Tafseer-e-Baghwi - Saad : 14
اِنْ كُلٌّ اِلَّا كَذَّبَ الرُّسُلَ فَحَقَّ عِقَابِ۠   ۧ
اِنْ : نہیں كُلٌّ : سب اِلَّا : مگر كَذَّبَ : جھٹلایا الرُّسُلَ : رسولوں فَحَقَّ : پس آپڑا عِقَابِ : عذاب
(ان) سب نے پیغمبروں کو جھٹلایا تو میرا عذاب (ان پر) آ واقع ہوا
تفسیر 14، ان کل ، ان میں سے تمام جماعتوں نے ، الا کذب الرسل فحق عقاب ، ابن پر عذاب واجب ہے اور ہم نے ان پر اپنا عذاب نازل کیا۔
Top