36. Yaseenيس
Yaseen · Meccan · 83 ayahs · 5 rukus
Farhat Hashmi
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
یٰسٓۚ﴿1﴾
- يٰسٓیس
یٰسوَ الْقُرْاٰنِ الْحَكِیْمِۙ﴿2﴾
- وَالْقُرْاٰنِ الْحَكِيْمِقسم ہے قرآن حکیم کی
قسم ہے قرآن حکیم کیاِنَّكَ لَمِنَ الْمُرْسَلِیْنَۙ﴿3﴾
- اِنَّكَبیشک آپ
- لَمِنَ الْمُرْسَلِيْنَالبتہ رسولوں میں سے ہیں
کہ تم یقیناً رسولوں میں سے ہوعَلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍؕ﴿4﴾
- عَلٰيپر
- صِرَاطٍ مُّسْتَقِيْمٍسیدھے راستے کی طرف
سیدھے راستے پر ہوتَنْزِیْلَ الْعَزِیْزِ الرَّحِیْمِۙ﴿5﴾
- تَنْزِيْلَنازل کردہ ہے
- الْعَزِيْزِ الرَّحِيْمزبردست ، رحم فرمانے والی ہستی کی طرف
(اور یہ قرآن) غالب اور رحیم ہستی کا نازل کردہ ہےلِتُنْذِرَ قَوْمًا مَّاۤ اُنْذِرَ اٰبَآؤُهُمْ فَهُمْ غٰفِلُوْنَ﴿6﴾
- لِتُنْذِرَتاکہ تم خبردار کرو
- قَوْمًاایک قوم کو
- مَّآ اُنْذِرَنہیں خبردار کیے گئے
- اٰبَآؤُهُمْان کے آباؤ اجداد
- فَهُمْ غٰفِلُوْنَپس وہ غافل ہیں
تاکہ تم خبردار کرو ایک ایسی قوم کو جس کے باپ دادا خبردار نہ کیے گئے تھے اور اس وجہ سے وہ غفلت میں پڑے ہوئے ہیںلَقَدْ حَقَّ الْقَوْلُ عَلٰۤى اَكْثَرِهِمْ فَهُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَ﴿7﴾
- لَقَدْالبتہ تحقیق
- حَقَّ الْقَوْلُحق ہوئی۔ ثابت ہوئی، بات
- عَلٰٓيپر
- اَكْثَرِهِمْان کی اکثریت پر
- فَهُمْکہ وہ
- لَا يُؤْمِنُوْنَایمان نہیں لائیں گے
اِن میں سے اکثر لوگ فیصلہ عذاب کے مستحق ہو چکے ہیں، اسی لیے وہ ایمان نہیں لاتےاِنَّا جَعَلْنَا فِیْۤ اَعْنَاقِهِمْ اَغْلٰلًا فَهِیَ اِلَى الْاَذْقَانِ فَهُمْ مُّقْمَحُوْنَ﴿8﴾
- اِنَّابیشک ہم نے
- جَعَلْنَاڈال دیے ہم نے
- فِيْٓ اَعْنَاقِهِمْان کی گردنوں میں
- اَغْلٰلًاطوق
- فَهِىَتو وہ
- اِلَى الْاَذْقَانِٹھوڑیوں تک ہیں
- فَهُمْ مُّقْمَحُوْنَتو وہ سر اٹھائے ہوئے ہیں
ہم نے اُن کی گردنوں میں طوق ڈال دیے ہیں جن سے وہ ٹھوڑیوں تک جکڑے گئے ہیں، اس لیے وہ سر اٹھائے کھڑے ہیںوَ جَعَلْنَا مِنْۢ بَیْنِ اَیْدِیْهِمْ سَدًّا وَّ مِنْ خَلْفِهِمْ سَدًّا فَاَغْشَیْنٰهُمْ فَهُمْ لَا یُبْصِرُوْنَ﴿9﴾
- وَجَعَلْنَااور بنادی ہم نے
- مِنْۢ بَيْنِ(سے، درمیان)
- اَيْدِيْهِمْان کے سامنے سے
- سَدًّاایک دیوار
- وَّمِنْ خَلْفِهِمْاور ان کے پیچھے سے
- سَدًّاایک دیوار
- فَاَغْشَيْنٰهُمْپھر ڈھانپ دیا ہم نے ان کو
- فَهُمْپس وہ
- لَا يُبْصِرُوْنَنہیں وہ دیکھ پاتے
ہم نے ایک دیوار اُن کے آگے کھڑی کر دی ہے اور ایک دیوار اُن کے پیچھے ہم نے انہیں ڈھانک دیا ہے، انہیں اب کچھ نہیں سوجھتاوَ سَوَآءٌ عَلَیْهِمْ ءَاَنْذَرْتَهُمْ اَمْ لَمْ تُنْذِرْهُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَ﴿10﴾
- وَسَوَآءٌ عَلَيْهِمْاور برابر ہے ان پر
- ءَاَنْذَرْتَهُمْخواہ تم ڈراؤ ان کو
- اَمْ لَمْیا نہ
- تُنْذِرْهُمْتم ڈراؤ ان کو
- لَا يُؤْمِنُوْنَنہیں وہ ایمان لائیں گے
ان کے لیے یکساں ہے، تم انہیں خبردار کرو یا نہ کرو، یہ نہ مانیں گےاِنَّمَا تُنْذِرُ مَنِ اتَّبَعَ الذِّكْرَ وَ خَشِیَ الرَّحْمٰنَ بِالْغَیْبِ١ۚ فَبَشِّرْهُ بِمَغْفِرَةٍ وَّ اَجْرٍ كَرِیْمٍ﴿11﴾
- اِنَّمَا تُنْذِرُبیشک تم خبردار کرسکتے ہو
- مَنِ اتَّبَعَاس کو جو پیروی کرے
- الذِّكْرَنصیحت کی
- وَخَشِيَ الرَّحْمٰنَاور ڈرتا ہوں رحمن سے
- بِالْغَيْبِساتھ غیب کے۔ غائبانہ طور پر
- فَبَشِّرْهُپس خوش خبری دے دو اس کو
- بِمَغْفِرَةٍبخشش کی
- وَّاَجْرٍ كَرِيْمٍاور عزت والے اجر کی
تم تو اُسی شخص کو خبردار کر سکتے ہی جو نصیحت کی پیروی کرے اور بے دیکھے خدائے رحمان سے ڈرے اُسے مغفرت اور اجر کریم کی بشارت دے دواِنَّا نَحْنُ نُحْیِ الْمَوْتٰى وَ نَكْتُبُ مَا قَدَّمُوْا وَ اٰثَارَهُمْ١ۣؕ وَ كُلَّ شَیْءٍ اَحْصَیْنٰهُ فِیْۤ اِمَامٍ مُّبِیْنٍ۠ع﴿12﴾
- اِنَّابیشک ہم
- نَحْنُہم ہی
- نُحْيِہم زندہ کریں گے
- الْمَوْتٰىمردوں کو
- وَنَكْتُبُاور ہم لکھ رہے ہیں
- مَا قَدَّمُوْاجو انہوں نے آگے بھیجا
- وَاٰثَارَهُمْاور ان کے آثار کو
- وَكُلَّ شَيْءٍاور ہر چیز کو
- اَحْصَيْنٰهُشمار کررکھا ہے ہم نے اس کو
- فِيْٓ اِمَامٍ مُّبِيْنٍایک واضح کتاب میں
ہم یقیناً ایک روز مردوں کو زندہ کرنے والے ہیں جو کچھ افعال انہوں نے کیے ہیں وہ سب ہم لکھتے جا رہے ہیں، اور جو کچھ آثار انہوں نے پیچھے چھوڑے ہیں وہ بھی ہم ثبت کر رہے ہیں ہر چیز کو ہم نے ایک کھلی کتاب میں درج کر رکھا ہےوَ اضْرِبْ لَهُمْ مَّثَلًا اَصْحٰبَ الْقَرْیَةِ١ۘ اِذْ جَآءَهَا الْمُرْسَلُوْنَۚ﴿13﴾
- وَاضْرِبْ لَهُمْاور بیان کرو ان کے لیے
- مَّثَلًاایک مثال
- اَصْحٰبَ الْقَرْيَةِبستی والوں کی
