Tafseer-e-Majidi - At-Taghaabun : 5
اَلَمْ یَاْتِكُمْ نَبَؤُا الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ قَبْلُ١٘ فَذَاقُوْا وَبَالَ اَمْرِهِمْ وَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ
اَلَمْ يَاْتِكُمْ : کیا نہیں آئی تمہارے پاس نَبَؤُا الَّذِيْنَ : خبر ان لوگوں کی كَفَرُوْا : جنہوں نے کفر کیا مِنْ قَبْلُ : اس سے پہلے فَذَاقُوْا : تو انہوں نے چکھا وَبَالَ اَمْرِهِمْ : وبال اپنے کام کا وَلَهُمْ عَذَابٌ : اور ان کے لیے عذاب اَلِيْمٌ : دردناک
کیا تمہیں ان لوگوں کی خبر نہیں پہنچی جو (تم سے) قبل کفر کرچکے ہیں سو انہوں نے اپنے کرتوت کا وبال چکھا اور ان کے لئے عذاب درد ناک ہے،5۔
5۔ (آخرت میں) یعنی وبال عاجل کے علاوہ، جس کا مشاہدہ ہر شخص اوراق تاریخ کی مدد سے کرسکتا ہے، ان سرکش ونافرمان قوموں کے لیے آخرت کا عذاب آجل بھی ہے۔ (آیت) ” الذین کفروا من قبل “۔ اس میں وہ تمام قومیں آگئیں، جو اسلام سے قبل دنیا میں نمودار ہوئیں، اور خدائی قانون کی مخالفت کر کر کے دنیا سے نابود ہوگئیں۔ (آیت) ” فذاقوا وبال امرھم “۔ یعنی اسی دنیا میں اپنے کفر و طغیان کا مزہ چکھا، اور ہلاک وبرباد ہوکر رہے۔
Top