51. Adh-Dhaariyatالذاريات

The Winnowing Winds · Meccan · 60 ayahs · 3 rukus · Nazar Ahmed

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. وَ الذّٰرِیٰتِ ذَرْوًاۙ﴿1﴾

    1. وَالذّٰرِيٰتِقسم ہے پراگندہ کرنیوالی ( ہواؤں)
    2. ذَرْوًااڑاکر
    قسم ہے اُن ہواؤں کی جو گرد اڑانے والی ہیں
  2. فَالْحٰمِلٰتِ وِقْرًاۙ﴿2﴾

    1. فَالْحٰمِلٰتِپھر اٹھانے والی
    2. وِقْرًابوجھ
    پھر پانی سے لدے ہوئے بادل اٹھانے والی ہیں
  3. فَالْجٰرِیٰتِ یُسْرًاۙ﴿3﴾

    1. فَالْجٰرِيٰتِلیکر چلنے والی
    2. يُسْرًانرمی سے
    پھر سبک رفتاری کے ساتھ چلنے والی ہیں
  4. فَالْمُقَسِّمٰتِ اَمْرًاۙ﴿4﴾

    1. فَالْمُقَسِّمٰتِپھر تقسیم کرنیوالے
    2. اَمْرًاحکم سے
    پھر ایک بڑے کام (بارش) کی تقسیم کرنے والی ہیں
  5. اِنَّمَا تُوْعَدُوْنَ لَصَادِقٌۙ﴿5﴾

    1. اِنَّمَااس کے سوا نہیں
    2. تُوْعَدُوْنَتمہیں وعدہ دیاجاتا ہے
    3. لَصَادِقٌالبتہ سچ ہے
    حق یہ ہے کہ جس چیز کا تمہیں خوف دلایا جا رہا ہے وہ سچی ہے
  6. وَّ اِنَّ الدِّیْنَ لَوَاقِعٌؕ﴿6﴾

    1. وَّاِنَّاور بیشک
    2. الدِّيْنَجزا وسزا
    3. لَوَاقِعٌالبتہ واقع ہونیوالی
    اور جزائے اعمال ضرور پیش آنی ہے
  7. وَ السَّمَآءِ ذَاتِ الْحُبُكِۙ﴿7﴾

    1. وَالسَّمَآءِاور قسم ہے آسمانوں کی
    2. ذَاتِ الْحُبُكِراستوں والے
    قسم ہے متفرق شکلوں والے آسمان کی
  8. اِنَّكُمْ لَفِیْ قَوْلٍ مُّخْتَلِفٍۙ﴿8﴾

    1. اِنَّكُمْبیشک تم
    2. لَفِيْالبتہ میں
    3. قَوْلٍ مُّخْتَلِفٍبات جھگڑنے والی
    (آخرت کے بارے میں) تمہاری بات ایک دوسرے سے مختلف ہے
  9. یُّؤْفَكُ عَنْهُ مَنْ اُفِكَؕ﴿9﴾

    1. يُّؤْفَكُپھیرا جاتا ہے
    2. عَنْهُاس سے
    3. مَنْ اُفِكَجو پھیرا جاتا ہے
    اُس سے وہی برگشتہ ہوتا ہے جو حق سے پھرا ہوا ہے
  10. قُتِلَ الْخَرّٰصُوْنَۙ﴿10﴾

    1. قُتِلَمارے گئے
    2. الْخَرّٰصُوْنَاٹکل دوڑانے والے
    مارے گئے قیاس و گمان سے حکم لگانے والے
  11. الَّذِیْنَ هُمْ فِیْ غَمْرَةٍ سَاهُوْنَۙ﴿11﴾

    1. الَّذِيْنَ هُمْوہ جو وہ
    2. فِيْ غَمْرَةٍغفلت میں
    3. سَاهُوْنَبھولے ہوئے ہیں
    جو جہالت میں غرق اور غفلت میں مدہوش ہیں
  12. یَسْئَلُوْنَ اَیَّانَ یَوْمُ الدِّیْنِؕ﴿12﴾

    1. يَسْئَلُوْنَوہ پوچھتے ہیں
    2. اَيَّانَکب
    3. يَوْمُ الدِّيْنِجزا وسزا کا دن
    پوچھتے ہیں آخر وہ روز جزاء کب آئے گا؟
  13. یَوْمَ هُمْ عَلَى النَّارِ یُفْتَنُوْنَ﴿13﴾

