72. Al-Jinnالجن
The Jinn · Meccan · 28 ayahs · 2 rukus · Nazar Ahmed
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
قُلْ اُوْحِیَ اِلَیَّ اَنَّهُ اسْتَمَعَ نَفَرٌ مِّنَ الْجِنِّ فَقَالُوْۤا اِنَّا سَمِعْنَا قُرْاٰنًا عَجَبًاۙ﴿1﴾
- قُلْآپ فرمادیں
- اُوْحِيَمجھے وحی کی گئی
- اِلَيَّمیری طرف
- اَنَّهُ اسْتَمَعَکہ اسے سنا
- نَفَرٌایک جماعت
- مِّنَسے، کی
- الْجِنِّجنات
- فَقَالُوْٓاتو انہوں نے کہا
- اِنَّابیشک ہم
- سَمِعْنَاہم نے سنا
- قُرْاٰنًاقرآن
- عَجَبًاایک عجیب
اے نبیؐ، کہو، میری طرف وحی بھیجی گئی ہے کہ جنوں کے ایک گروہ نے غور سے سنا پھر (جا کر اپنی قوم کے لوگوں سے) کہا: "ہم نے ایک بڑا ہی عجیب قرآن سنا ہےیَّهْدِیْۤ اِلَى الرُّشْدِ فَاٰمَنَّا بِهٖ١ؕ وَ لَنْ نُّشْرِكَ بِرَبِّنَاۤ اَحَدًاۙ﴿2﴾
- يَّهْدِيْٓوہ رہنمائی کرتا ہے
- اِلَى الرُّشْدِہدایت کی طرف
- فَاٰمَنَّاتو ہم ایمان لائے
- بِهٖ ۭاس پر
- وَلَنْ نُّشْرِكَاور ہم ہرگز شریک نہ ٹھہرائیں گے
- بِرَبِّنَآاپنے رب کے ساتھ
- اَحَدًاکسی کو
جو راہ راست کی طرف رہنمائی کرتا ہے اِس لیے ہم اُس پر ایمان لے آئے ہیں اور اب ہم ہرگز اپنے رب کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کریں گے"وَّ اَنَّهٗ تَعٰلٰى جَدُّ رَبِّنَا مَا اتَّخَذَ صَاحِبَةً وَّ لَا وَلَدًاۙ﴿3﴾
- وَّاَنَّهٗاور یہ کہ
- تَعٰلٰىبرتر
- جَدُّشان
- رَبِّنَاہمارا رب
- مَا اتَّخَذَاس نے نہیں بنایا
- صَاحِبَةًبیوی
- وَّلَااور نہ
- وَلَدًااولاد
اور یہ کہ "ہمارے رب کی شان بہت اعلیٰ و ارفع ہے، اُس نے کسی کو بیوی یا بیٹا نہیں بنایا ہے"وَّ اَنَّهٗ كَانَ یَقُوْلُ سَفِیْهُنَا عَلَى اللّٰهِ شَطَطًاۙ﴿4﴾
- وَّاَنَّهٗ كَانَ يَقُوْلُاور یہ کہ کہتے تھے
- سَفِيْهُنَاہم میں سے بیوقوف
- عَلَي اللّٰهِاللہ پر
- شَطَطًابڑھاکر باتیں
اور یہ کہ "ہمارے نادان لوگ اللہ کے بارے میں بہت خلاف حق باتیں کہتے رہے ہیں"وَّ اَنَّا ظَنَنَّاۤ اَنْ لَّنْ تَقُوْلَ الْاِنْسُ وَ الْجِنُّ عَلَى اللّٰهِ كَذِبًاۙ﴿5﴾
- وَّاَنَّااور یہ کہ ہم
- ظَنَنَّآہم نے گمان کیا
- اَنْکہ
- لَّنْ تَقُوْلَہرگز نہ کہیں گے
- الْاِنْسُانسان
- وَالْجِنُّاور جن
- عَلَي اللّٰهِاللہ پر
- كَذِبًاجھوٹ