- اِذْ جَآءَهَاجب آئے ان کے پاس
- الْمُرْسَلُوْنَبھیجے ہوئے (پیغمبر)
اِنہیں مثال کے طور پر اُس بستی والوں کا قصہ سناؤ جبکہ اُس میں رسول آئے تھےاِذْ اَرْسَلْنَاۤ اِلَیْهِمُ اثْنَیْنِ فَكَذَّبُوْهُمَا فَعَزَّزْنَا بِثَالِثٍ فَقَالُوْۤا اِنَّاۤ اِلَیْكُمْ مُّرْسَلُوْنَ﴿14﴾
- اِذْ اَرْسَلْنَآجب بھیجا ہم نے
- اِلَيْهِمُ اثْنَيْنِان کی طرف دو کو
- فَكَذَّبُوْهُمَاتو انہوں نے جھٹلادیا ان دونوں کو
- فَعَزَّزْنَاتو قوت دی ہم نے/ تائید کی ہم نے
- بِثَالِثٍساتھ ایک تیسرے کے
- فَقَالُوْٓاتو انہوں نے کہا
- اِنَّآبیشک ہم
- اِلَيْكُمْ مُّرْسَلُوْنَتمہاری طرف بھیجے گئے ہیں/ بھیجے جانے والے ہیں
ہم نے ان کی طرف دو رسول بھیجے اور انہوں نے دونوں کو جھٹلا دیا پھر ہم نے تیسرا مدد کے لیے بھیجا اور ان سب نے کہا "ہم تمہاری طرف رسول کی حیثیت سے بھیجے گئے ہیں"قَالُوْا مَاۤ اَنْتُمْ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا١ۙ وَ مَاۤ اَنْزَلَ الرَّحْمٰنُ مِنْ شَیْءٍ١ۙ اِنْ اَنْتُمْ اِلَّا تَكْذِبُوْنَ﴿15﴾
- قَالُوْاانہوں نے کہا
- مَآ اَنْتُمْنہیں تم
- اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَامگر ایک انسان ہماری طرح
- وَمَآاور نہیں
- اَنْزَلَ الرَّحْمٰنُنازل کیا رحمن نے
- مِنْسے
- شَيْءٍکسی چیز کو
- اِنْ اَنْتُمْنہیں ہو تم
- اِلَّا تَكْذِبُوْنَمگر جھوٹ بولتے
بستی والوں نے کہا "تم کچھ نہیں ہو مگر ہم جیسے چند انسان، اور خدائے رحمٰن نے ہرگز کوئی چیز نازل نہیں کی ہے، تم محض جھوٹ بولتے ہو"قَالُوْا رَبُّنَا یَعْلَمُ اِنَّاۤ اِلَیْكُمْ لَمُرْسَلُوْنَ﴿16﴾
- قَالُوْاانہوں نے کہا
- رَبُّنَا يَعْلَمُہمارا رب جانتا ہے
- اِنَّآبیشک ہم
- اِلَيْكُمْتمہاری طرف
- لَمُرْسَلُوْنَالبتہ بھیجے ہوئے ہیں
رسولوں نے کہا "ہمارا رب جانتا ہے کہ ہم ضرور تمہاری طرف رسول بنا کر بھیجے گئے ہیںوَ مَا عَلَیْنَاۤ اِلَّا الْبَلٰغُ الْمُبِیْنُ﴿17﴾
- وَ مَا عَلَيْنَآاور نہیں ہم پر
- اِلَّا الْبَلٰغُ الْمُبِيْنُمگر پہنچا دینا صاف صاف ۔ کھلم کھلا
اور ہم پر صاف صاف پیغام پہنچا دینے کے سوا کوئی ذمہ داری نہیں ہے"قَالُوْۤا اِنَّا تَطَیَّرْنَا بِكُمْ١ۚ لَئِنْ لَّمْ تَنْتَهُوْا لَنَرْجُمَنَّكُمْ وَ لَیَمَسَّنَّكُمْ مِّنَّا عَذَابٌ اَلِیْمٌ﴿18﴾
- قَالُوْٓاانہوں نے کہا
- اِنَّابیشک ہم
- تَطَيَّرْنَامنحوس سمجھتے ہیں ہم /فال بد سمجھتے ہیں ہم
- بِكُمْ ۚتم کو
- لَئِنْ لَّمْالبتہ اگر نہیں
- تَنْتَهُوْاتم باز آئے
- لَنَرْجُمَنَّكُمْالبتہ ہم ضرور سنگسار کردیں گے تم کو/ پتھر مار کر ہلاک کردیں گے تم کو
- وَلَيَمَسَّنَّكُمْاور ابلبتہ ضرور چھوئے گا تم کو
- مِّنَّاہماری طرف سے
- عَذَابٌ اَلِيْمٌدرد ناک عذاب
بستی والے کہنے لگے "ہم تو تمہیں اپنے لیے فال بد سمجھتے ہیں اگر تم باز نہ آئے تو ہم تم کو سنگسار کر دیں گے اور ہم سے تم بڑی دردناک سزا پاؤ گے"قَالُوْا طَآئِرُكُمْ مَّعَكُمْ١ؕ اَئِنْ ذُكِّرْتُمْ١ؕ بَلْ اَنْتُمْ قَوْمٌ مُّسْرِفُوْنَ﴿19﴾
- قَالُوْاانہوں نے کہا
- طَآئِرُكُمْتمہاری فال بد
- مَّعَكُمْ ۭتمہارے ساتھ ہے/ تمہاری نحوست تمہارے ساتھ ہے
- اَئِنْکیا بھلا اس لئے کہ
- ذُكِّرْتُمْ ۭنصحیت کئے گئے تم/ تم یہ سب باتیں بنا رہے ہو
- بَلْ اَنْتُمْبلکہ تم
- قَوْمٌایک قوم ہو
- مُّسْرِفُوْنَحد سے بڑی ہوئی
رسولوں نے جواب دیا "تمہاری فال بد تو تمہارے اپنے ساتھ لگی ہوئی ہے کیا یہ باتیں تم اِس لیے کرتے ہو کہ تمہیں نصیحت کی گئی؟ اصل بات یہ ہے کہ تم حد سے گزرے ہوئے لوگ ہو"وَ جَآءَ مِنْ اَقْصَا الْمَدِیْنَةِ رَجُلٌ یَّسْعٰى قَالَ یٰقَوْمِ اتَّبِعُوا الْمُرْسَلِیْنَۙ﴿20﴾
- وَجَآءَاور آیا
- مِنْ اَقْصَا الْمَدِيْنَةِشہر کے دور دراز حصے سے
- رَجُلٌایک شخص
- يَّسْعٰىدوڑتا ہوا
- قَالَبولا
- يٰقَوْمِاے میری قوم
- اتَّبِعُواپیروی کرو
- الْمُرْسَلِيْنَرسولوں کی
اتنے میں شہر کے دُور دراز گوشے سے ایک شخص دوڑتا ہوا آیا اور بولا "اے میری قوم کے لوگو، رسولوں کی پیروی اختیار کر لواتَّبِعُوْا مَنْ لَّا یَسْئَلُكُمْ اَجْرًا وَّ هُمْ مُّهْتَدُوْنَ﴿21﴾
- اتَّبِعُوْاپیروی کرو
- مَنْجو
- لَّا يَسْئَلُكُمْنہیں سوال کرتے تم سے/ مانگتے تم سے
- اَجْرًاکوئی اجر
- وَّهُمْاور وہ
- مُّهْتَدُوْنَہدایت یافتہ ہیں
پیروی کرو اُن لوگوں کی جو تم سے کوئی اجر نہیں چاہتے اور ٹھیک راستے پر ہیںوَ مَا لِیَ لَاۤ اَعْبُدُ الَّذِیْ فَطَرَنِیْ وَ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ﴿22﴾
- وَمَالِيَاور کیا ہے میرے لئے/ کیا ہے مجھ کو
- لَآ اَعْبُدُ الَّذِيْکہ نہ میں عبادت کروں اس ذات کی
- فَطَرَنِيْجس نے پیدا کیا مجھ کو
- وَاِلَيْهِ تُرْجَعُوْنَاور اس کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے
آخر کیوں نہ میں اُس ہستی کی بندگی کروں جس نے مجھے پیدا کیا ہے اور جس کی طرف تم سب کو پلٹ کر جانا ہے؟ءَاَتَّخِذُ مِنْ دُوْنِهٖۤ اٰلِهَةً اِنْ یُّرِدْنِ الرَّحْمٰنُ بِضُرٍّ لَّا تُغْنِ عَنِّیْ شَفَاعَتُهُمْ شَیْئًا وَّ لَا یُنْقِذُوْنِۚ﴿23﴾
- ءَاَتَّخِذُکیا میں بنالوں
- مِنْ دُوْنِهٖٓاس کے سوا سے
- اٰلِهَةًکچھ الٰہ
- اِنْ يُّرِدْنِاگر ارادہ کرے میرے ساتھ/ چاہے میرے ساتھ
- الرَّحْمٰنُرحمن
- بِضُرٍّکسی تکلیف کا/ نقصان کو
- لَّانہ
- تُغْنِ عَنِّىْنہ کام آئے گی مجھ کو
- شَفَاعَتُهُمْان کی سفارش
- شَيْئًاکچھ بھی
- وَّلَا يُنْقِذُوْنِاور نہ وہ بچاسکیں گے مجھ کو
کیا میں اُسے چھوڑ کر دوسرے معبود بنا لوں؟ حالانکہ اگر خدائے رحمٰن مجھے کوئی نقصان پہنچانا چاہے تو نہ اُن کی شفاعت میرے کسی کام آ سکتی ہے اور نہ وہ مجھے چھڑا ہی سکتے ہیںاِنِّیْۤ اِذًا لَّفِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ﴿24﴾
- اِنِّىْٓبیشک میں
- اِذًاتب
- لَّفِيْ ضَلٰلٍ مُّبِيْنٍالبتہ کھلی کھلی گمراہی میں ہوں گا
اگر میں ایسا کروں تو میں صریح گمراہی میں مبتلا ہو جاؤں گااِنِّیْۤ اٰمَنْتُ بِرَبِّكُمْ فَاسْمَعُوْنِؕ﴿25﴾
- اِنِّىْٓبیشک میں
- اٰمَنْتُمیں ایمان لایا
- بِرَبِّكُمْساتھ تمہارے رب کے
- فَاسْمَعُوْنِپس سنو مجھ کو
میں تو تمہارے رب پر ایمان لے آیا، تم بھی میری بات مان لو"قِیْلَ ادْخُلِ الْجَنَّةَ١ؕ قَالَ یٰلَیْتَ قَوْمِیْ یَعْلَمُوْنَۙ﴿26﴾
- قِيْلَکہا گیا
- ادْخُلِ الْجَنَّةَ ۭداخل ہوجاؤ جنت میں
- قَالَ يٰلَيْتَاس نے کہا اے کاش
- قَوْمِيْ يَعْلَمُوْنَمیری قوم جان لیتی/ جانتی ہوتی
(آخرکار ان لوگوں نے اسے قتل کر دیا اور) اس شخص سے کہہ دیا گیا کہ "داخل ہو جا جنت میں" اُس نے کہا "کاش میری قوم کو معلوم ہوتابِمَا غَفَرَ لِیْ رَبِّیْ وَ جَعَلَنِیْ مِنَ الْمُكْرَمِیْنَ﴿27﴾
- بِمَابوجہ جس چیز کے/ بوجہ اس کا جو
- غَفَرَ لِيْبخش دیا میرے لئے/ بخش دیا مجھے
- رَبِّيْمیرے رب نے
- وَجَعَلَنِيْاور بنادیا مجھ کو
- مِنَ الْمُكْرَمِيْنَباعزت لوگوں میں سے
کہ میرے رب نے کس چیز کی بدولت میری مغفرت فرما دی اور مجھے با عزت لوگوں میں داخل فرمایا"وَ مَاۤ اَنْزَلْنَا عَلٰى قَوْمِهٖ مِنْۢ بَعْدِهٖ مِنْ جُنْدٍ مِّنَ السَّمَآءِ وَ مَا كُنَّا مُنْزِلِیْنَ﴿28﴾
- وَمَآ اَنْزَلْنَااور نہیں نازل کیا ہم
- عَلٰي قَوْمِهٖاس کی قوم پر
- مِنْۢ بَعْدِهٖاس کے بعد
- مِنْ جُنْدٍکوئی لشکر
- مِّنَ السَّمَآءِآسمان سے
- وَمَا كُنَّااور نہ تھے ہم
- مُنْزِلِيْنَنازل کرنے والے
اس کے بعد اُس کی قوم پر ہم نے آسمان سے کوئی لشکر نہیں اتارا ہمیں لشکر بھیجنے کی کوئی حاجت نہ تھیاِنْ كَانَتْ اِلَّا صَیْحَةً وَّاحِدَةً فَاِذَا هُمْ خٰمِدُوْنَ﴿29﴾
- اِنْ كَانَتْنہ تھی (وہ بس)
- اِلَّامگر
- صَيْحَةًچیخ
- وَّاحِدَةًبس ایک ہی
- فَاِذَاتو دفعتاً
- هُمْوہ
- خٰمِدُوْنَوہ بجھے ہوئے تھے
بس ایک دھماکہ ہوا اور یکایک وہ سب بجھ کر رہ گئےیٰحَسْرَةً عَلَى الْعِبَادِ١ۣۚ مَا یَاْتِیْهِمْ مِّنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا كَانُوْا بِهٖ یَسْتَهْزِءُوْنَ﴿30﴾
- يٰحَسْرَةًہائے حسرت/ اے حسرت
- عَلَي الْعِبَادِ ڱبندوں پر
- مَا يَاْتِيْهِمْنہیں آتا ان کے پاس
- مِّنْکوئی
- رَّسُوْلٍرسول
- اِلَّا كَانُوْامگر ہیں وہ
- بِهٖ يَسْتَهْزِءُوْنَاس کے ساتھ مذاق اڑاتے/ اس کا مذاق اڑاتے
افسوس بندوں کے حال پر، جو رسول بھی ان کے پاس آیا اُس کا وہ مذاق ہی اڑاتے رہےاَلَمْ یَرَوْا كَمْ اَهْلَكْنَا قَبْلَهُمْ مِّنَ الْقُرُوْنِ اَنَّهُمْ اِلَیْهِمْ لَا یَرْجِعُوْنَؕ﴿31﴾
- اَلَمْ يَرَوْاکیا نہیں انہوں نے دیکھا
- كَمْ اَهْلَكْنَاکتنی ہی ہلاک کردیں ہم نے
- قَبْلَهُمْان سے پہلے
- مِّنَ الْقُرُوْنِبستیوں میں سے
- اَنَّهُمْبیشک وہ
- اِلَيْهِمْان کی طرف
- لَا يَرْجِعُوْنَنہیں لوٹے/ پلٹے
کیا انہوں نے دیکھا نہیں کہ ان سے پہلے کتنی ہی قوموں کو ہم ہلاک کر چکے ہیں اور اس کے بعد وہ پھر کبھی ان کی طرف پلٹ کر نہ آئے؟وَ اِنْ كُلٌّ لَّمَّا جَمِیْعٌ لَّدَیْنَا مُحْضَرُوْنَ۠ع﴿32﴾
- وَاِنْاور نہیں
- كُلٌّسب کے سب
- لَّمَّامگر
- جَمِيْعٌ لَّدَيْنَاسارے ہمارے پاس
- مُحْضَرُوْنَحاضر کئے جانے والے ہیں/ حاضر کئے جائیں گے
ان سب کو ایک روز ہمارے سامنے حاضر کیا جانا ہےوَ اٰیَةٌ لَّهُمُ الْاَرْضُ الْمَیْتَةُ١ۖۚ اَحْیَیْنٰهَا وَ اَخْرَجْنَا مِنْهَا حَبًّا فَمِنْهُ یَاْكُلُوْنَ﴿33﴾
- وَاٰيَةٌاور ایک نشانی
- لَّهُمُ الْاَرْضُان کے لئے زمین ہے
- الْمَيْتَةُ ښمردہ
- اَحْيَيْنٰهَازندہ کیا ہم نے اس کو
- وَاَخْرَجْنَااور نکالا ہم نے
- مِنْهَااس میں سے
- حَبًّاغلہ