    1. يَوْمَ هُمْاس دن وہ
    2. عَلَي النَّارِآگ پر
    3. يُفْتَنُوْنَالٹے سیدھے پڑینگے
    وہ اُس روز آئے گا جب یہ لوگ آگ پر تپائے جائیں گے
  14. ذُوْقُوْا فِتْنَتَكُمْ١ؕ هٰذَا الَّذِیْ كُنْتُمْ بِهٖ تَسْتَعْجِلُوْنَ﴿14﴾

    1. ذُوْقُوْاتم چکھو
    2. فِتْنَتَكُمْ ۭاپنی شرارت
    3. ھٰذَا الَّذِيْیہ وہ جو
    4. كُنْتُمْ بِهٖتم تھے اس کی
    5. تَسْتَعْجِلُوْنَجلدی کرتے
    (اِن سے کہا جائے گا) اب چکھو مزا اپنے فتنے کا یہ وہی چیز ہے جس کے لیے تم جلدی مچا رہے تھے
  15. اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍۙ﴿15﴾

    1. اِنَّ الْمُتَّقِيْنَبیشک متقی (جمع)
    2. فِيْ جَنّٰتٍباغات میں
    3. وَّعُيُوْنٍاور چشمے
    البتہ متقی لوگ اُس روز باغوں اور چشموں میں ہوں گے
  16. اٰخِذِیْنَ مَاۤ اٰتٰىهُمْ رَبُّهُمْ١ؕ اِنَّهُمْ كَانُوْا قَبْلَ ذٰلِكَ مُحْسِنِیْنَؕ﴿16﴾

    1. اٰخِذِيْنَلینے والے
    2. مَآ اٰتٰىهُمْ رَبُّهُمْ ۭجو دیا انہیں انکا رب
    3. اِنَّهُمْ كَانُوْابیشک وہ تھے
    4. قَبْلَ ذٰلِكَاس سے قبل
    5. مُحْسِنِيْنَنیکوکار
    جو کچھ اُن کا رب انہیں دے گا اسے خوشی خوشی لے رہے ہوں گے وہ اُس دن کے آنے سے پہلے نیکو کار تھے
  17. كَانُوْا قَلِیْلًا مِّنَ الَّیْلِ مَا یَهْجَعُوْنَ﴿17﴾

    1. كَانُوْاوہ تھے
    2. قَلِيْلًاتھوڑا
    3. مِّنَ الَّيْلِرات سے، میں
    4. مَا يَهْجَعُوْنَوہ سوتے
    راتوں کو کم ہی سوتے تھے
  18. وَ بِالْاَسْحَارِ هُمْ یَسْتَغْفِرُوْنَ﴿18﴾

    1. وَبِالْاَسْحَارِاور وقت صبح
    2. هُمْوہ
    3. يَسْتَغْفِرُوْنَاستغفار کرتے
    پھر وہی رات کے پچھلے پہروں میں معافی مانگتے تھے
  19. وَ فِیْۤ اَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِّلسَّآئِلِ وَ الْمَحْرُوْمِ﴿19﴾

    1. وَفِيْٓ اَمْوَالِهِمْاور انکے مالوں میں
    2. حَقٌّ لِّلسَّآئِلِحق سوالی کے لئے
    3. وَالْمَحْرُوْمِاور تنگدست (غیرسوالی)
    اور اُن کے مالوں میں حق تھا سائل اور محروم کے لیے
  20. وَ فِی الْاَرْضِ اٰیٰتٌ لِّلْمُوْقِنِیْنَۙ﴿20﴾

    1. وَفِي الْاَرْضِاور زمین میں
    2. اٰيٰتٌنشانیاں
    3. لِّلْمُوْقِنِيْنَیقین کرنے والوں کیلئے
    زمین میں بہت سی نشانیاں ہیں یقین لانے والوں کے لیے
  21. وَ فِیْۤ اَنْفُسِكُمْ١ؕ اَفَلَا تُبْصِرُوْنَ﴿21﴾

    1. وَفِيْٓاور میں
    2. اَنْفُسِكُمْ ۭتمہاری ذات
    3. اَفَلَاتو کیا نہیں
    4. تُبْصِرُوْنَتم دیکھتے
    اور خود تمہارے اپنے وجود میں ہیں کیا تم کو سوجھتا نہیں؟
  22. وَ فِی السَّمَآءِ رِزْقُكُمْ وَ مَا تُوْعَدُوْنَ﴿22﴾

