Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 48. Al-Fath · Ayah 23

  1. سُنَّةَ اللّٰهِ الَّتِیْ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلُ١ۖۚ وَ لَنْ تَجِدَ لِسُنَّةِ اللّٰهِ تَبْدِیْلًا﴿23﴾

    1. سُنَّةَ اللّٰهِاللہ کا دستور
    2. الَّتِيْوہ جو
    3. قَدْ خَلَتْگزرچکا
    4. مِنْ قَبْلُ ښاس سے قبل
    5. وَلَنْاور ہرگز نہ
    6. تَجِدَتم پاؤگے
    7. لِسُنَّةِ اللّٰهِاللہ کا دستور
    8. تَبْدِيْلًاکوئی تبدیلی
Translation · Aasan Quran
جیسا کہ اللہ کا یہی دستور ہے جو پہلے سے چلا آتا ہے اور تم اللہ کے دستور میں ہرگز تبدیلی نہیں پاؤ گے۔ (21)
Tafseer · Aasan Quran
21: اللہ تعالیٰ کا دستور شروع سے یہ چلا آتا ہے کہ جو لوگ حق پر ہوتے ہیں، اور اللہ تعالیٰ کی مدد کی شرائط پوری کرتے ہیں، تو اللہ تعالیٰ ان کو باطل والوں پر غلبہ عطا فرماتا ہے، اور جہاں کہیں باطل والوں کو غلبہ حاصل ہو، وہاں سمجھ لینا چاہیے کہ حق والوں کے طرز عمل میں کوئی خرابی تھی، جس کی وجہ سے وہ اللہ تعالیٰ کی مدد سے محروم رہے۔