. جَهْدَپکی
    3. اَيْمَانِهِمْقسمیں اپنی
    4. لَئِنْ جَآءَهُمْالبتہ اگر آیا ان کے پاس
    5. نَذِيْرٌکوئی ڈرانے والا
    6. لَّيَكُوْنُنَّالبتہ ضرور وہ ہوں گے
    7. اَهْدٰىزیادہ ہدایت یافتہ
    8. مِنْ اِحْدَىکسی ایک سے (بڑھ کر
    9. الْاُمَمِامتوں میں سے
    10. فَلَمَّاپھر جب
    11. جَآءَهُمْ نَذِيْرٌآگیا ان کے پاس ڈرانے والا
    12. مَّا زَادَهُمْنہ اضافہ ہوا ان میں
    13. اِلَّا نُفُوْرَۨامگر نفرت کا
    یہ لوگ کڑی کڑی قسمیں کھا کر کہا کرتے تھے کہ اگر کوئی خبردار کرنے والا ان کے ہاں آ گیا ہوتا تو یہ دنیا کی ہر دوسری قوم سے بڑھ کر راست رو ہوتے مگر جب خبردار کرنے والا ان کے پاس آگیا تو اس کی آمد نے اِن کے اندر حق سے فرار کے سوا کسی چیز میں اضافہ نہ کیا
  43. اِ۟سْتِكْبَارًا فِی الْاَرْضِ وَ مَكْرَ السَّیِّئِ١ؕ وَ لَا یَحِیْقُ الْمَكْرُ السَّیِّئُ اِلَّا بِاَهْلِهٖ١ؕ فَهَلْ یَنْظُرُوْنَ اِلَّا سُنَّتَ الْاَوَّلِیْنَ١ۚ فَلَنْ تَجِدَ لِسُنَّتِ اللّٰهِ تَبْدِیْلًا١ۚ۬ وَ لَنْ تَجِدَ لِسُنَّتِ اللّٰهِ تَحْوِیْلًا﴿43﴾

    1. اسْتِكْبَارًاتکبر کی وجہ سے
    2. فِي الْاَرْضِزمین میں
    3. وَمَكْرَ السَّيِّيئُاور بری چال کی وجہ سے
    4. ۭ وَلَا يَحِيْقُاور نہیں گھیرتی
    5. الْمَكْرُچال
    6. السَّيِّيئُبری
    7. اِلَّا بِاَهْلِهٖ ۭۭمگر اس کے اہل کو۔ اپنے اہل کو
    8. فَهَلْ يَنْظُرُوْنَتو نہیں وہ انتظار کرتے
    9. اِلَّامگر
    10. سُنَّتَ الْاَوَّلِيْنَسنت کا۔ طریقوں کا، پہلوں کے
    11. فَلَنْتو ہرگز نہیں
    12. تَجِدَتو پائے گا
    13. لِسُنَّتِ اللّٰهِاللہ کے طریقے کے لیے
    14. تَبْدِيْلًاکوئی تبدیلی
    15. وَلَنْ تَجِدَاور ہرگز نہ تو پائے گا
    16. لِسُنَّتِ اللّٰهِاللہ کی سنت کو۔ اللہ کے طریقے کو
    17. تَحْوِيْلًاپھیرنے والا
    یہ زمین میں اور زیادہ استکبار کرنے لگے اور بری بری چالیں چلنے لگے، حالانکہ بُری چالیں اپنے چلنے والوں ہی کو لے بیٹھتی ہیں اب کیا یہ لوگ اِس کا انتظار کر رہے ہیں کہ پچھلی قوموں کے ساتھ اللہ کا جو طریقہ رہا ہے وہی اِن کے ساتھ بھی برتا جائے؟ یہی بات ہے تو تم اللہ کے طریقے میں ہرگز کوئی تبدیلی نہ پاؤ گے اور تم کبھی نہ دیکھو گے کہ اللہ کی سنت کو اس کے مقرر راستے سے کوئی طاقت پھیر سکتی ہے
  44. اَوَ لَمْ یَسِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ فَیَنْظُرُوْا كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ وَ كَانُوْۤا اَشَدَّ مِنْهُمْ قُوَّةً١ؕ وَ مَا كَانَ اللّٰهُ لِیُعْجِزَهٗ مِنْ شَیْءٍ فِی السَّمٰوٰتِ وَ لَا فِی الْاَرْضِ١ؕ اِنَّهٗ كَانَ عَلِیْمًا قَدِیْرًا﴿44﴾