اور یہ کہ "ہم نے سمجھا تھا کہ انسان اور جن کبھی خدا کے بارے میں جھوٹ نہیں بول سکتے"وَّ اَنَّهٗ كَانَ رِجَالٌ مِّنَ الْاِنْسِ یَعُوْذُوْنَ بِرِجَالٍ مِّنَ الْجِنِّ فَزَادُوْهُمْ رَهَقًاۙ﴿6﴾
- وَّاَنَّهٗاور یہ کہ
- كَانَ رِجَالٌتھے کچھ آدمی
- مِّنَ الْاِنْسِانسانوں میں سے
- يَعُوْذُوْنَپناہ لیتے (تھے)
- بِرِجَالٍلوگوں سے
- مِّنَ الْجِنِّجنات سے
- فَزَادُوْهُمْتو انہوں نے (جنات) کو بڑھا دیا
- رَهَقًاتکبر میں
اور یہ کہ "انسانوں میں سے کچھ لوگ جنوں میں سے کچھ لوگوں کی پناہ مانگا کرتے تھے، اِس طرح اُنہوں نے جنوں کا غرور اور زیادہ بڑھا دیا"وَّ اَنَّهُمْ ظَنُّوْا كَمَا ظَنَنْتُمْ اَنْ لَّنْ یَّبْعَثَ اللّٰهُ اَحَدًاۙ﴿7﴾
- وَّاَنَّهُمْاور یہ کہ وہ
- ظَنُّوْاانہوں نے گمان کیا
- كَمَاجیسے
- ظَنَنْتُمْتم نے گمان کیا تھا
- اَنْکہ
- لَّنْ يَّبْعَثَہرگز نہ (رسول بناکر) بھیجے گا
- اللّٰهُاللہ
- اَحَدًاکسی کو
اور یہ کہ "انسانوں نے بھی وہی گمان کیا جیسا تمہارا گمان تھا کہ اللہ کسی کو رسول بنا کر نہ بھیجے گا"وَّ اَنَّا لَمَسْنَا السَّمَآءَ فَوَجَدْنٰهَا مُلِئَتْ حَرَسًا شَدِیْدًا وَّ شُهُبًاۙ﴿8﴾
- وَّاَنَّااور یہ کہ ہم
- لَمَسْنَاہم نے چھوا (ٹٹولا)
- السَّمَآءَآسمان
- فَوَجَدْنٰهَاتو ہم نے اسے پایا
- مُلِئَتْبھرا ہوا
- حَرَسًاپہریدار
- شَدِيْدًاسخت
- وَّشُهُبًااور شعلے
اور یہ کہ "ہم نے آسمان کو ٹٹولا تو دیکھا کہ وہ پہرے داروں سے پٹا پڑا ہے اور شہابوں کی بارش ہو رہی ہے"وَّ اَنَّا كُنَّا نَقْعُدُ مِنْهَا مَقَاعِدَ لِلسَّمْعِ١ؕ فَمَنْ یَّسْتَمِعِ الْاٰنَ یَجِدْ لَهٗ شِهَابًا رَّصَدًاۙ﴿9﴾
- وَّاَنَّااور یہ کہ ہم
- كُنَّا نَقْعُدُہم بیٹھا کرتے تھے
- مِنْهَااس کے
- مَقَاعِدَٹھکانے
- لِلسَّمْعِ ۭسننے کے لئے
- فَمَنْپس جو
- يَّسْتَمِعِسنتا ہے
- الْاٰنَاب
- يَجِدْ لَهٗوہ وہاں پاتا ہے
- شِهَابًاشعلہ
- رَّصَدًاگھات لگایا ہوا
اور یہ کہ "پہلے ہم سن گن لینے کے لیے آسمان میں بیٹھنے کی جگہ پا لیتے تھے، مگر اب جو چوری چھپے سننے کی کوشش کرتا ہے وہ اپنے لیے گھات میں ایک شہاب ثاقب لگا ہوا پاتا ہے"وَّ اَنَّا لَا نَدْرِیْۤ اَشَرٌّ اُرِیْدَ بِمَنْ فِی الْاَرْضِ اَمْ اَرَادَ بِهِمْ رَبُّهُمْ رَشَدًاۙ﴿10﴾
- وَّاَنَّااور یہ کہ ہم
- لَا نَدْرِيْٓہم نہیں جانتے
