Mutaliya-e-Quran - An-Naml : 41
قَالَ نَكِّرُوْا لَهَا عَرْشَهَا نَنْظُرْ اَتَهْتَدِیْۤ اَمْ تَكُوْنُ مِنَ الَّذِیْنَ لَا یَهْتَدُوْنَ
قَالَ : اس نے کہا نَكِّرُوْا : وضع بدل دو لَهَا : اس کے لیے عَرْشَهَا : اس کا تخت نَنْظُرْ : ہم دیکھیں اَتَهْتَدِيْٓ : آیا وہ راہ پاتی (سمجھ جاتی) ہے اَمْ تَكُوْنُ : یا ہوتی ہے مِنَ : سے الَّذِيْنَ : جو لوگ لَا يَهْتَدُوْنَ : راہ نہیں پاتے (نہیں سمجھتے)
سلیمانؑ نے کہا "انجان طریقے سے اس کا تخت اس کے سامنے رکھ دو، دیکھیں وہ صحیح بات تک پہنچتی ہے یا اُن لوگوں میں سے ہے جو راہِ راست نہیں پاتے"
قَالَ [ (سلیمان (علیہ السلام) نے ) کہا ] نَكِّرُوْا [ تم لوگ بھیس بدل دو ] لَهَا [ اس (ملکہ) کے لئے ] عَرْشَهَا [ اس کے تخت کا ] نَنْظُرْ [ تو ہم دیکھیں گے ] اَ [ آیا ] تَهْتَدِيْٓ [ وہ سمجھتی ہے ] اَمْ [ یا ] تَكُوْنُ [ وہ ہوتی ہے ] مِنَ الَّذِيْنَ [ ان لوگوں میں سے جو ] لَا يَهْتَدُوْنَ [ سمجھ نہیں پاتے ]
Top