Tafseer-e-Mazhari - Al-Ghaafir : 47
وَ اِذْ یَتَحَآجُّوْنَ فِی النَّارِ فَیَقُوْلُ الضُّعَفٰٓؤُا لِلَّذِیْنَ اسْتَكْبَرُوْۤا اِنَّا كُنَّا لَكُمْ تَبَعًا فَهَلْ اَنْتُمْ مُّغْنُوْنَ عَنَّا نَصِیْبًا مِّنَ النَّارِ
وَاِذْ : اور جب يَتَحَآجُّوْنَ : وہ باہم جھگڑیں گے فِي النَّارِ : آگ (جہنم) میں فَيَقُوْلُ : تو کہیں گے الضُّعَفٰٓؤُا : کمزور لِلَّذِيْنَ : ان لوگوں کو جو اسْتَكْبَرُوْٓا : وہ بڑے بنتے تھے اِنَّا كُنَّا : بیشک ہم تھے لَكُمْ : تمہارے تَبَعًا : تابع فَهَلْ : تو کیا اَنْتُمْ : تم مُّغْنُوْنَ : دور کردوگے عَنَّا : ہم سے نَصِيْبًا : کچھ حصہ مِّنَ النَّارِ : آگ کا
اور جب وہ دوزخ میں جھگڑیں گے تو ادنیٰ درجے کے لوگ بڑے آدمیوں سے کہیں گے کہ ہم تو تمہارے تابع تھے تو کیا تم دوزخ (کے عذاب) کا کچھ حصہ ہم سے دور کرسکتے ہو؟
واذ یتحاجون فی النار فیقول الضعفاء للذین استکبروا انا کنا تبعا فھل انتم مغنون عنا نصیبا من النار۔ اور جب کفار دوزخ کے اندر ایک دوسرے سے جھگڑا کریں گے تو ادنیٰ درجہ کے لوگ (یعنی تابع حکم لوگ) بڑے درجہ کے لوگوں سے (یعنی سرداروں سے) کہیں گے : (دنیا میں) ہم تمہارے تابع تھے تو کیا (آج) تم ہم سے آگ کا کچھ حصہ ہٹا کر ہمارے کام آسکتے ہو ؟
Top