Jawahir-ul-Quran - Yaseen : 50
فَلْیَضْحَكُوْا قَلِیْلًا وَّ لْیَبْكُوْا كَثِیْرًا١ۚ جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ
فَلْيَضْحَكُوْا : چاہیے وہ ہنسیں قَلِيْلًا : تھوڑا وَّلْيَبْكُوْا : اور روئیں كَثِيْرًا : زیادہ جَزَآءً : بدلہ بِمَا : اس کا جو كَانُوْا يَكْسِبُوْنَ : وہ کماتے تھے
سو وہ ہنس لیویں تھوڑا اور رو ویں بہت سا78 بدلہ اس کا جو وہ کماتے تھے
78:“ فَلْیَضْحَکُوْا الخ ” امر بمعنی خبر ہے۔ منافقین جہاد میں شریک نہ ہو کر بہت خوش ہیں اور ہنس رہے ہیں لیکن دنیا کی یہ خوشی اور ہنسی اس افسوس اور رونے کے مقابلے میں بہت کم ہے جو آخرت میں ان کے حصے میں آئیں گے۔ “ اخبار عن عاجل امرھم و اٰجله من الضحک القلیل فی الدنیا والبکاء الکثیر فی الاخري ” (روح ج 10 ص 112) ۔
Top