Dure-Mansoor - Yaseen : 41
وَ اٰیَةٌ لَّهُمْ اَنَّا حَمَلْنَا ذُرِّیَّتَهُمْ فِی الْفُلْكِ الْمَشْحُوْنِۙ
وَاٰيَةٌ : اور ایک نشانی لَّهُمْ : ان کے لیے اَنَّا : کہ ہم حَمَلْنَا : ہم نے سوار کیا ذُرِّيَّتَهُمْ : ان کی اولاد فِي الْفُلْكِ : کشتی میں الْمَشْحُوْنِ : بھری ہوئی
اور ان لوگوں کے لیے ایک نشانی یہ ہے کہ ہم نے ان کی اولاد کو بھری ہوئی کشتی میں سوار کیا
1:۔ عبد بن حمید (رح) وابن ابی حاتم (رح) نے ابومالک (رح) سے روایت کیا کہ (آیت) ” وایۃ لھم انا حملنا ذریتھم فی الفلک المشحون “ (اور ان کیلئے ایک بڑی نشانی یہ ہے کہ ہم نے ان کی اولاد کو بھری ہوئی کشتی میں سوار کیا) اس سے مراد نوح (علیہ السلام) کی کشتی ہے کہ انہوں نے اس میں ہر چیز کے دو بڑے جوڑے سوار کئے (آیت) ” وخلقنا لھم من مثلہ ما یرکبون “ (اور ہم نے ان کی اولاد کو بھری کشتی میں سوار کیا) ان سے مراد ہیں وہ کشتیاں جو سمندر اور دریاؤں میں ہوتی ہیں جن میں لوگ سوار ہوتے ہیں۔
Top