Dure-Mansoor - Al-A'raaf : 2
كِتٰبٌ اُنْزِلَ اِلَیْكَ فَلَا یَكُنْ فِیْ صَدْرِكَ حَرَجٌ مِّنْهُ لِتُنْذِرَ بِهٖ وَ ذِكْرٰى لِلْمُؤْمِنِیْنَ
كِتٰبٌ : کتاب اُنْزِلَ : نازل کی گئی اِلَيْكَ : تمہاری طرف فَلَا يَكُنْ : سو نہ ہو فِيْ صَدْرِكَ : تمہارے سینہ میں حَرَجٌ : کوئی تنگی مِّنْهُ : اس سے لِتُنْذِرَ : تاکہ تم ڈراؤ بِهٖ : اس سے وَذِكْرٰي : اور نصیحت لِلْمُؤْمِنِيْنَ : ایمان والوں کے لیے
یہ کتاب ہے جو آپ کی طرف اتاری گئی۔ سو آپ کے سینہ میں کوئی تنگی نہ ہو، تاکہ آپ اس کے ذریعہ ڈرائیں، اور ایمان والوں کے لئے نصیحت ہے
(1) امام عبد بن حمید اور ابن ابی حاتم نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ لفظ آیت ” فلا یکن فی صدرک حرج منہ “ میں حرج کے معنی ہے شک اور اعرابی سے فرمایا کہ تمہارے اندر حرج کیا چیز ہے ؟ تو اس نے کہا ایسا شک جو کاٹ دینے والا ہو۔ (2) امام ابن جریر نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ لفظ آیت ” فلا یکن فی صدرک حرج منہ “ سے مراد ہے شک۔ (3) امام ابو الشیخ نے ضحاک (رح) سے روایت کیا کہ لفظ آیت ” فلا یکن فی صدرک حرج منہ “ سے مراد ہے تنگی۔ (4) امام عبد بن حمید نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ انہوں نے لفظ آیت ” اتبعوا ما انزل الیکم من ربکم “ کے بارے میں فرمایا یعنی اس قرآن کی پیروی کرو۔
Top