    1. وَفِي السَّمَآءِاور آسمانوں میں
    2. رِزْقُكُمْتمہارا رزق ہے
    3. وَمَا تُوْعَدُوْنَاور جو تم سے وعدہ کیا جاتا ہے
    آسمان ہی میں ہے تمہارا رزق بھی اور وہ چیز بھی جس کا تم سے وعدہ کیا جا رہا ہے
  23. فَوَرَبِّ السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِ اِنَّهٗ لَحَقٌّ مِّثْلَ مَاۤ اَنَّكُمْ تَنْطِقُوْنَ۠ع﴿23﴾

    1. فَوَرَبِّقسم ہے رب کی
    2. السَّمَآءِآسمانوں
    3. وَالْاَرْضِاور زمین
    4. اِنَّهٗبیشک یہ
    5. لَحَقٌّحق ہے
    6. مِّثْلَجیسے
    7. مَآ اَنَّكُمْجو تم
    8. تَنْطِقُوْنَبولتے ہو
    پس قسم ہے آسمان اور زمین کے مالک کی، یہ بات حق ہے، ایسی ہی یقینی جیسے تم بول رہے ہو
  24. هَلْ اَتٰىكَ حَدِیْثُ ضَیْفِ اِبْرٰهِیْمَ الْمُكْرَمِیْنَۘ﴿24﴾

    1. هَلْ اَتٰىكَکیا آئی تمہارے پاس
    2. حَدِيْثُبات (خبر)
    3. ضَيْفِ اِبْرٰهِيْمَابراہیم کے مہمان
    4. الْمُكْرَمِيْنَمعزز
    اے نبیؐ، ابراہیمؑ کے معزز مہمانوں کی حکایت بھی تمہیں پہنچی ہے؟
  25. اِذْ دَخَلُوْا عَلَیْهِ فَقَالُوْا سَلٰمًا١ؕ قَالَ سَلٰمٌ١ۚ قَوْمٌ مُّنْكَرُوْنَۚ﴿25﴾

    1. اِذْ دَخَلُوْاجب وہ آئے
    2. عَلَيْهِاس کے پاس
    3. فَقَالُوْاتو انہوں نے کہا
    4. سَلٰمًا ۭسلام
    5. قَالَاس نے کہا
    6. سَلٰمٌ ۚسلام
    7. قَوْمٌلوگ
    8. مُّنْكَرُوْنَناشناسا
    جب وہ اُس کے ہاں آئے تو کہا آپ کو سلام ہے اُس نے کہا "آپ لوگوں کو بھی سلام ہے کچھ نا آشنا سے لوگ ہیں"
  26. فَرَاغَ اِلٰۤى اَهْلِهٖ فَجَآءَ بِعِجْلٍ سَمِیْنٍۙ﴿26﴾

    1. فَرَاغَپھر وہ متوجہ ہوا
    2. اِلٰٓىطرف
    3. اَهْلِهٖاپنے اہل خانہ
    4. فَجَآءَ بِعِجْلٍپس لایا بچھڑا
    5. سَمِيْنٍفربہ
    پھر وہ چپکے سے اپنے گھر والوں کے پاس گیا، اور ایک موٹا تازہ بچھڑا لا کر
  27. فَقَرَّبَهٗۤ اِلَیْهِمْ قَالَ اَلَا تَاْكُلُوْنَ٘﴿27﴾

    1. فَقَرَّبَهٗٓپھر وہ سامنے رکھا
    2. اِلَيْهِمْان کے
    3. قَالَکہا
    4. اَلَا تَاْكُلُوْنَکیا تم کھاتے نہیں
    مہمانوں کے آگے پیش کیا اُس نے کہا آپ حضرات کھاتے نہیں؟
  28. فَاَوْجَسَ مِنْهُمْ خِیْفَةً١ؕ قَالُوْا لَا تَخَفْ١ؕ وَ بَشَّرُوْهُ بِغُلٰمٍ عَلِیْمٍ﴿28﴾