- اَشَرٌّآیا بُرائی
- اُرِيْدَارادہ کیا گیا
- بِمَنْان کے ساتھ
- فِيمیں
- الْاَرْضِجو زمین
- اَمْیا
- اَرَادَارادہ فرمایا ہے
- بِهِمْان سے
- رَبُّهُمْان کا رب
- رَشَدًاہدایت
اور یہ کہ "ہماری سمجھ میں نہ آتا تھا کہ آیا زمین والوں کے ساتھ کوئی برا معاملہ کرنے کا ارادہ کیا گیا ہے یا اُن کا رب اُنہیں راہ راست دکھانا چاہتا ہے"وَّ اَنَّا مِنَّا الصّٰلِحُوْنَ وَ مِنَّا دُوْنَ ذٰلِكَ١ؕ كُنَّا طَرَآئِقَ قِدَدًاۙ﴿11﴾
- وَّاَنَّااور یہ کہ ہم
- مِنَّاہم میں سے
- الصّٰلِحُوْنَنیکو کار (جمع)
- وَمِنَّااور ہم میں سے
- دُوْنَ ذٰلِكَ ۭاسکے علاوہ
- كُنَّاہم تھے
- طَرَآئِقَراہیں
- قِدَدًامختلف
اور یہ کہ "ہم میں سے کچھ لوگ صالح ہیں اور کچھ اس سے فروتر ہیں، ہم مختلف طریقوں میں بٹے ہوئے ہیں"وَّ اَنَّا ظَنَنَّاۤ اَنْ لَّنْ نُّعْجِزَ اللّٰهَ فِی الْاَرْضِ وَ لَنْ نُّعْجِزَهٗ هَرَبًاۙ﴿12﴾
- وَّاَنَّااور یہ کہ ہم
- ظَنَنَّآہم نے گمان کیا
- اَنْ لَّنْ نُّعْجِزَ اللّٰهَکہ ہم ہرگز نہ ہراسکیں گے اللہ کو
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- وَلَنْ نُّعْجِزَهٗاور ہم اسکو ہرگز نہ ہراسکیں گے
- هَرَبًابھاگ کر
اور یہ کہ "ہم سمجھتے تھے کہ نہ زمین میں ہم اللہ کو عاجز کر سکتے ہیں اور نہ بھاگ کر اُسے ہرا سکتے ہیں"وَّ اَنَّا لَمَّا سَمِعْنَا الْهُدٰۤى اٰمَنَّا بِهٖ١ؕ فَمَنْ یُّؤْمِنْۢ بِرَبِّهٖ فَلَا یَخَافُ بَخْسًا وَّ لَا رَهَقًاۙ﴿13﴾
- وَّاَنَّااور یہ کہ
- لَمَّاجب
- سَمِعْنَاہم نے سنی
- الْهُدٰٓىہدایت
- اٰمَنَّاہم ایمان لے آئے
- بِهٖ ۭاس پر
- فَمَنْ يُّؤْمِنْۢسو جو ایمان لائے
- بِرَبِّهٖاپنے رب پر
- فَلَا يَخَافُتو اسے خوف نہ ہوگا
- بَخْسًاکسی نقصان
- وَّلَا رَهَقًااور نہ کسی ظلم
اور یہ کہ "ہم نے جب ہدایت کی تعلیم سنی تو ہم اس پر ایمان لے آئے اب جو کوئی بھی اپنے رب پر ایمان لے آئے گا اسے کسی حق تلفی یا ظلم کا خوف نہ ہوگا"وَّ اَنَّا مِنَّا الْمُسْلِمُوْنَ وَ مِنَّا الْقٰسِطُوْنَ١ؕ فَمَنْ اَسْلَمَ فَاُولٰٓئِكَ تَحَرَّوْا رَشَدًا﴿14﴾
- وَّاَنَّا مِنَّااور یہ کہ ہم میں سے
- الْمُسْلِمُوْنَمسلمان (جمع)
- وَمِنَّااور ہم میں سے
- الْقٰسِطُوْنَ ۭگنہگار
- فَمَنْ اَسْلَمَپس جو اسلام لایا
