Dure-Mansoor - At-Tawba : 53
قُلْ اَنْفِقُوْا طَوْعًا اَوْ كَرْهًا لَّنْ یُّتَقَبَّلَ مِنْكُمْ١ؕ اِنَّكُمْ كُنْتُمْ قَوْمًا فٰسِقِیْنَ
قُلْ : آپ کہ دیں اَنْفِقُوْا : تم خرچ کرو طَوْعًا : خوشی سے اَوْ : یا كَرْهًا : ناخوشی سے لَّنْ يُّتَقَبَّلَ : ہرگز نہ قبول کیا جائے گا مِنْكُمْ : تم سے اِنَّكُمْ : بشیک تم كُنْتُمْ : تم ہو قَوْمًا : قوم فٰسِقِيْنَ : فاسق (جمع)
آپ فرمادیجئے کہ تم خوشی سے خرچ کرو یا ناخوشی سے ہرگز تم سے قبول نہ کیا جائے گا، بلاشبہ تم نافرمان لوگ ہو اور ان کے صدقات قبول کئے جانے سے کوئی چیز اس کے سوا مانع نہیں ہے کہ انہوں نے اللہ کے ساتھ اور اس کے رسول کے ساتھ کفر کیا
1:۔ ابن جریر (رح) نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ جدبن قیس نے کہا جب میں عورتوں کو دیکھوں گا تو صبر نہ کروں گا یہاں تک کہ فتنہ میں ڈالا جاوں گا۔ لیکن میں اپنے مال سے آپ کی مدد کروں گا۔ اللہ نے فرمایا کہ اس بارے میں آیت (آیت) ” قل انفقوا طوعا او کرھا لن یتقبل منکم “ اس کا سبب اس کا یہ کہنا تھا کہ میں اپنے مال سے آپ کی مدد کروں گا (اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ہر گزتم سے قبول نہیں کیا جائے گا۔
Top