    1. فَاَوْجَسَتو اس نے محسوس کیا
    2. مِنْهُمْان سے
    3. خِيْفَةً ۭڈر
    4. قَالُوْاوہ بولے
    5. لَا تَخَفْ ۭتم ڈرو نہیں
    6. وَبَشَّرُوْهُاور انہوں نے بشارت دی
    7. بِغُلٰمٍایک بیٹے کی
    8. عَلِيْمٍدانش مند
    پھر وہ اپنے دل میں ان سے ڈرا انہوں نے کہا ڈریے نہیں، اور اُسے ایک ذی علم لڑکے کی پیدائش کا مژدہ سنایا
  29. فَاَقْبَلَتِ امْرَاَتُهٗ فِیْ صَرَّةٍ فَصَكَّتْ وَجْهَهَا وَ قَالَتْ عَجُوْزٌ عَقِیْمٌ﴿29﴾

    1. فَاَقْبَلَتِپھر آگے آئی
    2. امْرَاَتُهٗاس کی بیوی
    3. فِيْ صَرَّةٍحیرت سے بولتی ہوئی
    4. فَصَكَّتْاس نے ہاتھ مارا
    5. وَجْهَهَااپنا چہرہ
    6. وَقَالَتْاور بولی
    7. عَجُوْزٌبڑھیا
    8. عَقِيْمٌبانجھ
    یہ سن کر اُس کی بیوی چیختی ہوئی آگے بڑھی اور اس نے اپنا منہ پیٹ لیا اور کہنے لگی، "بوڑھی، بانجھ!"
  30. قَالُوْا كَذٰلِكِ١ۙ قَالَ رَبُّكِ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ الْحَكِیْمُ الْعَلِیْمُ﴿30﴾

    1. قَالُوْاانہوں نے کہا
    2. كَذٰلِكِ ۙیونہی
    3. قَالَفرمایا
    4. رَبُّكِ ۭتیرا رب
    5. اِنَّهٗبیشک
    6. هُوَوہ
    7. الْحَكِيْمُحکمت والا
    8. الْعَلِيْمُجاننے والا
    انہوں نے کہا "یہی کچھ فرمایا ہے تیرے رب نے، وہ حکیم ہے اور سب کچھ جانتا ہے"
  31. قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ اَیُّهَا الْمُرْسَلُوْنَ﴿31﴾

    1. قَالَکہا
    2. فَمَا خَطْبُكُمْتو کیا قصہ ہے تمہارا
    3. اَيُّهَا الْمُرْسَلُوْنَاے فرشتو۔ بھیجے ہوؤں
    ابراہیمؑ نے کہا "اے فرستادگان الٰہی، کیا مہم آپ کو در پیش ہے؟
  32. قَالُوْۤا اِنَّاۤ اُرْسِلْنَاۤ اِلٰى قَوْمٍ مُّجْرِمِیْنَۙ﴿32﴾

    1. قَالُوْٓاانہوں نے کہا
    2. اِنَّآبیشک ہم
    3. اُرْسِلْنَآبھیجے گئے ہم
    4. اِلٰىطرف
    5. قَوْمٍ مُّجْرِمِيْنَمجرم قوم کے
    انہوں نے کہا "ہم ایک مجرم قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں
  33. لِنُرْسِلَ عَلَیْهِمْ حِجَارَةً مِّنْ طِیْنٍۙ﴿33﴾

    1. لِنُرْسِلَتاکہ ہم بھیجیں
    2. عَلَيْهِمْان پر
    3. حِجَارَةًپتھر
    4. مِّنْ طِيْنٍمٹی سے
    تاکہ اُس پر پکی ہوئی مٹی کے پتھر برسا دیں
  34. مُّسَوَّمَةً عِنْدَ رَبِّكَ لِلْمُسْرِفِیْنَ﴿34﴾

    1. مُّسَوَّمَةًنشان لگے ہوئے ہیں
    2. عِنْدَ رَبِّكَتیرے رب کے ہاں
    3. لِلْمُسْرِفِيْنَحد سے بڑھنے والوں کے لیے
    جو آپ کے رب کے ہاں حد سے گزر جانے والوں کے لیے نشان زدہ ہیں"
  35. فَاَخْرَجْنَا مَنْ كَانَ فِیْهَا مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَۚ﴿35﴾