- فَمِنْهُتو کچھ اس سے
- يَاْكُلُوْنَوہ کھاتے ہیں
اِن لوگوں کے لئے بے جان زمین ایک نشانی ہے ہم نے اس کو زندگی بخشی اور اس سے غلہ نکالا جسے یہ کھاتے ہیںوَ جَعَلْنَا فِیْهَا جَنّٰتٍ مِّنْ نَّخِیْلٍ وَّ اَعْنَابٍ وَّ فَجَّرْنَا فِیْهَا مِنَ الْعُیُوْنِۙ﴿34﴾
- وَجَعَلْنَا فِيْهَااور ہم نے بنائے اس میں
- جَنّٰتٍباغات
- مِّنْ نَّخِيْلٍکھجوروں (میں) سے
- وَّاَعْنَابٍاور انگوروں (میں) سے
- وَّفَجَّرْنَااور پھاڑے ہم نے
- فِيْهَااس میں
- مِنَ الْعُيُوْنِچشموں میں سے/ مختلف چشمے
ہم نے اس میں کھجوروں اور انگوروں کے باغ پیدا کیے اور اس کے اندر چشمے پھوڑ نکالےلِیَاْكُلُوْا مِنْ ثَمَرِهٖ١ۙ وَ مَا عَمِلَتْهُ اَیْدِیْهِمْ١ؕ اَفَلَا یَشْكُرُوْنَ﴿35﴾
- لِيَاْكُلُوْاتاکہ وہ کھائیں
- مِنْ ثَمَرِهٖ ۙاسی کی پیدوار میں سے
- وَمَا عَمِلَتْهُحالانکہ نہیں کیا اس کام کو
- اَيْدِيْهِمْ ۭان کے ہاتھوں نے
- اَفَلَا يَشْكُرُوْنَکیا پھر نہیں وہ شکر کریں گے
تاکہ یہ اس کے پھل کھائیں یہ سب کچھ ان کے اپنے ہاتھوں کا پیدا کیا ہوا نہیں ہے پھر کیا یہ شکر ادا نہیں کرتے؟سُبْحٰنَ الَّذِیْ خَلَقَ الْاَزْوَاجَ كُلَّهَا مِمَّا تُنْۢبِتُ الْاَرْضُ وَ مِنْ اَنْفُسِهِمْ وَ مِمَّا لَا یَعْلَمُوْنَ﴿36﴾
- سُبْحٰنَ الَّذِيْپاک ہے وہ ذات
- خَلَقَ الْاَزْوَاجَجس نے پیدا کیا سب جوڑوں کو
- كُلَّهَاسارے کے سارے
- مِمَّا تُنْۢبِتُ الْاَرْضُاس میں سے جو اگاتی ہے زمین
- وَمِنْ اَنْفُسِهِمْاور ان کے اپنے نفسوں میں سے
- وَمِمَّااور اس میں سے جو
- لَا يَعْلَمُوْنَوہ نہیں جانتے
پاک ہے وہ ذات جس نے جملہ اقسام کے جوڑے پیدا کیے خواہ وہ زمین کی نباتات میں سے ہوں یا خود اِن کی اپنی جنس (یعنی نوع انسانی) میں سے یا اُن اشیاء میں سے جن کو یہ جانتے تک نہیں ہیںوَ اٰیَةٌ لَّهُمُ الَّیْلُ١ۖۚ نَسْلَخُ مِنْهُ النَّهَارَ فَاِذَا هُمْ مُّظْلِمُوْنَۙ﴿37﴾
- وَاٰيَةٌ لَّهُمُاور ایک نشانی ان کے لئے
- الَّيْلُ ښرات ہے
- نَسْلَخُہم نکال لیتے ہیں/ کھینچتے ہیں
- مِنْهُ النَّهَارَاس سے دن کو
- فَاِذَا هُمْ مُّظْلِمُوْنَتو تب وہ اندھیرے میں داخل ہوجاتے ہیں
اِن کے لیے ایک اور نشانی رات ہے، ہم اُس کے اوپر سے دن ہٹا دیتے ہیں تو اِن پر اندھیرا چھا جاتا ہےوَ الشَّمْسُ تَجْرِیْ لِمُسْتَقَرٍّ لَّهَا١ؕ ذٰلِكَ تَقْدِیْرُ الْعَزِیْزِ الْعَلِیْمِؕ﴿38﴾
- وَالشَّمْسُاور سورج
- تَجْرِيْچل رہا ہے
- لِمُسْتَقَرٍّ لَّهَا ۭواسطے ایک ٹھکانے کے اس کے لئے/اپنے مقررہ ٹھکانے میں
- ذٰلِكَیہ
- تَقْدِيْرُ الْعَزِيْزِاندازہ ہے زبردست
- الْعَلِيْمِعلم والے کا
اور سورج، وہ اپنے ٹھکانے کی طرف چلا جا رہا ہے یہ زبردست علیم ہستی کا باندھا ہوا حساب ہےوَ الْقَمَرَ قَدَّرْنٰهُ مَنَازِلَ حَتّٰى عَادَ كَالْعُرْجُوْنِ الْقَدِیْمِ﴿39﴾
- وَالْقَمَرَاور چاند
- قَدَّرْنٰهُمقرر کی ہم نے اس کی
- مَنَازِلَمنزلیں
- حَتّٰىیہاں تک کہ
- عَادَوہ لوٹ جانا ہے
- كَالْعُرْجُوْنِپتلی ٹہنی کی طرح/ کھجور کی سوکھی شاخ کی طرح
- الْقَدِيْمِجو (پرانی) ہو
اور چاند، اُس کے لیے ہم نے منزلیں مقرر کر دی ہیں یہاں تک کہ ان سے گزرتا ہوا وہ پھر کھجور کی سوکھی شاخ کے مانند رہ جاتا ہےلَا الشَّمْسُ یَنْۢبَغِیْ لَهَاۤ اَنْ تُدْرِكَ الْقَمَرَ وَ لَا الَّیْلُ سَابِقُ النَّهَارِ١ؕ وَ كُلٌّ فِیْ فَلَكٍ یَّسْبَحُوْنَ﴿40﴾
- لَا الشَّمْسُنہیں سورج
- يَنْۢبَغِيْ لَهَآزیب دیتا اس کے لئے
- اَنْکہ
- تُدْرِكَ الْقَمَرَپالے/ پکڑ لے، چاند کو
- وَلَا الَّيْلُاور نہ رات
- سَابِقُ النَّهَارِ ۭسبقت لے جانے والی ہے دن سے
- وَكُلٌّاور سب کے سب
- فِيْ فَلَكٍ يَّسْبَحُوْنَایک فلک میں تیرے رہے ہیں
نہ سورج کے بس میں یہ ہے کہ وہ چاند کو جا پکڑے اور نہ رات دن پر سبقت لے جا سکتی ہے سب ایک ایک فلک میں تیر رہے ہیںوَ اٰیَةٌ لَّهُمْ اَنَّا حَمَلْنَا ذُرِّیَّتَهُمْ فِی الْفُلْكِ الْمَشْحُوْنِۙ﴿41﴾
- وَاٰيَةٌ لَّهُمْاور ایک نشانی ہے ان کے لئے
- اَنَّابیشک ہم نے
- حَمَلْنَاسوار کیا ہم نے
- ذُرِّيَّتَهُمْان کی اولاد کو
- فِي الْفُلْكِ الْمَشْحُوْنِبھری ہوئی کشتی میں
اِن کے لیے یہ بھی ایک نشانی ہے کہ ہم نے اِن کی نسل کو بھری ہوئی کشتی میں سوار کر دیاوَ خَلَقْنَا لَهُمْ مِّنْ مِّثْلِهٖ مَا یَرْكَبُوْنَ﴿42﴾
- وَخَلَقْنَا لَهُمْاور پیدا کیا ہم نے ان کے لئے
- مِّنْ مِّثْلِهٖاس کی مانند سے/اس جیسی چیزوں سے
- مَاجس پر/ وہ جو
- يَرْكَبُوْنَوہ جو سوار ہوتے ہیں
اور پھر اِن کے لیے ویسی ہی کشتیاں اور پیدا کیں جن پر یہ سوار ہوتے ہیںوَ اِنْ نَّشَاْ نُغْرِقْهُمْ فَلَا صَرِیْخَ لَهُمْ وَ لَا هُمْ یُنْقَذُوْنَۙ﴿43﴾
- وَاِنْ نَّشَاْاور اگر ہم چاہیں
- نُغْرِقْهُمْہم غرق کردیں ان کو
