Al-Qurtubi - Al-An'aam : 20
اَلَّذِیْنَ اٰتَیْنٰهُمُ الْكِتٰبَ یَعْرِفُوْنَهٗ كَمَا یَعْرِفُوْنَ اَبْنَآءَهُمْ١ۘ اَلَّذِیْنَ خَسِرُوْۤا اَنْفُسَهُمْ فَهُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَ۠   ۧ
اَلَّذِيْنَ : وہ جنہیں اٰتَيْنٰهُمُ : ہم نے دی انہیں الْكِتٰبَ : کتاب يَعْرِفُوْنَهٗ : وہ اس کو پہچانتے ہیں كَمَا : جیسے يَعْرِفُوْنَ : وہ پہچانتے ہیں اَبْنَآءَهُمْ : اپنے بیٹے اَلَّذِيْنَ : وہ جنہوں نے خَسِرُوْٓا : خسارہ میں ڈالا اَنْفُسَهُمْ : اپنے آپ فَهُمْ : سو وہ لَا يُؤْمِنُوْنَ : ایمان نہیں لاتے
جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے ان (ہمارے پیغمبر ﷺ کو اس طرح پہنچانتے ہیں جس طرح اپنے بیٹوں کو پہنچانا کرتے ہیں جنہوں نے اپنے تئیں نقصان میں ڈال رکھا ہے۔ وہ ایمان نہیں لاتے۔
آیت نمبر 20 :۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : آیت : الذین اتینھم الکتاب اس سے مراد یہود اور نصاری ہیں اپنے بیٹوں کو جنہوں نے نبی کریم ﷺ کو پہچانا اور جان بوجھ کر مخالفت کی۔ اس کا مفہوم سورة بقرہ میں گزر چکا ہے۔ الذین مبتدا کی حیثیت سے محل رفع میں ہے۔ یعرفونہ یہ محل خبر میں ہے یعنی نبی کریم ﷺ کو پہنچانتے تھے۔ یہ حسن اور قتادہ سے مروی ہے۔ یہ زجاج کا قول ہے۔ بعضعلماء نے فرمایا : ضمیر کا مرجع الکتاب ہے یعنی وہ اسے پہنچانتے تھے جس پر وہ کتاب دلالت کرتی ہے، آیت : الذین خسروا انفسھم یہ نعت کی جگہ پر ہے اور اس کا مبتدا ہونا اور فھم لا یومنون (20) کا خبر ہونا بھی جائز ہے۔
Top