    1. فَاَخْرَجْنَاتو نکال لیا ہم نے
    2. مَنْ كَانَ فِيْهَاجو کوئی اس میں تھا
    3. مِنَ الْمُؤْمِنِيْنَمومنوں میں سے
    پھر ہم نے اُن سب لوگوں کو نکال لیا جو اُس بستی میں مومن تھے
  36. فَمَا وَجَدْنَا فِیْهَا غَیْرَ بَیْتٍ مِّنَ الْمُسْلِمِیْنَۚ﴿36﴾

    1. فَمَاتو نہ
    2. وَجَدْنَا فِيْهَاپایا ہم نے اس میں
    3. غَيْرَ بَيْتٍسوائے ایک گھر کے
    4. مِّنَ الْمُسْلِمِيْنَمسلمانوں میں سے
    اور وہاں ہم نے ایک گھر کے سوا مسلمانوں کا کوئی گھر نہ پایا
  37. وَ تَرَكْنَا فِیْهَاۤ اٰیَةً لِّلَّذِیْنَ یَخَافُوْنَ الْعَذَابَ الْاَلِیْمَؕ﴿37﴾

    1. وَتَرَكْنَااور چھوڑ دی ہم نے
    2. فِيْهَآاس میں
    3. اٰيَةً لِّلَّذِيْنَایک نشانی ان لوگوں کے لیے
    4. يَخَافُوْنَجو ڈرتے ہیں
    5. الْعَذَابَ الْاَلِيْمَدردناک عذاب سے
    اس کے بعد ہم نے وہاں بس ایک نشانی اُن لوگوں کے لیے چھوڑ دی جو درد ناک عذاب سے ڈرتے ہوں
  38. وَ فِیْ مُوْسٰۤى اِذْ اَرْسَلْنٰهُ اِلٰى فِرْعَوْنَ بِسُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍ﴿38﴾

    1. وَفِيْ مُوْسٰٓىاور موسیٰ میں
    2. اِذْ اَرْسَلْنٰهُجب بھیجا ہم نے اس کو
    3. اِلٰى فِرْعَوْنَفرعون کی طرف
    4. بِسُلْطٰنٍایک دلیل کے ساتھ
    5. مُّبِيْنٍکھلی
    اور (تمہارے لیے نشانی ہے) موسیٰؑ کے قصے میں جب ہم نے اُسے صریح سند کے ساتھ فرعون کے پاس بھیجا
  39. فَتَوَلّٰى بِرُكْنِهٖ وَ قَالَ سٰحِرٌ اَوْ مَجْنُوْنٌ﴿39﴾

    1. فَتَوَلّٰىتو وہ پھر گیا
    2. بِرُكْنِهٖاپنی قوت کے ساتھ
    3. وَقَالَ سٰحِرٌاور کہنے لگا ایک جادوگر ہے
    4. اَوْ مَجْنُوْنٌیا مجنون ہے
    تو وہ اپنے بل بوتے پر اکڑ گیا اور بولا یہ جادوگر ہے یا مجنوں ہے
  40. فَاَخَذْنٰهُ وَ جُنُوْدَهٗ فَنَبَذْنٰهُمْ فِی الْیَمِّ وَ هُوَ مُلِیْمٌؕ﴿40﴾

    1. فَاَخَذْنٰهُتو پکڑ لیا ہم نے اس کو
    2. وَجُنُوْدَهٗاور اس کے لشکروں کو
    3. فَنَبَذْنٰهُمْتو پھینک دیا ہم نے ان کو
    4. فِي الْيَمِّسمندر میں
    5. وَهُوَ مُلِيْمٌاور وہ ملامت زدہ تھا
    آخر کار ہم نے اُسے اور اس کے لشکروں کو پکڑا اور سب کو سمندر میں پھینک دیا اور وہ ملامت زدہ ہو کر رہ گیا
  41. وَ فِیْ عَادٍ اِذْ اَرْسَلْنَا عَلَیْهِمُ الرِّیْحَ الْعَقِیْمَۚ﴿41﴾

    1. وَفِيْ عَادٍاور عاد میں
    2. اِذْ اَرْسَلْنَاجب بھیجا ہم نے
    3. عَلَيْهِمُان پر
    4. الرِّيْحَ الْعَقِيْمَبےنفع ہوا کو۔ بیخبر ہوا کو۔ بانجھ ہوا کو
    اور (تمہارے لیے نشانی ہے) عاد میں، جبکہ ہم نے ان پر ایک ایسی بے خیر ہوا بھیج دی
  42. مَا تَذَرُ مِنْ شَیْءٍ اَتَتْ عَلَیْهِ اِلَّا جَعَلَتْهُ كَالرَّمِیْمِؕ﴿42﴾