- فَاُولٰٓئِكَتو وہی ہیں
- تَحَرَّوْاانہوں نے قصد کیا
- رَشَدًابھلائی کا
اور یہ کہ "ہم میں سے کچھ مسلم (اللہ کے اطاعت گزار) ہیں اور کچھ حق سے منحرف تو جنہوں نے اسلام (اطاعت کا راستہ) اختیار کر لیا انہوں نے نجات کی راہ ڈھونڈ لیوَ اَمَّا الْقٰسِطُوْنَ فَكَانُوْا لِجَهَنَّمَ حَطَبًاۙ﴿15﴾
- وَاَمَّااور رہے
- الْقٰسِطُوْنَگنہگار (جمع)
- فَكَانُوْا لِجَهَنَّمَتو وہ ہوئے جہنم کا
- حَطَبًاایندھن
اور جو حق سے منحرف ہیں وہ جہنم کا ایندھن بننے والے ہیں"وَّ اَنْ لَّوِ اسْتَقَامُوْا عَلَى الطَّرِیْقَةِ لَاَسْقَیْنٰهُمْ مَّآءً غَدَقًاۙ﴿16﴾
- وَّاَنْاور یہ کہ
- لَّوِاگر
- اسْتَقَامُوْاوہ قائم رہتے
- عَلَي الطَّرِيْقَةِ(سیدھے) راستہ پر
- لَاَسْقَيْنٰهُمْتو البتہ ہم انہیں پلاتے
- مَّآءًپانی
- غَدَقًاوافر
اور (اے نبیؐ، کہو، مجھ پر یہ وحی بھی کی گئی ہے کہ) لوگ اگر راہ راست پر ثابت قدمی سے چلتے تو ہم اُنہیں خوب سیراب کرتےلِّنَفْتِنَهُمْ فِیْهِ١ؕ وَ مَنْ یُّعْرِضْ عَنْ ذِكْرِ رَبِّهٖ یَسْلُكْهُ عَذَابًا صَعَدًاۙ﴿17﴾
- لِّنَفْتِنَهُمْتاکہ ہم انہیں آزمائیں
- فِيْهِ ۭاس میں
- وَمَنْاور جو
- يُّعْرِضْروگردانی کریگا
- عَنْ ذِكْرِیاد سے
- رَبِّهٖاپنے رب کی
- يَسْلُكْهُوہ اسے داخل کریگا
- عَذَابًاعذاب
- صَعَدًاسخت
تاکہ اس نعمت سے ان کی آزمائش کریں اور جو اپنے رب کے ذکر سے منہ موڑے گا اس کا رب اسے سخت عذاب میں مبتلا کر دے گاوَّ اَنَّ الْمَسٰجِدَ لِلّٰهِ فَلَا تَدْعُوْا مَعَ اللّٰهِ اَحَدًاۙ﴿18﴾
- وَّاَنَّاور یہ کہ
- الْمَسٰجِدَمسجدیں
- لِلّٰهِاللہ کے لئے
- فَلَا تَدْعُوْاتو تم نہ پکارو (بندگی نہ کرو)
- مَعَ اللّٰهِاللہ کے ساتھ
- اَحَدًاکسی کو
اور یہ کہ مسجدیں اللہ کے لئے ہیں، لہٰذا اُن میں اللہ کے ساتھ کسی اور کو نہ پکارووَّ اَنَّهٗ لَمَّا قَامَ عَبْدُ اللّٰهِ یَدْعُوْهُ كَادُوْا یَكُوْنُوْنَ عَلَیْهِ لِبَدًا٢ؕ۠ع﴿19﴾
- وَّاَنَّهٗ لَمَّااور یہ کہ جب
- قَامَ عَبْدُ اللّٰهِکھڑا ہوا اللہ کا بندہ
- يَدْعُوْهُکہ وہ اس کی عبادت کرے
- كَادُوْاقریب تھا
- يَكُوْنُوْنَوہ ہوجائیں
- عَلَيْهِاس پر
- لِبَدًا(حلقہ در حلقہ)
اور یہ کہ جب اللہ کا بندہ اُس کو پکارنے کے لئے کھڑا ہوا تو لوگ اُس پر ٹوٹ پڑنے کے لئے تیار ہو گئےقُلْ اِنَّمَاۤ اَدْعُوْا رَبِّیْ وَ لَاۤ اُشْرِكُ بِهٖۤ اَحَدًا﴿20﴾
