Tafseer-e-Baghwi - Ash-Shura : 40
فَمَاۤ اُوْتِیْتُمْ مِّنْ شَیْءٍ فَمَتَاعُ الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا١ۚ وَ مَا عِنْدَ اللّٰهِ خَیْرٌ وَّ اَبْقٰى لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَلٰى رَبِّهِمْ یَتَوَكَّلُوْنَۚ
فَمَآ اُوْتِيْتُمْ : پس جو بھی دیے گئے تم مِّنْ شَيْءٍ : کوئی چیز فَمَتَاعُ : تو سامان ہے الْحَيٰوةِ الدُّنْيَا : دنیا کی زندگی کا وَمَا عِنْدَ اللّٰهِ : اور جو اللہ کے پاس ہے خَيْرٌ : بہتر ہے وَّاَبْقٰى : اور زیادہ باقی رہنے والا ہے لِلَّذِيْنَ : ان لوگوں کے لیے اٰمَنُوْا : جو ایمان لائے وَعَلٰي رَبِّهِمْ : اور اپنے رب پر يَتَوَكَّلُوْنَ : وہ توکل کرتے ہیں
اور (انتقام اس لئے لیا جائے کہ) جو لوگ ہماری آیتوں میں جھگڑتے ہیں وہ جان لیں کہ ان کے لئے خلاصی نہیں
35، ویعلم، اہل مدینہ اور اہل شام نے، ویعلم، میم کے پیش کے ساتھ پڑھا ہے استئاف کی بناء پر جی سے اللہ تعالیٰ کا قول سورة برأۃ میں ہے، ویتوب اللہ علی من یشاء ، اور دیگر حضرات نے نصب (زبر) کے ساتھ پڑھا ہے صرف اور جزم کی بناء پر جب اس کا معطوف اس سے پھیر اجائے تو اس پر نصب ہوتا ہے اور یہ اللہ تعالیٰ کے فرمان ، ویعلم الصابرین، اس کو جزم کی حالت سے نصب کی طرف پھیراگیا ہے استخفاف (ہلکا) کرنے کے لیے اور لگا تارجزم آنے کونا پسند سمجھنے کی وجہ سے۔ ، الذین یجادلون فی آیاتنا مالھم من محیص، یعنی ان لوگوں کو جانتا ہے جو قرآن کی تکذیب کرتے ہیں جب وہ بعث کے بعد اللہ تعالیٰ کی طرف لوٹیں گے تو اللہ تعالیٰ کے عذاب سے ان کے لیے کوئی جائے فرارنہ ہوگی۔
Top