    1. مَانہ
    2. تَذَرُ مِنْ شَيْءٍچھوڑتی تھی کسی چیز کو
    3. اَتَتْ عَلَيْهِآئی جس پر
    4. اِلَّا جَعَلَتْهُ كَالرَّمِيْمِمگر اس نے کردیا اس کو بوسیدہ ہڈیوں کی طرح
    کہ جس چیز پر بھی وہ گزر گئی اسے بوسیدہ کر کے رکھ دیا
  43. وَ فِیْ ثَمُوْدَ اِذْ قِیْلَ لَهُمْ تَمَتَّعُوْا حَتّٰى حِیْنٍ﴿43﴾

    1. وَفِيْ ثَمُوْدَاور ثمود میں
    2. اِذْ قِيْلَ لَهُمْجب کہا گیا ان سے
    3. تَمَتَّعُوْافائدے اٹھا لو
    4. حَتّٰى حِيْنٍایک وقت تک
    اور (تمہارے لیے نشانی ہے) ثمود میں، جب اُن سے کہا گیا تھا کہ ایک خاص وقت تک مزے کر لو
  44. فَعَتَوْا عَنْ اَمْرِ رَبِّهِمْ فَاَخَذَتْهُمُ الصّٰعِقَةُ وَ هُمْ یَنْظُرُوْنَ﴿44﴾

    1. فَعَتَوْاتو انہوں نے سرکشی کی
    2. عَنْ اَمْرِ رَبِّهِمْاپنے رب کے حکم سے
    3. فَاَخَذَتْهُمُ الصّٰعِقَةُتو پکڑ لیا ان کو ایک کڑک نے
    4. وَهُمْ يَنْظُرُوْنَاور وہ دیکھ رہے تھے
    مگر اس تنبیہ پر بھی انہوں نے اپنے رب کے حکم سے سرتابی کی آخر کار ان کے دیکھتے دیکھتے ایک اچانک ٹوٹ پڑنے والے عذاب نے اُن کو آ لیا
  45. فَمَا اسْتَطَاعُوْا مِنْ قِیَامٍ وَّ مَا كَانُوْا مُنْتَصِرِیْنَۙ﴿45﴾

    1. فَمَا اسْتَطَاعُوْاتو نہ ان کو استطاعت تھی
    2. مِنْ قِيَامٍکھڑے ہونے کی
    3. وَّمَا كَانُوْااور نہ تھے وہ
    4. مُنْتَصِرِيْنَبدلہ لینے والے
    پھر نہ اُن میں اٹھنے کی سکت تھی اور نہ وہ اپنا بچاؤ کر سکتے تھے
  46. وَ قَوْمَ نُوْحٍ مِّنْ قَبْلُ١ؕ اِنَّهُمْ كَانُوْا قَوْمًا فٰسِقِیْنَ۠ع﴿46﴾

    1. وَقَوْمَ نُوْحٍاور قوم نوح
    2. مِّنْ قَبْلُ ۭاس سے قبل
    3. اِنَّهُمْ كَانُوْابیشک وہ تھے
    4. قَوْمًا فٰسِقِيْنَفاسق لوگ
    اور ان سب سے پہلے ہم نے نوحؑ کی قوم کو ہلاک کیا کیونکہ وہ فاسق لوگ تھے
  47. وَ السَّمَآءَ بَنَیْنٰهَا بِاَیْىدٍ وَّ اِنَّا لَمُوْسِعُوْنَ﴿47﴾

    1. وَالسَّمَآءَاور آسمان
    2. بَنَيْنٰهَابنایا ہم نے اس کو
    3. بِاَيْىدٍاپنی قوت۔ ہاتھ سے
    4. وَّاِنَّا لَمُوْسِعُوْنَاور بیشک ہم البتہ وسعت دینے والے ہیں
    آسمان کو ہم نے اپنے زور سے بنایا ہے اور ہم اِس کی قدرت رکھتے ہیں
  48. وَ الْاَرْضَ فَرَشْنٰهَا فَنِعْمَ الْمٰهِدُوْنَ﴿48﴾

