Anwar-ul-Bayan - Al-Haaqqa : 13
فَاِذَا نُفِخَ فِی الصُّوْرِ نَفْخَةٌ وَّاحِدَةٌۙ
فَاِذَا نُفِخَ : پھر جب پھونک دیا جائے گا فِي الصُّوْرِ : صور میں نَفْخَةٌ : پھونکنا وَّاحِدَةٌ : ایک ہی بار
تو جب صور میں ایک (بار) پھونک مار دی جائے گی
(69:13) فاذا نفخ فی الصور نفخۃ واحدۃ :عاطفہ ، اذا ظرف زمان ہے، پھر جب۔ نفخ ماضی مجہول واحد مذکر غائب۔ نفخ (باب نصر) مصدر۔ بمعنی پھونکنا، پھونک مارنا۔ نفیخ۔ ڈھولچی، وہ شخص جس کے ذمہ پھونکنے کی خدمت ہو۔ نفخۃ ایک بار پھونک مارنا۔ الصور ترسنگہا۔ سینگ۔ شاخ۔ وہ چیز کہ جس کو حضرت اسرافیل (علیہ السلام) خلق کو مارنے اور جلانے کے لئے پھونکیں گے۔ نفخۃ واحدۃ مفعول مالم یسم فاعلہ۔ ترجمہ ہوگا :۔ پھر جب صور میں ایک بار پھونک مار دی جائے گی۔ فائدہ : آیات 5:20، 36:51، 18:99، میں نفخ سے مراد نفخۂ دوم ہے آیت 39:68: ونفخ فی الصور فصعق من فی السموت ومن فی الارض میں نفخہ اول مراد ہے اور اسی آیت میں ثم نفخ فیہ اخری میں نفخہ دوم مراد ہے آیت زیر مطالعہ 69:13 میں نفخہ اول مراد ہے آیت 23:101 مختلف فیہ ہے۔ حضرت ابن مسعود ؓ نے فرمایا کہ نفخہ دوم مراد ہے۔ سعید بن جبیر (رح) تعالیٰ کی روایت میں حضرت ابن عباس ؓ کے نزدیک نفخہ اول مراد ہے اور عطاء کی روایت میں حضرت ابن عباس ؓ کے نزدیک نفخۃ دوم مراد ہے۔ (لغات القرآن)
Top