- قُلْفرمادیں
- اِنَّمَآاسکے سوا نہیں
- اَدْعُوْا رَبِّيْصرف میں اپنے رب کی عبادت کرتا ہوں
- وَلَآاور نہیں
- اُشْرِكُمیں شریک کرتا
- بِهٖٓاسکے ساتھ
- اَحَدًاکسی کو
اے نبیؐ، کہو کہ "میں تو اپنے رب کو پکارتا ہوں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتا"قُلْ اِنِّیْ لَاۤ اَمْلِكُ لَكُمْ ضَرًّا وَّ لَا رَشَدًا﴿21﴾
- قُلْ اِنِّىْفرمادیں بیشک میں
- لَآ اَمْلِكُاختیار نہیں رکھتا
- لَكُمْتمہارے لئے
- ضَرًّاکسی ضرر
- وَّلَا رَشَدًااور نہ کسی بھلائی
کہو، "میں تم لوگوں کے لئے نہ کسی نقصان کا اختیار رکھتا ہوں نہ کسی بھلائی کا"قُلْ اِنِّیْ لَنْ یُّجِیْرَنِیْ مِنَ اللّٰهِ اَحَدٌ١ۙ۬ وَّ لَنْ اَجِدَ مِنْ دُوْنِهٖ مُلْتَحَدًاۙ﴿22﴾
- قُلْ اِنِّىْفرمادیں بیشک مجھے
- لَنْ يُّجِيْرَنِيْمجھے ہرگز پناہ نہ دے گا
- مِنَ اللّٰهِ اَحَدٌاللہ سے کوئی
- وَّلَنْ اَجِدَاور میں ہرگز نہ پاؤں گا
- مِنْ دُوْنِهٖاس کے سوا
- مُلْتَحَدًاکوئی جائے پناہ
کہو، "مجھے اللہ کی گرفت سے کوئی نہیں بچا سکتا اور نہ میں اُس کے دامن کے سوا کوئی جائے پناہ پا سکتا ہوںاِلَّا بَلٰغًا مِّنَ اللّٰهِ وَ رِسٰلٰتِهٖ١ؕ وَ مَنْ یَّعْصِ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ فَاِنَّ لَهٗ نَارَ جَهَنَّمَ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاۤ اَبَدًاؕ﴿23﴾
- اِلَّا بَلٰغًامگر (پیغام) پہنچانا
- مِّنَ اللّٰهِاللہ کی طرف سے
- وَرِسٰلٰتِهٖ ۭاور اسکے پیغام (جمع)
- وَمَنْاور جو
- يَّعْصِ اللّٰهَنافرمانی کریگا اللہ کی
- وَرَسُوْلَهٗاور اس کے رسول کی
- فَاِنَّتو بیشک
- لَهٗاس کے لئے
- نَارَ جَهَنَّمَجہنم کی آگ
- خٰلِدِيْنَہمیشہ رہیں گے
- فِيْهَآاس میں
- اَبَدًاہمیشہ ہمیشہ
میرا کام اس کے سوا کچھ نہیں ہے کہ اللہ کی بات اور اس کے پیغامات پہنچا دوں اب جو بھی اللہ اور اس کے رسول کی بات نہ مانے گا اس کے لیے جہنم کی آگ ہے اور ایسے لوگ اس میں ہمیشہ رہیں گے"حَتّٰۤى اِذَا رَاَوْا مَا یُوْعَدُوْنَ فَسَیَعْلَمُوْنَ مَنْ اَضْعَفُ نَاصِرًا وَّ اَقَلُّ عَدَدًا﴿24﴾
- حَتّىٰٓیہاں تک کہ
- اِذَا رَاَوْاجب وہ دیکھیں گے
- مَا يُوْعَدُوْنَجو انہیں وعدہ دیاجاتا ہے