    1. وَالْاَرْضَاور زمین کو
    2. فَرَشْنٰهَابچھایا ہم نے اس کو
    3. فَنِعْمَ الْمٰهِدُوْنَتو کتنے اچھے بچھانے والے ہیں۔ ہموار کرنے والے ہیں
    زمین کو ہم نے بچھایا ہے اور ہم بڑے اچھے ہموار کرنے والے ہیں
  49. وَ مِنْ كُلِّ شَیْءٍ خَلَقْنَا زَوْجَیْنِ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُوْنَ﴿49﴾

    1. وَمِنْ كُلِّ شَيْءٍاور ہر چیز میں سے
    2. خَلَقْنَابنائے ہم نے
    3. زَوْجَيْنِجوڑے
    4. لَعَلَّكُمْتاکہ تم
    5. تَذَكَّرُوْنَتم نصیحت پکڑو
    اور ہر چیز کے ہم نے جوڑے بنائے ہیں، شاید کہ تم اس سے سبق لو
  50. فَفِرُّوْۤا اِلَى اللّٰهِ١ؕ اِنِّیْ لَكُمْ مِّنْهُ نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌۚ﴿50﴾

    1. فَفِرُّوْٓا اِلَىپس دوڑو طرف
    2. اللّٰهِ ۭاللہ کی
    3. اِنِّىْ لَكُمْبیشک میں تمہارے لیے
    4. مِّنْهُاس کی طرف سے
    5. نَذِيْرٌڈرانے والا ہوں
    6. مُّبِيْنٌکھلم کھلا
    تو دوڑو اللہ کی طرف، میں تمہارے لیے اس کی طرف سے صاف صاف خبردار کرنے والا ہوں
  51. وَ لَا تَجْعَلُوْا مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ١ؕ اِنِّیْ لَكُمْ مِّنْهُ نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌۚ﴿51﴾

    1. وَلَا تَجْعَلُوْااور نہ تم بناؤ
    2. مَعَساتھ
    3. اللّٰهِاللہ کے
    4. اِلٰهًا اٰخَرَ ۭکوئی دوسرا الہ
    5. اِنِّىْ لَكُمْبیشک میں تمہارے لیے
    6. مِّنْهُاس کی طرف سے
    7. نَذِيْرٌ مُّبِيْنٌڈرانے والا ہوں کھلم کھلا
    اور نہ بناؤ اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا معبود، میں تمہارے لیے اُس کی طرف سے صاف صاف خبردار کرنے والا ہوں
  52. كَذٰلِكَ مَاۤ اَتَى الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ مِّنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا قَالُوْا سَاحِرٌ اَوْ مَجْنُوْنٌۚ﴿52﴾

    1. كَذٰلِكَاسی طرح
    2. مَآ اَتَى الَّذِيْنَنہیں آیا ان لوگوں کے پاس
    3. مِنْ قَبْلِهِمْجو ان سے پہلے تھے
    4. مِّنْ رَّسُوْلٍکوئی رسول
    5. اِلَّا قَالُوْامگر انہوں نے کہا
    6. سَاحِرٌجادوگر
    7. اَوْ مَجْنُوْنٌیا مجنون
    یونہی ہوتا رہا ہے، اِن سے پہلے کی قوموں کے پاس بھی کوئی رسول ایسا نہیں آیا جسے انہوں نے یہ نہ کہا ہو کہ یہ ساحر ہے یا مجنون
  53. اَتَوَاصَوْا بِهٖ١ۚ بَلْ هُمْ قَوْمٌ طَاغُوْنَۚ﴿53﴾

    1. اَتَوَاصَوْا بِهٖ ۚکیا وہ ایک دوسرے کو اس کے س اتھ نصیحت کر گئے
    2. بَلْ هُمْبلکہ وہ
    3. قَوْمٌ طَاغُوْنَلوگ ہیں سرکش
    کیا اِن سب نے آپس میں اِس پر کوئی سمجھوتہ کر لیا ہے؟ نہیں، بکہ یہ سب سرکش لوگ ہیں
  54. فَتَوَلَّ عَنْهُمْ فَمَاۤ اَنْتَ بِمَلُوْمٍ٢ۗ٘﴿54﴾