    1. اَوَلَمْ يَسِيْرُوْاکیا بھلا نہیں وہ چلے پھرے
    2. فِي الْاَرْضِزمین میں
    3. فَيَنْظُرُوْاتاکہ وہ دیکھتے
    4. كَيْفَکس طرح
    5. كَانَہوا
    6. عَاقِبَةُ الَّذِيْنَانجام ان لوگوں کا
    7. مِنْ قَبْلِهِمْجو ان سے پہلے تھے
    8. وَكَانُوْٓااور تھے وہ
    9. اَشَدَّ مِنْهُمْزیادہ سخت ان سے
    10. قُوَّةً ۭقوت میں
    11. وَمَا كَانَ اللّٰهُاور نہیں ہے اللہ
    12. لِيُعْجِزَهٗکہ عاجز کرے اس کو
    13. مِنْ شَيْءٍکوئی چیز
    14. فِي السَّمٰوٰتِآسمانوں میں
    15. وَلَااور نہ
    16. فِي الْاَرْضِزمین میں
    17. اِنَّهٗ كَانَبیشک وہ
    18. عَلِيْمًا قَدِيْرًاجاننے والا، قدرت رکھنے والا
    کیا یہ لوگ زمین میں کبھی چلے پھرے نہیں ہیں کہ انہیں اُن لوگوں کا انجام نظر آتا جو اِن سے پہلے گزر چکے ہیں اور ان سے بہت زیادہ طاقت ور تھے؟ اللہ کو کوئی چیز عاجز کرنے والی نہیں ہے، نہ آسمانوں میں اور نہ زمین میں وہ سب کچھ جانتا ہے اور ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے
  45. وَ لَوْ یُؤَاخِذُ اللّٰهُ النَّاسَ بِمَا كَسَبُوْا مَا تَرَكَ عَلٰى ظَهْرِهَا مِنْ دَآبَّةٍ وَّ لٰكِنْ یُّؤَخِّرُهُمْ اِلٰۤى اَجَلٍ مُّسَمًّى١ۚ فَاِذَا جَآءَ اَجَلُهُمْ فَاِنَّ اللّٰهَ كَانَ بِعِبَادِهٖ بَصِیْرًا۠ع﴿45﴾

    1. وَلَوْ يُؤَاخِذُاور اگر پکڑ لے
    2. اللّٰهُاللہ
    3. النَّاسَلوگوں کو
    4. بِمَا كَسَبُوْابوجہ اس کے جو انہوں نے کمائی کی
    5. مَا تَرَكَنہ چھوڑے
    6. عَلٰي ظَهْرِهَااس کی پشت پر
    7. مِنْسے
    8. دَآبَّةٍکوئی جاندار
    9. وَّلٰكِنْ يُّؤَخِّرُهُمْلیکن وہ مہلت دے رہا ہے ان کو
    10. اِلٰٓى اَجَلٍ مُّسَمًّىایک مقررہ مدت تک کے لیے
    11. فَاِذَاپھر جب
    12. جَآءَ اَجَلُهُمْآجاتی ہے ان کی مقررہ مدت
    13. فَاِنَّ اللّٰهَتو بیشک اللہ تعالیٰ
    14. كَانَ بِعِبَادِهٖہے اپنے بندوں کے ساتھ
    15. بَصِيْرًادیکھنے والا
    اگر کہیں وہ لوگوں کو اُن کے کیے کرتوتوں پر پکڑتا تو زمین پر کسی متنفس کو جیتا نہ چھوڑتا مگر وہ انہیں ایک مقرر وقت تک کے لیے مہلت دے رہا ہے پھر جب ان کا وقت آن پورا ہوگا تو اللہ اپنے بندوں کو دیکھ لے گا