Bayan-ul-Quran - An-Nahl : 41
وَ الَّذِیْنَ هَاجَرُوْا فِی اللّٰهِ مِنْۢ بَعْدِ مَا ظُلِمُوْا لَنُبَوِّئَنَّهُمْ فِی الدُّنْیَا حَسَنَةً١ؕ وَ لَاَجْرُ الْاٰخِرَةِ اَكْبَرُ١ۘ لَوْ كَانُوْا یَعْلَمُوْنَۙ
وَالَّذِيْنَ : اور وہ لوگ جو هَاجَرُوْا : انہوں نے ہجرت کی فِي اللّٰهِ : اللہ کے لیے مِنْۢ بَعْدِ : اس کے بعد مَا ظُلِمُوْا : کہ ان پر ظلم کیا گیا لَنُبَوِّئَنَّهُمْ : ضرور ہم انہیں جگہ دیں گے فِي الدُّنْيَا : دنیا میں حَسَنَةً : اچھی وَلَاَجْرُ : اور بیشک اجر الْاٰخِرَةِ : آخرت اَكْبَرُ : بہت بڑا لَوْ : کاش كَانُوْا يَعْلَمُوْنَ : وہ جانتے
اور جن لوگوں نے اللہ کے واسطے اپنا وطن (مکہ) چھوڑ دیا (ف 7) بعد اس کے کہ ان پر ظلم کیا گیا دنیا میں ضرور اچھا ٹھکانا دیں گے (ف 1) اور آخرت کا ثواب بدرجہا بڑا ہے کاش (ان کافروں) کو (بھی) خبر ہوتی۔ (ف 2)
7۔ حبشہ کو چلے گئے۔ 1۔ یعنی ان کو مدینہ پہنچا کر خوب امن و راحت دیں گے چناچہ بعد چندے اللہ تعالیٰ نے پہنچا دیا اور اس کو اصلی وطن قرار دیا گیا اس لیے اس کو ٹھکانا کہا اور ہر طرح کی وہاں سے ترقی ہوئی اس لیے حسنہ کہا گیا اور حبشہ کا قیام عارضی تھا اس لیے اس کو ٹھکانا نہیں کہا۔ 2۔ اور اس کے حاصل کرنے کی رغبت سے مسلمان ہوجاتے۔
Top