- فَلَا صَرِيْخَ لَهُمْتو نہیں کوئی مددگار ان کے لئے/ تو نہ ہو کوئی ان کی چیخ
- وَلَااور نہ
- هُمْ يُنْقَذُوْنَوہ بچائے جاسکتے ہیں/ وہ بچائے جاسکیں گے
ہم چاہیں تو اِن کو غرق کر دیں، کوئی اِن کی فریاد سننے والا نہ ہو اور کسی طرح یہ نہ بچائے جا سکیںاِلَّا رَحْمَةً مِّنَّا وَ مَتَاعًا اِلٰى حِیْنٍ﴿44﴾
- اِلَّا رَحْمَةًسوائے رحمت کے
- مِّنَّاجو ہماری طرف سے ہو
- وَمَتَاعًااور ایک فائدے کے
- اِلٰى حِيْنٍایک وقت تک
بس ہماری رحمت ہی ہے جو انہیں پار لگاتی اور ایک وقت خاص تک زندگی سے متمتع ہونے کا موقع دیتی ہےوَ اِذَا قِیْلَ لَهُمُ اتَّقُوْا مَا بَیْنَ اَیْدِیْكُمْ وَ مَا خَلْفَكُمْ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ﴿45﴾
- وَاِذَا قِيْلَاور جب کہا جاتا ہے
- لَهُمُان کو
- اتَّقُوْاڈرو
- مَا بَيْنَ اَيْدِيْكُمْاس سے جو تمہارے سامنے
- وَمَا خَلْفَكُمْاور جو تمہارے پیچھے ہے
- لَعَلَّكُمْتاکہ تم
- تُرْحَمُوْنَتم رحم کئے جاؤ
اِن لوگوں سے جب کہا جاتا ہے کہ بچو اُس انجام سے جو تمہارے آگے آ رہا ہے اور تمہارے پیچھے گزر چکا ہے، شاید کہ تم پر رحم کیا جائے (تو یہ سنی اَن سنی کر جاتے ہیں)وَ مَا تَاْتِیْهِمْ مِّنْ اٰیَةٍ مِّنْ اٰیٰتِ رَبِّهِمْ اِلَّا كَانُوْا عَنْهَا مُعْرِضِیْنَ﴿46﴾
- وَمَا تَاْتِيْهِمْاور نہیں آتی ان کے پاس
- مِّنْ اٰيَةٍکوئی نشانی
- مِّنْ اٰيٰتِنشانیوں میں سے
- رَبِّهِمْان کے رب کی
- اِلَّا كَانُوْامگر ہوتے ہیں وہ
- عَنْهَا مُعْرِضِيْنَاس سے اعراض برتنے والے
اِن کے سامنے اِن کے رب کی آیات میں سے جو آیت بھی آتی ہے یہ اس کی طرف التفات نہیں کرتےوَ اِذَا قِیْلَ لَهُمْ اَنْفِقُوْا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللّٰهُ١ۙ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَنُطْعِمُ مَنْ لَّوْ یَشَآءُ اللّٰهُ اَطْعَمَهٗۤ١ۖۗ اِنْ اَنْتُمْ اِلَّا فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ﴿47﴾
- وَاِذَا قِيْلَاور جب کہا جاتا ہے
- لَهُمْان کو
- اَنْفِقُوْاخرچ کرو
- مِمَّا رَزَقَكُمُ اللّٰهُ ۙاس میں سے جو رزق دیا تم کو اللہ نے
- قَالَ الَّذِيْنَکہتے ہیں وہ/ کہا ان لوگوں نے
- كَفَرُوْاجنہوں نے کفر کیا
- لِلَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓاان لوگوں سے جو ایمان لائے
- اَنُطْعِمُکیا ہم کھلائیں
- مَنْ لَّوْ يَشَآءُ اللّٰهُ(اس کو) جس کو اگر چاہتا اللہ
- اَطْعَمَهٗٓ ڰکھلا دیتا اس کو
- اِنْ اَنْتُمْنہیں ہو تم
- اِلَّا فِيْمگر، میں
- ضَلٰلٍ مُّبِيْنٍکھلی گمراہی (میں)
اور جب اِن سے کہا جاتا ہے کہ اللہ نے جو رزق تمہیں عطا کیا ہے اُس میں سے کچھ اللہ کی راہ میں بھی خرچ کرو تو یہ لوگ جنہوں نے کفر کیا ہے ایمان لانے والوں کو جواب دیتے ہیں "کیا ہم اُن کو کھلائیں جنہیں اگر اللہ چاہتا تو خود کھلا دیتا؟ تم تو بالکل ہی بہک گئے ہو"وَ یَقُوْلُوْنَ مَتٰى هٰذَا الْوَعْدُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ﴿48﴾
- وَيَقُوْلُوْنَاور وہ کہتے ہیں
- مَتٰى ھٰذَا الْوَعْدُکب ہوگی یہ دھکمی (پوری)
- اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَاگر ہو تم سچے
یہ لوگ کہتے ہیں کہ "یہ قیامت کی دھمکی آخر کب پوری ہو گی؟ بتاؤ اگر تم سچے ہو"مَا یَنْظُرُوْنَ اِلَّا صَیْحَةً وَّاحِدَةً تَاْخُذُهُمْ وَ هُمْ یَخِصِّمُوْنَ﴿49﴾
- مَا يَنْظُرُوْنَنہیں وہ انتظار کر رہے
- اِلَّا صَيْحَةًمگر چیخ کا
- وَّاحِدَةًایک ہی
- تَاْخُذُهُمْپکڑلے گی ان کو
- وَهُمْ يَخِصِّمُوْنَاور وہ جھگڑ رہے ہوں گے
دراصل یہ جس چیز کی راہ تک رہے ہیں وہ بس ایک دھماکا ہے جو یکایک اِنہیں عین اُس حالت میں دھر لے گا جب یہ (اپنے دنیوی معاملات میں) جھگڑ رہے ہوں گےفَلَا یَسْتَطِیْعُوْنَ تَوْصِیَةً وَّ لَاۤ اِلٰۤى اَهْلِهِمْ یَرْجِعُوْنَ۠ع﴿50﴾
- فَلَا يَسْتَطِيْعُوْنَپس نہ وہ استطاعت رکھتے ہوں گے
- تَوْصِيَةًکوئی وصیت کرنے کی
- وَّلَآ اِلٰٓى اَهْلِهِمْاور نہ اپنے گھر والوں کی طرف
- يَرْجِعُوْنَوہ پلٹ سکیں گے
اور اُس وقت یہ وصیت تک نہ کر سکیں گے، نہ اپنے گھروں کو پلٹ سکیں گےوَ نُفِخَ فِی الصُّوْرِ فَاِذَا هُمْ مِّنَ الْاَجْدَاثِ اِلٰى رَبِّهِمْ یَنْسِلُوْنَ﴿51﴾
- وَنُفِخَ فِي الصُّوْرِاور پھونک دیا جائے گا/ پھونکا جائے گا صور میں
- فَاِذَاتو دفعتاً/ یکایک
- هُمْوہ
- مِّنَ الْاَجْدَاثِقبروں سے
- اِلٰى رَبِّهِمْاپنے رب کی طرف
- يَنْسِلُوْنَتیزی سے چل رہے ہوں گے/ نکل چلیں گے
پھر ایک صور پھونکا جائے گا اور یکایک یہ اپنے رب کے حضور پیش ہونے کے لیے اپنی قبروں سے نکل پڑیں گےقَالُوْا یٰوَیْلَنَا مَنْۢ بَعَثَنَا مِنْ مَّرْقَدِنَا١ؐٚۘ هٰذَا مَا وَعَدَ الرَّحْمٰنُ وَ صَدَقَ الْمُرْسَلُوْنَ﴿52﴾
