Mazhar-ul-Quran - Aal-i-Imraan : 133
وَ سَارِعُوْۤا اِلٰى مَغْفِرَةٍ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَ جَنَّةٍ عَرْضُهَا السَّمٰوٰتُ وَ الْاَرْضُ١ۙ اُعِدَّتْ لِلْمُتَّقِیْنَۙ
وَسَارِعُوْٓا : اور دوڑو اِلٰى : طرف مَغْفِرَةٍ : بخشش مِّنْ : سے رَّبِّكُمْ : اپنا رب وَجَنَّةٍ : اور جنت عَرْضُھَا : اس کا عرض السَّمٰوٰتُ :ٓآسمان (جمع وَالْاَرْضُ : اور زمین اُعِدَّتْ : تیار کی گئی لِلْمُتَّقِيْنَ : پرہیزگاروں کے لیے
اور دوڑو اپنے پروردگار کی بخشش کی طرف اور ایسے بہشت کی طرف کہ جس کے عرض میں سب آسمان و زمین آجائیں پرہیزگاروں کے واسطے تیار رکھی ہے
آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ کرسی کے مقابلے میں یہ ساتوں آسمان اور ساتوں زمینیں ایسی ہیں جس طرح بہت بڑے میدان میں ایک انگلی کا چھلا گرا پڑا ہو، اور عرش معلیٰ کرسی سے اتنا بڑا ہے جیسا چھلے سے وہ میدان خیال کیا جاسکتا ہے۔
Top