Tafseer-e-Baghwi - Al-Muminoon : 30
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ وَّ اِنْ كُنَّا لَمُبْتَلِیْنَ
اِنَّ : بیشک فِيْ ذٰلِكَ : اس میں لَاٰيٰتٍ : البتہ نشانیاں وَّاِنْ كُنَّا : اور بیشک ہم ہیں لَمُبْتَلِيْنَ : آزمائش
بیشک اس (قصے) میں نشانیاں ہیں اور ہمیں تو آزمائش کرنی تھی
30۔ ان فی ذالک، ، جو ہم نے حضرت نوح (علیہ السلام) اور ان کی کشتی کے متعلق ذکر کیا ہے اور ان کے دشمنوں کو ہلاک کرنے کا ذکر کیا ہے ۔ لایات ، ان کی قدرت کی نشانیاں۔ وان کنا لمبتلین، ہم نے ان کا امتحان لیا نوح (علیہ السلام) کو بھیج کر، ان کی نصیحت کے ساتھ، اور ہم نے ان کا انتظار کیا کہ وہ نزول عذاب سے پہلے اس پر عمل کریں۔
Top