Kashf-ur-Rahman - Ar-Rahmaan : 76
مُتَّكِئِیْنَ عَلٰى رَفْرَفٍ خُضْرٍ وَّ عَبْقَرِیٍّ حِسَانٍۚ
مُتَّكِئِيْنَ : تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے عَلٰي رَفْرَفٍ : مسندوں پر خُضْرٍ : سبز وَّعَبْقَرِيٍّ : اور نادر حِسَانٍ : نفیس
وہ اہل جنت عجیب خوش نما فرشوں پر سبز رنگ کے تکیے لگائے بیٹھے ہوں گے۔
(76) وہ اہل جنت عجیب خوشنما فرشوں پر سبزرنگ کے تکیے لگائے بیٹھے ہوں گے۔ رفرف ہر اس ستھرے اور پاکیزہ فرش کو کہتے ہیں جو گائو تکیے کے آگے بچھایا جائے عبقری مسند جو خوشنما اور بہترین ہو جیسے بہت بڑھیا قالین وغیرہ۔
Top