آسان قرآن
Aasan Quran · 6. Al-An'aam · Ayah 20
اَلَّذِیْنَ اٰتَیْنٰهُمُ الْكِتٰبَ یَعْرِفُوْنَهٗ كَمَا یَعْرِفُوْنَ اَبْنَآءَهُمْ١ۘ اَلَّذِیْنَ خَسِرُوْۤا اَنْفُسَهُمْ فَهُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَ۠ع﴿20﴾
- اَلَّذِيْنَوہ جنہیں
- اٰتَيْنٰهُمُہم نے دی انہیں
- الْكِتٰبَکتاب
- يَعْرِفُوْنَهٗوہ اس کو پہچانتے ہیں
- كَمَاجیسے
- يَعْرِفُوْنَوہ پہچانتے ہیں
- اَبْنَآءَهُمْاپنے بیٹے
- اَلَّذِيْنَوہ جنہوں نے
- خَسِرُوْٓاخسارہ میں ڈالا
- اَنْفُسَهُمْاپنے آپ
- فَهُمْسو وہ
- لَا يُؤْمِنُوْنَایمان نہیں لاتے
Translation · Aasan Quran
جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے وہ ان کو (یعنی خاتم النبیین ﷺ کو) اس طرح پہچانتے ہیں جیسے وہ اپنے بیٹوں کو پہچانتے ہیں (پھر بھی) جن لوگوں نے اپنی جانوں کے لیے گھاٹے کا سودا کر رکھا ہے، وہ اہمان نہیں لاتے۔