Mutaliya-e-Quran - At-Tawba : 90
وَ جَآءَ الْمُعَذِّرُوْنَ مِنَ الْاَعْرَابِ لِیُؤْذَنَ لَهُمْ وَ قَعَدَ الَّذِیْنَ كَذَبُوا اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ١ؕ سَیُصِیْبُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ
وَجَآءَ : اور آئے الْمُعَذِّرُوْنَ : بہانہ بنانے والے مِنَ : سے الْاَعْرَابِ : دیہاتی (جمع) لِيُؤْذَنَ : کہ رخصت دی جائے لَهُمْ : ان کو وَقَعَدَ : بیٹھ رہے الَّذِيْنَ : وہ لوگ جو كَذَبُوا : جھوٹ بولا اللّٰهَ : اللہ وَرَسُوْلَهٗ : اور اس کا رسول سَيُصِيْبُ : عنقریب پہنچے گا الَّذِيْنَ : وہ لوگ جو كَفَرُوْا : انہوں نے کفر کیا مِنْهُمْ : ان سے عَذَابٌ : عذاب اَلِيْمٌ : دردناک
بدوی عربوں میں سے بھی بہت سے لوگ آئے جنہوں نے عذر کیے تاکہ انہیں بھی پیچھے رہ جانے کی اجازت دی جائے اِس طرح بیٹھ رہے وہ لوگ جنہوں نے اللہ اور اس کے رسول سے ایمان کا جھوٹا عہد کیا تھا ان بدویوں میں سے جن لوگوں نے کفر کا طریقہ اختیار کیا ہے عنقریب وہ دردناک سزا سے دوچار ہوں گے
وَجَاۗءَ [ اور آئے ] الْمُعَذِّرُوْنَ [ بہانے بنانے والے ] مِنَ الْاَعْرَابِ [ دیہاتیوں میں سے ] لِيُؤْذَنَ [ تاکہ اجازت دی جائے ] لَهُمْ [ ان کو ] وَقَعَدَ [ اور بیٹھ رہے ] الَّذِيْنَ [ وہ لوگ جنھوں نے ] كَذَبُوا [ جھوٹ کہا ] اللّٰهَ [ اللہ سے ] وَرَسُوْلَهٗ ۭ [ اور اس کے رسول سے ] سَيُصِيْبُ [آن لگے گا ] الَّذِيْنَ [ ان کو جنہوں نے ] كَفَرُوْا [کفر کیا ] مِنْهُمْ [ ان میں سے ] عَذَابٌ اَلِيْمٌ [ ایک درد ناک عذاب ] ع ر ب : (ک) ۔ عربا ، کسی چیز کا صاف اور واضح ہونا ، فصیح زبان بولنا ۔ عربی ۔ عرب سے نسبت رکھنے والا ۔ عرب کا باشندہ ۔ عرب کی زبان ۔ وَّھٰذَا لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُّبِيْنٌ [ اور یہ واضح عربی زبان ہے ] 16:103 ۔ اعرابی ۔ ج : اعراب ۔ صاف اور کھلی فضا میں رہنے والا ۔ دیہاتی ، لیکن یہ لفظ صرف عرب کے دیہاتی کے لیے مختص ہوچکا ہے ۔ زیرمطالعہ آیت ۔ 90 ۔ عربۃ ۔ ج : عروب [قرآن مجید میں اس کی جمع عرب آئی ہے ] محبت ظاہر کرنے والی عورت ۔ عُرُبًا اَتْرَابًا لِّاَصْحٰبِ الْيَمِيْنِ [محبت ظاہر کرنے والیاں ، ہم عمر ہونے والیاں ہوتے ہوئے داہنی جانب والوں کے لیے ] 56:37، 38
Top