Kashf-ur-Rahman - Al-Muminoon : 63
بَلْ قُلُوْبُهُمْ فِیْ غَمْرَةٍ مِّنْ هٰذَا وَ لَهُمْ اَعْمَالٌ مِّنْ دُوْنِ ذٰلِكَ هُمْ لَهَا عٰمِلُوْنَ
بَلْ : بلکہ قُلُوْبُهُمْ : ان کے دل فِيْ غَمْرَةٍ : غفلت میں مِّنْ ھٰذَا : اس سے وَلَهُمْ : اور ان کے اَعْمَالٌ : اعمال (جمع) مِّنْ دُوْنِ : علاوہ ذٰلِكَ : اس هُمْ لَهَا : وہ انہیں عٰمِلُوْنَ : کرتے رہتے ہیں
لیکن واقعہ یہ ہے کہ ان کفار کے قلوب اس دین سے غفلت میں پڑے ہوئے ہیں اور اسی غفلت کے علاوہ اور بھی ان کے اعمال بد ہیں جن کو یہ کرتے رہتے ہیں
(63) بلکہ واقعہ یہ ہے کہ ان کفار کے قلوب اس دین سے غفلت اور جہالت اور بیہوشی میں مبتلا ہیں اور اس جہالت اور انکار کے علاوہ اور بھی ان کے اعمال بد اور برے برے اعمال ہیں جن کو یہ کرتے رہتے ہیں یعنی دین حق کی جانب سے بالکل غفلت اور جہالت کا برتائو کررہے ہیں اور غفلت میں ڈوب رہے ہیں اور فساد عقیدہ کے ساتھ ساتھ اور بہت سے برے اعمال ہیں جن کا یہ ارتکاب کرتے رہتے ہیں اور جس طرح مسلمان ایمان صحیحہ کے ساتھ نیک اعمال بھی بجا لاتے ہیں اسی طرح یہ شرک کے ساتھ اور اعمال سیئہ کے بھی مرتکب ہوتے ہیں۔
Top