Tafseer-e-Baghwi - Al-Haaqqa : 40
اِنَّهٗ لَقَوْلُ رَسُوْلٍ كَرِیْمٍۚۙ
اِنَّهٗ : بیشک وہ لَقَوْلُ : البتہ ایک بات ہے رَسُوْلٍ كَرِيْمٍ : معزز فرشتے کی
اور انکی جو نظر نہیں آتی
39 ۔” وما لا تبصرون “ یعنی جو تم دیکھتے ہو اور جو تم نہیں دیکھتے۔ قتادہ (رح) فرماتے ہیں میں تمام اشیاء کی قسم کھاتا ہوں۔ پس اس میں تمام تکوینی اور موجود چیز میں داخل ہوجائیں گی اور کہا میں دنیا اور آخرت کی قسم کھاتا ہوں اور کہا گیا ہے جو تم دیکھتے زمین کے اوپر جو کچھ ہے اور جو تم نہیں دیکھتے جو زمین کے اندر ہے اور کہا گیا ہے جو تم جسموں میں سے دیکھتے ہو اور جو تم روحوں کو نہیں دیکھتے اور کہا گیا ہے ” ماتبصرون “ انسانوں کو۔ ” ومالاتبصرون “ فرشتوں اور جنوں کو اورکہا گیا ہے ظاہری اور باطنی نعمتیں۔ اور کہا گیا ہے ” ماتبصرون “ جو اللہ تعالیٰ نے فرشتوں اور لوح وقلم کے لئے ظاہر کیا ہے۔ ” ومالا تبصرون “ جو اپنا علم اختیار کیا ہے اس پر کسی کو مطلع نہیں کیا۔
Top