Aasan Quran - Ar-Rahmaan : 76
مُتَّكِئِیْنَ عَلٰى رَفْرَفٍ خُضْرٍ وَّ عَبْقَرِیٍّ حِسَانٍۚ
مُتَّكِئِيْنَ : تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے عَلٰي رَفْرَفٍ : مسندوں پر خُضْرٍ : سبز وَّعَبْقَرِيٍّ : اور نادر حِسَانٍ : نفیس
وہ (جنتی) سبز رفرف (13) اور عجیب و غریب قسم کے خوبصورت فرش پر تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے۔
13: رفرف نقش ونگار والے قالین کو کہتے ہیں، یہاں یہ واضح رہنا چاہیے کہ جنت کی نعمتوں میں سے جن جن چیزوں کا ذکر فرمایا گیا ہے، اگرچہ دنیا میں بھی ان کے وہی نام ہیں جو ان آیات میں مذکور ہیں ؛ لیکن ان کی حقیقت ان کا حسن اور ان کی لذت دنیا کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہوگی ؛ کیونکہ صحیح حدیث کے مطابق اللہ تعالیٰ نے اپنے نیک بندوں کے لئے ایسی نعمتیں تیار فرمائی ہیں جو آج تک نہ کسی آنکھ نے دیکھی ہیں نہ کسی کان نے سنی ہیں، اور نہ کسی کے دل میں ان کا خیال گزرا ہے، اللہ تعالیٰ ہم سب کو ان سے بہرہ اور فرمائیں، آمین۔
Top