Jawahir-ul-Quran - Ar-Rahmaan : 76
مُتَّكِئِیْنَ عَلٰى رَفْرَفٍ خُضْرٍ وَّ عَبْقَرِیٍّ حِسَانٍۚ
مُتَّكِئِيْنَ : تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے عَلٰي رَفْرَفٍ : مسندوں پر خُضْرٍ : سبز وَّعَبْقَرِيٍّ : اور نادر حِسَانٍ : نفیس
تکیہ لگائے بیٹھے24 سبز مسندوں پر اور قیمتی بچھونے نفیس پر
24:۔ ” متکئین۔ الایۃ “ رفرفۃ، سبز رنگ کی چادر جو بستر پر ڈالی جاتی ہے۔ فی الصحاح الرفرف ثیاب خضر تتخذ منھا المجالس الواحد الرفرۃ (قرطبی ج 17 ص 19) ۔ عبقری، موٹے ریشم کی چادریں یا فرش پر بچھانے کے لیے منقش مفروشات یعنی غالیچے اور قالین وغیرہ۔ عن مجاھد انہ الدیباج الغلیظ (روح) ۔ العبقری ثیاب منقوشۃ تبسط والعبقری الطنافس الثخان (قرطبی) ۔ جہاں وہ آرام کریں گے وہاں فرش پر سبز دریاں اور ان پر اعلی قسم کے خوبصورت قالین بچھے ہوں گے حضرت شخ قد سرہ فرماتے ہیں نیچے سبز دریاں ہوں گی اور اوپر پتلے غالیچے ہوں گے یہ اللہ تعالیٰ کی بیشمار نعمتیں ہیں ان میں سے کونسی نعمت کا انکار کرو گے۔ یہ انعام و اکرام ان لوگوں کو نصیب ہوگا جنہوں نے دعوت کو مان لیا کہ اللہ کے سوا کوئی کارساز اور برکات دہندہ نہیں اور برکت اسی کے نام میں ہے۔
Top