- فَسَيَعْلَمُوْنَتو وہ عنقریب جان لیں گے
- مَنْکس
- اَضْعَفُکمزور تر
- نَاصِرًامددگار
- وَّاَقَلُّاور کم تر
- عَدَدًاتعداد میں
(یہ لوگ اپنی اِس روش سے باز نہ آئیں گے) یہاں تک کہ جب اُس چیز کو دیکھ لیں گے جس کا اِن سے وعدہ کیا جا رہا ہے تو انہیں معلوم ہو جائے گا کہ کس کے مددگار کمزور ہیں اور کس کا جتھا تعداد میں کم ہےقُلْ اِنْ اَدْرِیْۤ اَقَرِیْبٌ مَّا تُوْعَدُوْنَ اَمْ یَجْعَلُ لَهٗ رَبِّیْۤ اَمَدًا﴿25﴾
- قُلْفرمادیں
- اِنْ اَدْرِيْٓنہیں میں جانتا
- اَقَرِيْبٌآیا قریب ہے
- مَّا تُوْعَدُوْنَجو تمہیں وعدہ دیاجاتا ہے
- اَمْیا
- يَجْعَلُکردے گا
- لَهٗاسکے لئے
- رَبِّيْٓمیرا رب
- اَمَدًامدت
کہو، "میں نہیں جانتا کہ جس چیز کا وعدہ تم سے کیا جا رہا ہے وہ قریب ہے یا میرا رب اس کے لیے کوئی لمبی مدت مقرر فرماتا ہےعٰلِمُ الْغَیْبِ فَلَا یُظْهِرُ عَلٰى غَیْبِهٖۤ اَحَدًاۙ﴿26﴾
- عٰلِمُ الْغَيْبِغیب کا جاننے والا
- فَلَا يُظْهِرُوہ مطلع نہیں کرتا
- عَلٰي غَيْبِهٖٓاپنے غیب پر
- اَحَدًاکسی کو
وہ عالم الغیب ہے، اپنے غیب پر کسی کو مطلع نہیں کرتااِلَّا مَنِ ارْتَضٰى مِنْ رَّسُوْلٍ فَاِنَّهٗ یَسْلُكُ مِنْۢ بَیْنِ یَدَیْهِ وَ مِنْ خَلْفِهٖ رَصَدًاۙ﴿27﴾
- اِلَّاسوائے
- مَنِجس کو
- ارْتَضٰىوہ پسند کرتا ہے
- مِنْ رَّسُوْلٍرسولوں میں سے
- فَاِنَّهٗتو بیشک وہ
- يَسْلُكُچلاتا ہے
- مِنْۢ بَيْنِ يَدَيْهِاسکے آگے سے
- وَمِنْ خَلْفِهٖاور اسکے پیچھے سے
- رَصَدًامحافظ (فرشتے)
سوائے اُس رسول کے جسے اُس نے (غیب کا کوئی علم دینے کے لیے) پسند کر لیا ہو، تو اُس کے آگے اور پیچھے وہ محافظ لگا دیتا ہےلِّیَعْلَمَ اَنْ قَدْ اَبْلَغُوْا رِسٰلٰتِ رَبِّهِمْ وَ اَحَاطَ بِمَا لَدَیْهِمْ وَ اَحْصٰى كُلَّ شَیْءٍ عَدَدًا۠ع﴿28﴾
- لِّيَعْلَمَتاکہ وہ معلوم کرلے
- اَنْ قَدْ اَبْلَغُوْاکہ انہوں نے تحقیق پہنچادئیے
- رِسٰلٰتِپیغام (جمع)
- رَبِّهِمْاپنے رب کے
- وَاَحَاطَاور اس نے احاطہ کیا ہوا ہے
- بِمَا لَدَيْهِمْجو ان کے پاس
- وَاَحْصٰىاور اس نے شمار کر رکھی ہے
- كُلَّ شَيْءٍہر شے
- عَدَدًاگنتی میں
تاکہ وہ جان لے کہ انہوں نے اپنے رب کے پیغامات پہنچا دیے، اور وہ اُن کے پورے ماحول کا احاطہ کیے ہوئے ہے اور ایک ایک چیز کو اس نے گن رکھا ہے"