Kashf-ur-Rahman - Al-An'aam : 20
اَلَّذِیْنَ اٰتَیْنٰهُمُ الْكِتٰبَ یَعْرِفُوْنَهٗ كَمَا یَعْرِفُوْنَ اَبْنَآءَهُمْ١ۘ اَلَّذِیْنَ خَسِرُوْۤا اَنْفُسَهُمْ فَهُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَ۠   ۧ
اَلَّذِيْنَ : وہ جنہیں اٰتَيْنٰهُمُ : ہم نے دی انہیں الْكِتٰبَ : کتاب يَعْرِفُوْنَهٗ : وہ اس کو پہچانتے ہیں كَمَا : جیسے يَعْرِفُوْنَ : وہ پہچانتے ہیں اَبْنَآءَهُمْ : اپنے بیٹے اَلَّذِيْنَ : وہ جنہوں نے خَسِرُوْٓا : خسارہ میں ڈالا اَنْفُسَهُمْ : اپنے آپ فَهُمْ : سو وہ لَا يُؤْمِنُوْنَ : ایمان نہیں لاتے
جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے وہ اس پیغمبر کو ایسا پہنچانتے ہیں جیسا اپنے بیٹوں کو پہچانتے ہیں مگر جن لوگوں نے آپ کو خود ہی نقصان میں ڈال لیا ہے وہ کبھی مان کردینے والے نہیں
-20 جن لوگوں کو ہم نے کتاب عطا فرمائی ہے یعنی یہود و نصاریٰ جن کو تم سے پہلے کتابیں دی تھیں وہ اس پیغمبر کو غیر مشتبہ طور پر ایسا جانتے اور پہچانتے ہیں جیسا اپنے بیٹوں کو پہچانتے ہیں مگر جن لوگوں نے اپنے آپ کو گھاٹے اور نقصان میں ڈال رکھا وہ کبھی ایمان لانے والے نہیں۔
Top