Home
Quran
Recite by Surah
Recite by Ruku
Translation
Maududi - Urdu
Jalandhary - Urdu
Junagarhi - Urdu
Taqi Usmani - Urdu
Saheeh Int - English
Maududi - English
Tafseer
Tafseer Ibn-e-Kaseer
Tafheem-ul-Quran
Maarif-ul-Quran
Tafseer-e-Usmani
Aasan Quran
Ahsan-ul-Bayan
Tibyan-ul-Quran
Tafseer-Ibne-Abbas
Tadabbur-e-Quran
Show All Tafaseer
Word by Word
Nazar Ahmed - Surah
Nazar Ahmed - Ayah
Farhat Hashmi - Surah
Farhat Hashmi - Ayah
Word by Word English
Hadith
Sahih Bukhari
Sahih Muslim
Sunan Abu Dawood
Sunan An-Nasai
Sunan At-Tirmadhi
Sunan Ibne-Majah
Mishkaat Shareef
Mauwatta Imam Malik
Musnad Imam Ahmad
Maarif-ul-Hadith
Riyad us Saaliheen
Android Apps
IslamOne
QuranOne
Tafseer Ibne-Kaseer
Maariful Quran
Tafheem-ul-Quran
Quran Urdu Translations
Quran Word by Word
Sahih Bukhari
Sahih Muslim
Mishkaat Shareef
More Apps...
More
Seerat-un-Nabi ﷺ
Fiqhi Masail
Masnoon Azkaar
Change Font Size
About Us
View Ayah In
Navigate
Surah
1 Al-Faatiha
2 Al-Baqara
3 Aal-i-Imraan
4 An-Nisaa
5 Al-Maaida
6 Al-An'aam
7 Al-A'raaf
8 Al-Anfaal
9 At-Tawba
10 Yunus
11 Hud
12 Yusuf
13 Ar-Ra'd
14 Ibrahim
15 Al-Hijr
16 An-Nahl
17 Al-Israa
18 Al-Kahf
19 Maryam
20 Taa-Haa
21 Al-Anbiyaa
22 Al-Hajj
23 Al-Muminoon
24 An-Noor
25 Al-Furqaan
26 Ash-Shu'araa
27 An-Naml
28 Al-Qasas
29 Al-Ankaboot
30 Ar-Room
31 Luqman
32 As-Sajda
33 Al-Ahzaab
34 Saba
35 Faatir
36 Yaseen
37 As-Saaffaat
38 Saad
39 Az-Zumar
40 Al-Ghaafir
41 Fussilat
42 Ash-Shura
43 Az-Zukhruf
44 Ad-Dukhaan
45 Al-Jaathiya
46 Al-Ahqaf
47 Muhammad
48 Al-Fath
49 Al-Hujuraat
50 Qaaf
51 Adh-Dhaariyat
52 At-Tur
53 An-Najm
54 Al-Qamar
55 Ar-Rahmaan
56 Al-Waaqia
57 Al-Hadid
58 Al-Mujaadila
59 Al-Hashr
60 Al-Mumtahana
61 As-Saff
62 Al-Jumu'a
63 Al-Munaafiqoon
64 At-Taghaabun
65 At-Talaaq
66 At-Tahrim
67 Al-Mulk
68 Al-Qalam
69 Al-Haaqqa
70 Al-Ma'aarij
71 Nooh
72 Al-Jinn
73 Al-Muzzammil
74 Al-Muddaththir
75 Al-Qiyaama
76 Al-Insaan
77 Al-Mursalaat
78 An-Naba
79 An-Naazi'aat
80 Abasa
81 At-Takwir
82 Al-Infitaar
83 Al-Mutaffifin
84 Al-Inshiqaaq
85 Al-Burooj
86 At-Taariq
87 Al-A'laa
88 Al-Ghaashiya
89 Al-Fajr
90 Al-Balad
91 Ash-Shams
92 Al-Lail
93 Ad-Dhuhaa
94 Ash-Sharh
95 At-Tin
96 Al-Alaq
97 Al-Qadr
98 Al-Bayyina
99 Az-Zalzala
100 Al-Aadiyaat
101 Al-Qaari'a
102 At-Takaathur