- قَالُوْاکہیں گے
- يٰوَيْلَنَاہائے افسوس ہم پر
- مَنْۢ بَعَثَنَاکس نے اٹھادیا ہم کو
- مِنْ مَّرْقَدِنَا ۆہماری سونے کی جگہوں سے
- ھٰذَایہ ہے
- مَا وَعَدَوہ جو وعدہ کیا تھا
- الرَّحْمٰنُرحمن ہے
- وَصَدَقَ الْمُرْسَلُوْنَاور سچ کہا تھا رسولوں نے
گھبرا کر کہیں گے: "ارے، یہ کس نے ہمیں ہماری خواب گاہ سے اُٹھا کھڑا کیا؟" "یہ وہی چیز ہے جس کا خدائے رحمان نے وعدہ کیا تھا اور رسولوں کی بات سچی تھی"اِنْ كَانَتْ اِلَّا صَیْحَةً وَّاحِدَةً فَاِذَا هُمْ جَمِیْعٌ لَّدَیْنَا مُحْضَرُوْنَ﴿53﴾
- اِنْ كَانَتْنہ ہوگی
- اِلَّامگر
- صَيْحَةً وَّاحِدَةًچیخ ایک ہی
- فَاِذَا هُمْتو دفعتاً وہ
- جَمِيْعٌ لَّدَيْنَاسب کے سب ہمارے پاس/ ہماری جناب میں
- مُحْضَرُوْنَحاضر کئے جانے والے ہیں/ حاضر کئے جائیں گے
ایک ہی زور کی آواز ہو گی اور سب کے سب ہمارے سامنے حاضر کر دیے جائیں گےفَالْیَوْمَ لَا تُظْلَمُ نَفْسٌ شَیْئًا وَّ لَا تُجْزَوْنَ اِلَّا مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ﴿54﴾
- فَالْيَوْمَتو آج کے دن
- لَا تُظْلَمُنہ ظلم کیا جائے گا
- نَفْسٌکسی نفس پر
- شَيْئًاکچھ بھی
- وَّلَا تُجْزَوْنَاور نہ تم بدلہ دیئے جاؤ گے
- اِلَّا مَامگر (وہ) جو
- كُنْتُمْتھے تم
- تَعْمَلُوْنَتم عمل کرتے
آج کسی پر ذرہ برابر ظلم نہ کیا جائے گا اور تمہیں ویسا ہی بدلہ دیا جائے گا جیسے عمل تم کرتے رہے تھےاِنَّ اَصْحٰبَ الْجَنَّةِ الْیَوْمَ فِیْ شُغُلٍ فٰكِهُوْنَۚ﴿55﴾
- اِنَّبیشک
- اَصْحٰبَ الْجَنَّةِجنت والے
- الْيَوْمَآج کے دن
- فِيْمیں
- شُغُلٍایک شغل (میں)/ کام (میں)
- فٰكِهُوْنَخوش ہورہے ہوں گے
آج جنتی لوگ مزے کرنے میں مشغول ہیںهُمْ وَ اَزْوَاجُهُمْ فِیْ ظِلٰلٍ عَلَى الْاَرَآئِكِ مُتَّكِئُوْنَ﴿56﴾
- هُمْ وَاَزْوَاجُهُمْوہ (ہوں گے) اور ان کی بیویاں (ہوں گی)
- فِيْ ظِلٰلٍسایوں میں
- عَلَيپر
- الْاَرَآئِكِتختوں (پر)
- مُتَّكِئُوْنَتکیہ لگائے ہوئے ہوں گے
وہ اور ان کی بیویاں گھنے سایوں میں ہیں مسندوں پر تکیے لگائے ہوئےلَهُمْ فِیْهَا فَاكِهَةٌ وَّ لَهُمْ مَّا یَدَّعُوْنَۚۖ﴿57﴾
- لَهُمْان کے لئے
- فِيْهَا فَاكِهَةٌاس میں میوے ہوں گے
- وَّلَهُمْاور ان کے لئے (ہوگا)
- مَّا يَدَّعُوْنَوہ جو، وہ طلب کریں گے
ہر قسم کی لذیذ چیزیں کھانے پینے کو ان کے لیے وہاں موجود ہیں، جو کچھ وہ طلب کریں اُن کے لیے حاضر ہےسَلٰمٌ١۫ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ﴿58﴾
- سَلٰمٌ ۣسلام ہو/سلامتی ہو/ سلامت رہو
- قَوْلًایہ ایک بات ہوگی/ قول ہوگا
- مِّنْ رَّبٍّ رَّحِيْمٍرب رحیم کی طرف سے
رب رحیم کی طرف سے ان کو سلام کہا گیا ہےوَ امْتَازُوا الْیَوْمَ اَیُّهَا الْمُجْرِمُوْنَ﴿59﴾
- وَامْتَازُوااور الگ ہو جاؤ/ علیحدہ ہوجاؤ
- الْيَوْمَآج کے دن
- اَيُّهَا الْمُجْرِمُوْنَاے مجرمو
اور اے مجرمو، آج تم چھٹ کر الگ ہو جاؤاَلَمْ اَعْهَدْ اِلَیْكُمْ یٰبَنِیْۤ اٰدَمَ اَنْ لَّا تَعْبُدُوا الشَّیْطٰنَ١ۚ اِنَّهٗ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِیْنٌۙ﴿60﴾
- اَلَمْ اَعْهَدْکیا نہیں میں نے عہد کیا تھا
- اِلَيْكُمْتمہاری طرف
- يٰبَنِيْٓ اٰدَمَاے بنی آدم
- اَنْ لَّاکہ نہ
- تَعْبُدُوا الشَّيْطٰنَ ۚتم عبادت کرو شیطان کی
- اِنَّهٗ لَكُمْبیشک وہ تمہارے لئے
- عَدُوٌّدشمن ہے
- مُّبِيْنٌکھلم کھلا
آدمؑ کے بچو، کیا میں نے تم کو ہدایت نہ کی تھی کہ شیطان کی بندگی نہ کرو، وہ تمہارا کھلا دشمن ہےوَّ اَنِ اعْبُدُوْنِیْ١ؔؕ هٰذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِیْمٌ﴿61﴾
- وَّ اَنِ اعْبُدُوْنِيْ ڼاور یہ کہ عبادت کرو میری
- ھٰذَایہ
- صِرَاطٌ مُّسْتَقِيْمٌسیدھا راستہ ہے
اور میری ہی بندگی کرو، یہ سیدھا راستہ ہے؟وَ لَقَدْ اَضَلَّ مِنْكُمْ جِبِلًّا كَثِیْرًا١ؕ اَفَلَمْ تَكُوْنُوْا تَعْقِلُوْنَ﴿62﴾
- وَلَقَدْاور البتہ تحقیق
- اَضَلَّ مِنْكُمْاس نے گمراہ کردیا تم میں سے
- جِبِلًّا كَثِيْرًا ۭبہت سی مخلوق کو
- اَفَلَمْکیا پھر نہیں
- تَكُوْنُوْاتھے تم
- تَعْقِلُوْنَتم عقل سے کام لیتے
مگر اس کے باوجود اس نے تم میں سے ایک گروہ کثیر کو گمراہ کر دیا کیا تم عقل نہیں رکھتے تھے؟هٰذِهٖ جَهَنَّمُ الَّتِیْ كُنْتُمْ تُوْعَدُوْنَ﴿63﴾
- هٰذِهٖیہ ہے
- جَهَنَّمُوہ جہنم
- الَّتِيْوہ جو
- كُنْتُمْتھے تم
- تُوْعَدُوْنَتم وعدہ کیے جاتے
یہ وہی جہنم ہے جس سے تم کو ڈرایا جاتا رہا تھااِصْلَوْهَا الْیَوْمَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْفُرُوْنَ﴿64﴾
- اِصْلَوْهَا الْيَوْمَداخل ہوجاؤ اس میں آج کے دن
- بِمَا كُنْتُمْبوجہ اس کے جو تھے تم
- تَكْفُرُوْنَتم کفر کرتے