    1. فَتَوَلَّ عَنْهُمْپس منہ موڑ لو ان سے
    2. فَمَآ اَنْتَپس نہیں آپ
    3. بِمَلُوْمٍجن پر ملامت کی جائے
    پس اے نبیؐ، ان سے رخ پھیر لو، تم پر کچھ ملامت نہیں
  55. وَّ ذَكِّرْ فَاِنَّ الذِّكْرٰى تَنْفَعُ الْمُؤْمِنِیْنَ﴿55﴾

    1. وَّذَكِّرْاور نصیحت کیجیے
    2. فَاِنَّ الذِّكْرٰىپس بیشک نصیحت
    3. تَنْفَعُ الْمُؤْمِنِيْنَفائدہ دیتی ہے مومنوں کو
    البتہ نصیحت کرتے رہو، کیونکہ نصیحت ایمان لانے والوں کے لیے نافع ہے
  56. وَ مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَ الْاِنْسَ اِلَّا لِیَعْبُدُوْنِ﴿56﴾

    1. وَمَااور نہیں
    2. خَلَقْتُ الْجِنَّپیدا کیا میں نے جنوں کو
    3. وَالْاِنْسَاور انسانوں کو
    4. اِلَّامگر
    5. لِيَعْبُدُوْنِاس لیے تاکہ وہ میری عبادت کریں
    میں نے جن اور انسانوں کو اِس کے سوا کسی کام کے لیے پیدا نہیں کیا ہے کہ وہ میری بندگی کریں
  57. مَاۤ اُرِیْدُ مِنْهُمْ مِّنْ رِّزْقٍ وَّ مَاۤ اُرِیْدُ اَنْ یُّطْعِمُوْنِ﴿57﴾

    1. مَآ اُرِيْدُنہیں میں چاہتا
    2. مِنْهُمْان سے
    3. مِّنْ رِّزْقٍکوئی رزق
    4. وَّمَآ اُرِيْدُاور نہیں میں چاہتا
    5. اَنْکہ
    6. يُّطْعِمُوْنِوہ کھلائیں مجھ کو
    میں اُن سے کوئی رزق نہیں چاہتا اور نہ یہ چاہتا ہوں کہ وہ مجھے کھلائیں
  58. اِنَّ اللّٰهَ هُوَ الرَّزَّاقُ ذُو الْقُوَّةِ الْمَتِیْنُ﴿58﴾

    1. اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
    2. هُوَ الرَّزَّاقُوہی رزاق ہے
    3. ذُو الْقُوَّةِقوت والا ہے
    4. الْمَتِيْنُزبردست ہے
    اللہ تو خود ہی رزاق ہے، بڑی قوت والا اور زبردست
  59. فَاِنَّ لِلَّذِیْنَ ظَلَمُوْا ذَنُوْبًا مِّثْلَ ذَنُوْبِ اَصْحٰبِهِمْ فَلَا یَسْتَعْجِلُوْنِ﴿59﴾

    1. فَاِنَّ لِلَّذِيْنَتو بیشک ان لوگوں کے لیے
    2. ظَلَمُوْاجنہوں نے ظلم کیا
    3. ذَنُوْبًا مِّثْلَحصہ ہے، مانند
    4. ذَنُوْبِحصے کے
    5. اَصْحٰبِهِمْان کے ساتھیوں کے
    6. فَلَا يَسْتَعْجِلُوْنِپس نہ وہ جلدی کریں مجھ سے
    پس جن لوگوں نے ظلم کیا ہے ان کے حصے کا بھی ویسا ہی عذاب تیار ہے جیسا اِنہی جیسے لوگوں کو اُن کے حصے کا مل چکا ہے، اس کے لیے یہ لوگ جلدی نہ مچائیں
  60. فَوَیْلٌ لِّلَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ یَّوْمِهِمُ الَّذِیْ یُوْعَدُوْنَ۠ع﴿60﴾

    1. فَوَيْلٌپس ہلاکت ہے
    2. لِّلَّذِيْنَ كَفَرُوْاان لوگوں کے لیے جنہوں نے کفر کیا
    3. مِنْ يَّوْمِهِمُان کے اس دن سے
    4. الَّذِيْوہ جو
    5. يُوْعَدُوْنَوہ وعدہ کیے جاتے ہیں
    آخر کو تباہی ہے کفر کرنے والوں کے لیے اُس روز جس کا انہیں خوف دلایا جا رہا ہے