103 Al-Asr
104 Al-Humaza
105 Al-Fil
106 Quraish
107 Al-Maa'un
108 Al-Kawthar
109 Al-Kaafiroon
110 An-Nasr
111 Al-Masad
112 Al-Ikhlaas
113 Al-Falaq
114 An-Naas
Ayah
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36
37
38
39
40
41
42
43
44
45
46
47
48
49
50
51
52
53
Get Android App
Tafaseer Collection
تفسیر ابنِ کثیر
اردو ترجمہ: مولانا محمد جوناگڑہی
تفہیم القرآن
سید ابو الاعلیٰ مودودی
معارف القرآن
مفتی محمد شفیع
تدبرِ قرآن
مولانا امین احسن اصلاحی
احسن البیان
مولانا صلاح الدین یوسف
آسان قرآن
مفتی محمد تقی عثمانی
فی ظلال القرآن
سید قطب
تفسیرِ عثمانی
مولانا شبیر احمد عثمانی
تفسیر بیان القرآن
ڈاکٹر اسرار احمد
تیسیر القرآن
مولانا عبد الرحمٰن کیلانی
تفسیرِ ماجدی
مولانا عبد الماجد دریابادی
تفسیرِ جلالین
امام جلال الدین السیوطی
تفسیرِ مظہری
قاضی ثنا اللہ پانی پتی
تفسیر ابن عباس
اردو ترجمہ: حافظ محمد سعید احمد عاطف
تفسیر القرآن الکریم
مولانا عبد السلام بھٹوی
تفسیر تبیان القرآن
مولانا غلام رسول سعیدی
تفسیر القرطبی
ابو عبدالله القرطبي
تفسیر درِ منثور
امام جلال الدین السیوطی
تفسیر مطالعہ قرآن
پروفیسر حافظ احمد یار
تفسیر انوار البیان
مولانا عاشق الٰہی مدنی
معارف القرآن
مولانا محمد ادریس کاندھلوی
جواھر القرآن
مولانا غلام اللہ خان
معالم العرفان
مولانا عبدالحمید سواتی
مفردات القرآن
اردو ترجمہ: مولانا عبدہ فیروزپوری
تفسیرِ حقانی
مولانا محمد عبدالحق حقانی
روح القرآن
ڈاکٹر محمد اسلم صدیقی
فہم القرآن
میاں محمد جمیل
مدارک التنزیل
اردو ترجمہ: فتح محمد جالندھری
تفسیرِ بغوی
حسین بن مسعود البغوی
احسن التفاسیر
حافظ محمد سید احمد حسن
تفسیرِ سعدی
عبدالرحمٰن ابن ناصر السعدی
احکام القرآن
امام ابوبکر الجصاص
تفسیرِ مدنی
مولانا اسحاق مدنی
مفہوم القرآن
محترمہ رفعت اعجاز
اسرار التنزیل
مولانا محمد اکرم اعوان
اشرف الحواشی
شیخ محمد عبدالفلاح
انوار البیان
محمد علی پی سی ایس
بصیرتِ قرآن
مولانا محمد آصف قاسمی
مظہر القرآن
شاہ محمد مظہر اللہ دہلوی
تفسیر الکتاب
ڈاکٹر محمد عثمان
سراج البیان
علامہ محمد حنیف ندوی
کشف الرحمٰن
مولانا احمد سعید دہلوی
بیان القرآن
مولانا اشرف علی تھانوی
عروۃ الوثقٰی
علامہ عبدالکریم اسری
معارف القرآن انگلش
مفتی محمد شفیع
تفہیم القرآن انگلش
سید ابو الاعلیٰ مودودی
Tafseer-e-Madani - Ash-Shura : 24
اَمْ یَقُوْلُوْنَ افْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا١ۚ فَاِنْ یَّشَاِ اللّٰهُ یَخْتِمْ عَلٰى قَلْبِكَ١ؕ وَ یَمْحُ اللّٰهُ الْبَاطِلَ وَ یُحِقُّ الْحَقَّ بِكَلِمٰتِهٖ١ؕ اِنَّهٗ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ
اَمْ يَقُوْلُوْنَ
: یا وہ کہتے ہیں
افْتَرٰى
: اس نے گھڑ لیا
عَلَي اللّٰهِ
: اللہ پر
كَذِبًا
: جھوٹ
فَاِنْ يَّشَاِ اللّٰهُ
: پھر اگر چاہتا اللہ
يَخْتِمْ
: مہر لگا دیتا
عَلٰي قَلْبِكَ
: تیرے دل پر
وَيَمْحُ اللّٰهُ
: اور مٹا دیتا ہے اللہ
الْبَاطِلَ
: باطل کو
وَيُحِقُّ الْحَقَّ
: اور حق کردکھاتا ہے حق کو
بِكَلِمٰتِهٖ
: اپنے کلمات کے ساتھ
اِنَّهٗ
: بیشک وہ
عَلِيْمٌۢ
: جاننے والا ہے
بِذَاتِ الصُّدُوْرِ
: سینوں کے بھید
کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ اس شخص نے جھوٹ باندھا ہے اللہ پر ؟ سو (ان کا یہ کہنا سراسر باطل و مردود ہے ورنہ) اگر اللہ چاہتا تو مہر لگا دیتا آپ ﷺ کے دل پر اور اللہ مٹا دیتا ہے باطل کو اور حق کر دکھاتا ہے حق کو اپنے فرامین (اور ارشادات) کے ذریعے بیشک وہ پوری طرح جانتا ہے دلوں کے رازوں کو
62 قرآن حکیم محض عطیہ اور احسان خداوندی ہے : ورنہ پیغمبر نے نہ کبھی اس کی خواہش کی اور نہ ہی محض اپنی خواہش سے اس کو پایا جاسکتا ہے۔ بلکہ خداوند قدوس نے محض اپنی رحمت و عنایت سے اس چشمہ فیض کو پیغمبر کے اندر جاری فرمایا ہے۔ ورنہ اللہ اگر چاہتا تو مہر کردیتا تمہارے دل پر اے پیغمبر۔ اور آپ ﷺ سے علوم نبوت سلب کردیتا۔ کیونکہ اللہ پاک کا قانون یہی ہے کہ جو اس پر جھوٹ باندھتا ہے اس کے ساتھ ایسا ہی معاملہ کیا جاتا ہے۔ جیسا کہ سورة الحاقۃ میں ارشاد فرمایا گیا ۔ { وَلَوْ تَقَوَّلَ عَلَیْنَا بَعْضَ الاَقَاوِیْلِ لَأَخَذْنَا مِنْہُ بالْیَمِیْنِ ، ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْہُ الْوَتِیْن، فَمَا مِنْکُمْ مِّنْ اَحَدٍ عَنْہُ حَاجِزِیْنَ } ۔ (الحاقۃ : 44-47) ۔ کیونکہ اللہ پاک پر ایسا افترا اور جھوٹ باندھنا اس قدر سنگین اور ہولناک جرم ہے کہ اس جرم کے مرتکب کو چھوٹ نہیں مل سکتی۔ سو اگر ان لوگوں کے کہنے کے مطابق آپ ﷺ اے پیغمبر ایسے ہوتے تو یقینا آپ ﷺ سے بھی یہی معاملہ ہوتا۔ اور جب آپ ﷺ سے ایسے نہیں ہوا بلکہ آپ پر تو اللہ پاک کی عنایتوں اور نوازشوں کا سلسلہ برابر جاری ہے تو اس سے یہ حقیقت پوری طرح واضح ہوجاتی ہے کہ آپ اس کے سچے رسول اور اپنے دعوے میں قطعی طور پر برحق اور سچے ہیں۔ پس جھوٹے اور پرلے درجے کے جھوٹے اور کذاب و مفتری یہ لوگ خود ہیں جو آپ ﷺ پر اس طرح کے الزامات لگاتے ہیں۔ اور اس طرح یہ خود اپنی ہی حرمان نصیبی کا سامان کرتے اور اپنی شقاوت و بدبختی میں اضافہ کرتے ہیں۔ جس کے نتیجے میں ایسے لوگ ایمان و یقین کی دولت سے اور دور اور محروم ہوتے چلے جا رہے ہیں اور ان کو سیدھی بات بھی الٹی نظر آتی ہے۔ اور یہ اس کائنات کے خالق ومالک کا ایک عام دستور اور اس کی سنت ہے جو اس کی اس کائنات میں جاری و کار فرما ہے کہ جو لوگ اس طرح ضد و ہٹ دھرمی اور عناد و استکبار کے ساتھ حق سے منہ موڑ لیتے ہیں ان کی مت مار دی جاتی ہے اور ان کی کھوپڑیاں اوندھی اور الٹی ہوجاتی ہیں جس کے نتیجے میں ان کو نہ اپنے نفع و نقصان کی تمیز باقی رہتی ہے اور نہ حق و حقیقت کی سمجھو پہچان ۔ { فَلَمَّا زَاغُوْآ اَزَاغ اللّٰہُ قُلُوْبَہُمْ } ۔ بہرکیف اس ارشاد ربانی میں ایک طرف تو آنحضرت ﷺ کی حقانیت کا اثبات اور آپ کے لئے تسلی کا سامان ہے کہ آپ ﷺ بہرحال حق پر ہیں۔ اور اللہ پاک کا آپ ﷺ کے ساتھ جو معاملہ ہے وہ اس کا واضح ثبوت اور کھلی دلیل ہے۔ اور دوسری طرف اس سے آپ ﷺ کے مخالفین کی تردید اور ان کے الزامات و اتہامات اور مزاعم باطلہ کا ابطال ہے۔ اور یہی مضمون سورة بنی اسرائیل کی آیت نمبر 86 اور 87 میں بھی ذکر ہوا ہے۔ سو قرآن حکیم محض عطیہ واحسان خداوندی ہے ۔ سبحانہ وتعالیٰ - 63 قرآن حکیم کا اثر و مقصود احقاقِ حق اور ابطال باطل : سو ارشاد فرمایا گیا کہ " اللہ مٹاتا ہے باطل کو اور حق کو حق کرکے دکھاتا ہے اپنے ۔ ارشادات و ۔ کلمات کے ذریعے۔ بیشک وہ پوری طرح جانتا ہے دلوں کے رازوں کو "۔ اس لئے وہ آپ کے مخالفین کے ان مزاعم کو مٹا دے گا اور آپ ﷺ کے پیش کردہ دین حق کو ثابت و پختہ کر دے گا۔ پس ان لوگوں کا الزام سراسر باطل ہے۔ سو اس ارشاد سے اوپر والی بات کے دوسرے پہلو کو اجاگر فرمایا گیا ہے کہ جو لوگ اس کتاب حکیم کو افترا قرار دے رہے ہیں کیا وہ اس کے اس اثر و نتیجہ کو نہیں دیکھتے کہ اللہ تعالیٰ اپنے ارشادات و کلمات کے ذریعے باطل کو مٹاتا اور حق کا اثبات کر رہا ہے۔ اور کیا ایسے لوگ اس حقیقت پر غور نہیں کرتے کہ افترا ہمیشہ شیطان کی طرف سے ہوتا ہے۔ اور شیطان کا یہ کام نہیں ہوسکتا کہ وہ باطل کو مٹائے اور حق کو اجاگر کرے۔ بلکہ اسکا کام تو اس کے بالکل برعکس ہوتا ہے۔ پس نہ یہ کلام افترا ہوسکتا ہے اور نہ اس کے پیش کرنے والا مفتری۔ کیونکہ اگر بالفرض ایسے ہوتا تو اس کا اثر و نتیجہ احقاقِ حق اور ابطال باطل کی صورت میں نہیں بلکہ اس کے بالکل برعکس نکلتا۔ دنیا میں کبھی کسی مفتری نے ایسا فیض بخش اور ارواح و قلوب کو زندہ اور منور کرنے والا کلام نہ پیش کیا ہے نہ پیش کرسکتا ہے جس طرح قرآن حکیم کا یہ کلام معجز نظام ہے۔ بلکہ یہ خالص تنزیل ہے اس رب العالمین کی طرف سے جو دلوں کے بھیدوں تک کو جاننے والا ہے ۔ سبحانہ و تعالیٰ ۔ سو منکرین کے دلوں کی نیتیں اور ارادے اس سے مخفی اور پوشیدہ نہیں رہ سکتے ۔ سبحانہ وتعالیٰ ۔ وباللہ التوفیق لما یحب ویرید -
Top