جو کفر تم دنیا میں کرتے رہے ہو اُس کی پاداش میں اب اِس کا ایندھن بنواَلْیَوْمَ نَخْتِمُ عَلٰۤى اَفْوَاهِهِمْ وَ تُكَلِّمُنَاۤ اَیْدِیْهِمْ وَ تَشْهَدُ اَرْجُلُهُمْ بِمَا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ﴿65﴾
- اَلْيَوْمَآج
- نَخْتِمُہم مہر لگادیں گے
- عَلٰٓي اَفْوَاهِهِمْان کے مونہوں پر
- وَتُكَلِّمُنَآاور کلام کرین گے ہم سے
- اَيْدِيْهِمْان کے ہاتھ
- وَتَشْهَدُ اَرْجُلُهُمْاور گواہی دیں گے ان کے پاؤں
- بِمَا كَانُوْابوجہ اس کے جو تھے وہ
- يَكْسِبُوْنَوہ کمائی کرتے
آج ہم اِن کے منہ بند کیے دیتے ہیں، اِن کے ہاتھ ہم سے بولیں گے اور ان کے پاؤں گواہی دیں گے کہ یہ دنیا میں کیا کمائی کرتے رہے ہیںوَ لَوْ نَشَآءُ لَطَمَسْنَا عَلٰۤى اَعْیُنِهِمْ فَاسْتَبَقُوا الصِّرَاطَ فَاَنّٰى یُبْصِرُوْنَ﴿66﴾
- وَلَوْ نَشَآءُاور اگر ہم چاہیں
- لَطَمَسْنَاالبتہ ہم ضائع کردیں/مونڈ دیں/ ناپید کردیں
- عَلٰٓياوپر
- اَعْيُنِهِمْان کی آنکھوں کے
- فَاسْتَبَقُوا الصِّرَاطَپس وہ دوڑیں راستے کو/ وہ دوڑ لگائیں راستے میں
- فَاَنّٰى يُبْصِرُوْنَتو کہاں سے وہ دیکھ سکیں گے
ہم چاہیں تو اِن کی آنکھیں موند دیں، پھر یہ راستے کی طرف لپک کر دیکھیں، کہاں سے اِنہیں راستہ سجھائی دے گا؟وَ لَوْ نَشَآءُ لَمَسَخْنٰهُمْ عَلٰى مَكَانَتِهِمْ فَمَا اسْتَطَاعُوْا مُضِیًّا وَّ لَا یَرْجِعُوْنَ۠ع﴿67﴾
- وَلَوْاور اگر
- نَشَآءُہم چاہیں
- لَمَسَخْنٰهُمْالبتہ مسخ کردیں ہم ان کو
- عَلٰي مَكَانَتِهِمْان کی جگہوں پر
- فَمَا اسْتَطَاعُوْاتو نہ وہ استطاعت رکھتے ہوں گے
- مُضِيًّاگزرنے کی/ چلنے کی
- وَّلَا يَرْجِعُوْنَاور نہ وہ پلٹ سکیں گے
ہم چاہیں تو اِنہیں اِن کی جگہ ہی پر اس طرح مسخ کر کے رکھ دیں کہ یہ نہ آگے چل سکیں نہ پیچھے پلٹ سکیںوَ مَنْ نُّعَمِّرْهُ نُنَكِّسْهُ فِی الْخَلْقِ١ؕ اَفَلَا یَعْقِلُوْنَ﴿68﴾
- وَمَنْ نُّعَمِّرْهُاور جس کسی کو بھی ہم عمر دیتے ہیں
- نُنَكِّسْهُہم الٹا کردیتے ہیں اس کو
- فِي الْخَلْقِۭساخت میں
- اَفَلَا يَعْقِلُوْنَکیا بھلا نہیں وہ عقل رکھتے
جس شخص کو ہم لمبی عمر دیتے ہیں اس کی ساخت کو ہم الٹ ہی دیتے ہیں، کیا (یہ حالات دیکھ کر) انہیں عقل نہیں آتی؟وَ مَا عَلَّمْنٰهُ الشِّعْرَ وَ مَا یَنْۢبَغِیْ لَهٗ١ؕ اِنْ هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ وَّ قُرْاٰنٌ مُّبِیْنٌۙ﴿69﴾
- وَمَا عَلَّمْنٰهُ الشِّعْرَاور نہیں سکھایا ہم نے اس کو شعر (شاعری)
- وَمَا يَنْۢبَغِيْاور نہیں زیب دیتا/ نہیں مناسب
- لَهٗ ۭاس کو/ اس کے لئے
- اِنْ هُوَنہیں ہے وہ
- اِلَّا ذِكْرٌمگر ایک نصیحت
- وَّقُرْاٰنٌ مُّبِيْنٌاور روشن قرآن
ہم نے اِس (نبی) کو شعر نہیں سکھایا ہے اور نہ شاعری اس کو زیب ہی دیتی ہے یہ تو ایک نصیحت ہے اور صاف پڑھی جانے والی کتابلِّیُنْذِرَ مَنْ كَانَ حَیًّا وَّ یَحِقَّ الْقَوْلُ عَلَى الْكٰفِرِیْنَ﴿70﴾
- لِّيُنْذِرَتاکہ وہ خبردار کرے
- مَنْ كَانَاس کو جو ہے
- حَيًّازندہ
- وَّيَحِقَّ الْقَوْلُاور ثابت ہوجائے بات
- عَلَي الْكٰفِرِيْنَکافروں پر
تاکہ وہ ہر اُس شخص کو خبردار کر دے جو زندہ ہو اور انکار کرنے والوں پر حجت قائم ہو جائےاَوَ لَمْ یَرَوْا اَنَّا خَلَقْنَا لَهُمْ مِّمَّا عَمِلَتْ اَیْدِیْنَاۤ اَنْعَامًا فَهُمْ لَهَا مٰلِكُوْنَ﴿71﴾
- اَوَلَمْکیا بھلا نہیں
- يَرَوْاانہوں نے دیکھا
- اَنَّابیشک ہم نے
- خَلَقْنَاپیدا کیا ہم نے
- لَهُمْان کے لئے
- مِّمَّا عَمِلَتْاس میں سے جو بنایا
- اَيْدِيْنَآہمارے ہاتھوں نے
- اَنْعَامًامویشیوں کو
- فَهُمْ لَهَا مٰلِكُوْنَتو وہ اس کے مالک ہیں
کیا یہ لوگ دیکھتے نہیں ہیں کہ ہم نے اپنے ہاتھوں کی بنائی ہوئی چیزوں میں سے اِن کے لیے مویشی پیدا کیے اور اب یہ ان کے مالک ہیںوَ ذَلَّلْنٰهَا لَهُمْ فَمِنْهَا رَكُوْبُهُمْ وَ مِنْهَا یَاْكُلُوْنَ﴿72﴾
- وَذَلَّلْنٰهَااور مطیع کردیا ہم نے ان کو
- لَهُمْان کے لئے
- فَمِنْهَاتو ان میں سے کچھ
- رَكُوْبُهُمْان کی سواری ہیں
- وَمِنْهَا يَاْكُلُوْنَاور کچھ ان میں سے وہ کھاتے ہیں
ہم نے اُنہیں اس طرح اِن کے بس میں کر دیا ہے کہ اُن میں سے کسی پر یہ سوار ہوتے ہیں، کسی کا یہ گوشت کھاتے ہیںوَ لَهُمْ فِیْهَا مَنَافِعُ وَ مَشَارِبُ١ؕ اَفَلَا یَشْكُرُوْنَ﴿73﴾
- وَلَهُمْ فِيْهَااور ان کے لئے ان میں (مویشیوں میں)
- مَنَافِعُ وَمَشَارِبُ ۭفائدے ہیں اور پینے کی چیزیں ہیں/ مشروبات ہیں
- اَفَلَا يَشْكُرُوْنَکیا پھر وہ شکر ادا نہ کریں گے
اور اُن کے اندر اِن کے لیے طرح طرح کے فوائد اور مشروبات ہیں پھر کیا یہ شکر گزار نہیں ہوتے؟وَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اٰلِهَةً لَّعَلَّهُمْ یُنْصَرُوْنَؕ﴿74﴾
- وَاتَّخَذُوْااور انہوں نے بنالیے
