Taiseer-ul-Quran - Al-Haaqqa : 40
اِنَّهٗ لَقَوْلُ رَسُوْلٍ كَرِیْمٍۚۙ
اِنَّهٗ : بیشک وہ لَقَوْلُ : البتہ ایک بات ہے رَسُوْلٍ كَرِيْمٍ : معزز فرشتے کی
کہ بلاشبہ یہ (قرآن) ایک معزز رسول 23 کی زبان سے نکلا ہے
23 قرآن چونکہ اللہ کا کلام ہے جو جبریل کی زبان سے ادا ہوتا ہے۔ لہذا یہاں معزز رسول سے جبریل (علیہ السلام) بھی مراد لیے جاسکتے ہیں۔ اور اس لحاظ سے کہ بعینہ وہی الفاظ آپ کی زبان سے ادا ہوتے ہیں۔ معزز رسول سے آپ کی ذات بھی مراد لی جاسکتی ہے۔
Top