Tafseer-e-Baghwi - Saad : 52
وَ عِنْدَهُمْ قٰصِرٰتُ الطَّرْفِ اَتْرَابٌ
وَعِنْدَهُمْ : اور ان کے پاس قٰصِرٰتُ : نیچے رکھنے والیاں الطَّرْفِ : نگاہ اَتْرَابٌ : ہم عمر
اور ان کے پاس نیچی نگاہ رکھنے والی (اور) ہم عمر (عورتیں) ہوں گی
52، وعندھم قاصرات الطرف اتراب، یعنی ہم عمر، اس وقت سب کی عمر 33 سال ہوگی ۔ مجاہدکاقول ہے کہ سب آپس میں بہنوں بہنوں کی طرح ہوں گی۔ یہاں کی سوکنوں کی طرح ان میں جلن نہیں ہوگی اور نہ حسد ہوگا۔
Top