- مِنْ دُوْنِ اللّٰهِاللہ کے سوا
- اٰلِهَةًکچھ الٰہ
- لَّعَلَّهُمْشاید کہ وہ
- يُنْصَرُوْنَوہ مدد دئیے جائیں
یہ سب کچھ ہوتے ہوئے اِنہوں نے اللہ کے سوا دوسرے خدا بنا لیے ہیں اور یہ امید رکھتے ہیں کہ اِن کی مدد کی جائے گیلَا یَسْتَطِیْعُوْنَ نَصْرَهُمْ١ۙ وَ هُمْ لَهُمْ جُنْدٌ مُّحْضَرُوْنَ﴿75﴾
- لَا يَسْتَطِيْعُوْنَنہیں وہ استطاعت رکھتے
- نَصْرَهُمْ ۙان کی مدد کی
- وَهُمْبلکہ وہ
- لَهُمْ جُنْدٌان کے لئے لشکر ہیں
- مُّحْضَرُوْنَحاضر کئے گئے
وہ اِن کی کوئی مدد نہیں کر سکتے بلکہ یہ لوگ الٹے اُن کے لیے حاضر باش لشکر بنے ہوئے ہیںفَلَا یَحْزُنْكَ قَوْلُهُمْ١ۘ اِنَّا نَعْلَمُ مَا یُسِرُّوْنَ وَ مَا یُعْلِنُوْنَ﴿76﴾
- فَلَا يَحْزُنْكَپس نہ غمگین کرے تجھ کو
- قَوْلُهُمْ ۘان کی بات
- اِنَّابیشک ہم
- نَعْلَمُہم جانتے ہیں
- مَا يُسِرُّوْنَجو کچھ وہ چھپاتے ہیں
- وَمَا يُعْلِنُوْنَاور جو کچھ وہ اعلان کرتے ہیں
اچھا، جو باتیں یہ بنا رہے ہیں وہ تمہیں رنجیدہ نہ کریں، اِن کی چھپی اور کھلی سب باتوں کو ہم جانتے ہیںاَوَ لَمْ یَرَ الْاِنْسَانُ اَنَّا خَلَقْنٰهُ مِنْ نُّطْفَةٍ فَاِذَا هُوَ خَصِیْمٌ مُّبِیْنٌ﴿77﴾
- اَوَلَمْکیا بھلا نہیں
- يَرَدیکھنا
- الْاِنْسَانُانسان
- اَنَّابیشک ہم نے
- خَلَقْنٰهُپیدا کیا ہم نے اس کو
- مِنْ نُّطْفَةٍنطفے سے
- فَاِذَا هُوَتو پھر وہ
- خَصِيْمٌجھگڑالو ہے/ جھگڑا کرتا ہے
- مُّبِيْنٌکھلم کھلا
کیا انسان دیکھتا نہیں ہے کہ ہم نے اسے نطفہ سے پیدا کیا اور پھر وہ صریح جھگڑالو بن کر کھڑا ہو گیا؟وَ ضَرَبَ لَنَا مَثَلًا وَّ نَسِیَ خَلْقَهٗ١ؕ قَالَ مَنْ یُّحْیِ الْعِظَامَ وَ هِیَ رَمِیْمٌ﴿78﴾
- وَضَرَبَ لَنَااور اس نے بیان کی ہمارے لئے/دیتا ہے ہمارے لئے
- مَثَلًامثال
- وَّنَسِيَ خَلْقَهٗ ۭاور وہ بھول گیا اپنی پیدائش کو
- قَالَوہ کہتا ہے
- مَنْ يُّحْيِکون زندہ کرے گا
- الْعِظَامَہڈیوں کو
- وَهِىَ رَمِيْمٌجبکہ وہ بہت پرانی ہوگئی ہوں/ بوسیدہ ہوگئی ہیں
اب وہ ہم پر مثالیں چسپاں کرتا ہے اور اپنی پیدائش کو بھول جاتا ہے کہتا ہے "کون ان ہڈیوں کو زندہ کرے گا جبکہ یہ بوسیدہ ہو چکی ہوں؟"قُلْ یُحْیِیْهَا الَّذِیْۤ اَنْشَاَهَاۤ اَوَّلَ مَرَّةٍ١ؕ وَ هُوَ بِكُلِّ خَلْقٍ عَلِیْمُۙ﴿79﴾
- قُلْکہہ دیجئے
- يُحْيِيْهَا الَّذِيْٓزندہ کرے گا ان کو وہی
- اَنْشَاَهَآجس نے پیدا کیا ان کو
- اَوَّلَ مَرَّةٍ ۭپہلی بار
- وَهُوَ بِكُلِّ خَلْقٍاور وہ ساتھ ہر تخلیق کے/ پیدائش کے
- عَلِيْمُۨجاننے والا ہے/ خوب علم رکھنے والا ہے
اس سے کہو، اِنہیں وہی زندہ کرے گا جس نے پہلے انہیں پیدا کیا تھا، اور وہ تخلیق کا ہر کام جانتا ہےاِ۟لَّذِیْ جَعَلَ لَكُمْ مِّنَ الشَّجَرِ الْاَخْضَرِ نَارًا فَاِذَاۤ اَنْتُمْ مِّنْهُ تُوْقِدُوْنَ﴿80﴾
- الَّذِيْجس نے
- جَعَلَ لَكُمْبنائی تمہارے لئے
- مِّنَ الشَّجَرِ الْاَخْضَرِسبز درخت سے
- نَارًاآگ
- فَاِذَآ اَنْتُمْتو تب/ دفعتاً تم
- مِّنْهُاس سے
- تُوْقِدُوْنَتم جلاتے ہو
وہی جس نے تمہارے لیے ہرے بھرے درخت سے آگ پیدا کر دی اور تم اس سے اپنے چولہے روشن کرتے ہواَوَ لَیْسَ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ بِقٰدِرٍ عَلٰۤى اَنْ یَّخْلُقَ مِثْلَهُمْ١ؐؕ بَلٰى١ۗ وَ هُوَ الْخَلّٰقُ الْعَلِیْمُ﴿81﴾
- اَوَلَيْسَ الَّذِيْکیا بھلا نہیں ہے وہ ذات
- خَلَقَ السَّمٰوٰتِجس نے پیدا کیا آسمانوں کو
- وَالْاَرْضَاور زمین کو
- بِقٰدِرٍقادر/ قدرت والی
- عَلٰٓياس بات پر
- اَنْ يَّخْلُقَکہ وہ پیدا کرے
- مِثْلَهُمْ ڲان کی مانند
- بَلٰى ۤکیوں نہیں
- وَهُوَ الْخَلّٰقُاور وہ پیدا کرنے والا ہے
- الْعَلِيْمُزبردست جاننے والا ہے
کیا وہ جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اِس پر قادر نہیں ہے کہ اِن جیسوں کو پیدا کر سکے؟ کیوں نہیں، جبکہ وہ ماہر خلاق ہےاِنَّمَاۤ اَمْرُهٗۤ اِذَاۤ اَرَادَ شَیْئًا اَنْ یَّقُوْلَ لَهٗ كُنْ فَیَكُوْنُ﴿82﴾
- اِنَّمَآ اَمْرُهٗٓبیشک اس کا حکم
- اِذَآ اَرَادَ شَيْئًاجب بھی وہ ارادہ کرتا ہے کسی چیز کا
- اَنْ يَّقُوْلَ لَهٗکہ وہ کہتا ہے اس کو
- كُنْہوجا
- فَيَكُوْنُتو وہ ہوجاتی ہے
وہ تو جب کسی چیز کا ارادہ کرتا ہے تو اس کا کام بس یہ ہے کہ اسے حکم دے کہ ہو جا اور وہ ہو جاتی ہےفَسُبْحٰنَ الَّذِیْ بِیَدِهٖ مَلَكُوْتُ كُلِّ شَیْءٍ وَّ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ۠ع﴿83﴾
- فَسُبْحٰنَپس پاک ہے
- الَّذِيْوہ ذات
- بِيَدِهٖجس کے ہاتھوں میں
- مَلَكُوْتُبادشاہت ہے
- كُلِّ شَيْءٍہر چیز کی
- وَّاِلَيْهِ تُرْجَعُوْنَاور اسی کی طرف تم سب لوٹائے جاؤ گے
پاک ہے وہ جس کے ہاتھ میں ہر چیز کا مکمل اقتدار ہے، اور اسی کی طرف تم پلٹائے جانے والے