Mutaliya-e-Quran - An-Naml : 66
بَلِ ادّٰرَكَ عِلْمُهُمْ فِی الْاٰخِرَةِ١۫ بَلْ هُمْ فِیْ شَكٍّ مِّنْهَا١۫٘ بَلْ هُمْ مِّنْهَا عَمُوْنَ۠   ۧ
بَلِ ادّٰرَكَ : بلکہ تھک کر رہ گیا عِلْمُهُمْ : ان کا علم فِي الْاٰخِرَةِ : آخرت (کے بارے) میں بَلْ هُمْ : بلکہ وہ فِيْ شَكٍّ : شک میں مِّنْهَا : اس سے بَلْ هُمْ : بلکہ وہ مِّنْهَا : اس سے عَمُوْنَ : اندھے
بلکہ آخرت کا تو علم ہی اِن لوگوں سے گم ہو گیا ہے، بلکہ یہ اس کی طرف سے شک میں ہیں، بلکہ یہ اُس سے اندھے ہیں
بَلِ [ بلکہ ] ادّٰرَكَ [ (اگلوں سے) جاملا ] عِلْمُهُمْ [ ان کا علم ] فِي الْاٰخِرَةِ ۣ [ (انکار) آخرت کے بارے میں ] بَلْ هُمْ [ بلکہ وہ لوگ ] فِيْ شَكٍّ [ شک میں ہیں ] مِّنْهَا ڹ [ اس کے بارے میں ] بَلْ هُمْ [ بلکہ وہ لوگ ] مِّنْهَا [ اس سے ] عَمُوْنَ [ اندھے ہیں ]
Top